GMS Dhok Sharif Siab

  • Home
  • GMS Dhok Sharif Siab

GMS Dhok Sharif Siab A passionate and hardworking staff striving to make this school in top of district schools

⚽⚾🏀🏉🖌️🖍️🎤🎧📞🖋️🎉
29/05/2026

⚽⚾🏀🏉🖌️🖍️🎤🎧📞🖋️🎉

🌹آج مورخہ 25 مئی 2026 بروز پیر گورنمنٹ مڈل سکول ڈھوک شریف سیاب میں جماعت ششم، ہفتم اور ہشتم کے طلباء کا سالانہ رزلٹ نہای...
26/05/2026

🌹
آج مورخہ 25 مئی 2026 بروز پیر گورنمنٹ مڈل سکول ڈھوک شریف سیاب میں جماعت ششم، ہفتم اور ہشتم کے طلباء کا سالانہ رزلٹ نہایت خوشگوار، پروقار اور تعلیمی ماحول میں سنایا گیا۔ اس موقع پر نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء میں انعامات اور میڈلز

تقسیم کیے گئے۔
📘 جماعت ششم
🥇 پہلی پوزیشن: محمد افنان ولد سید نواز
🥈 دوسری پوزیشن: محمد سدیس ولد شکیل خان
🥉 تیسری پوزیشن: محمد عکاشہ ولد غیث
الاسلام
📗 جماعت ہفتم
🥇 پہلی پوزیشن: محمد ولید ولد ضیاء الرحمن
🥈 دوسری پوزیشن: محمد عمر ولد عبداللہ تیسری پوزیشن: محمد حمزہ ولد سیف اللہ

📙 جماعت ہشتم
🥇 پہلی پوزیشن: محمد عثمان ولد لطف الرحمان
🥈 دوسری پوزیشن: محمد یعقوب ولد واجد الرحمن
🥉 تیسری پوزیشن: محمد حسن ولد صاحبزار خان
اس موقع پر علاقے کی معروف و معزز شخصیت جناب سید نواب صاحب (ریٹائرڈ PST) نے طلباء میں نقد انعامات تقسیم کیے اور اساتذہ کرام کے لیے بھی کیش پرائز کا اعلان فرمایا، جس پر تمام حاضرین نے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔
اس کے ساتھ ساتھ طلباء میں مختلف اعزازات اور میڈلز بھی تقسیم کیے گئے جن میں:
⭐ Best Performance Award
⭐ Punctuality Award
⭐ Discipline Award
⭐ Regularity Award
⭐ Student of the Year Award
⭐ Academic Champion Award
اور دیگر مختلف ایوارڈز شامل تھے۔
تقریب کے اختتام پر ہیڈ ماسٹر جناب سید نیاز بادشاہ بخاری صاحب نے طلباء سے نہایت نصیحت آموز خطاب فرمایا۔ انہوں نے طلباء کو محنت، نظم و ضبط، بہترین اخلاق، اچھے کردار اور تعلیمی میدان میں آگے بڑھنے کی تلقین کی تاکہ وہ مستقبل میں کامیاب اور باکردار انسان بن سکیں۔
اسی تقریب میں جناب انور علی شاہ صاحب اور جناب قاسم شاہ صاحب کو بہترین تدریسی خدمات اور شاندار کارکردگی پر
🏆 “Best Performance Award” 🏆
سے نوازا گیا۔
علاقے کے معززین، والدین اور اہلِ علاقہ نے بھرپور شرکت کی اور تقریب کو کامیاب بنایا۔ آخر میں تمام مہمانوں کی چائے اور دیگر لوازمات سے پرتکلف تواضع کی گئی۔
تمام کامیاب اور پوزیشن ہولڈر طلباء کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں، جبکہ وہ طلباء جو اس بار پوزیشن حاصل نہ کر سکے، ان کے لیے نیک تمناؤں کے ساتھ دعا ہے کہ وہ آئندہ مزید محنت، لگن اور مستقل مزاجی کے ساتھ نمایاں کامیابیاں حاصل کریں گے، ان شاء اللہ۔ 🌹





انشاء اللہ
23/05/2026

انشاء اللہ

باران وہ، سترگے مو اوښلۍ وہ…! ☔💔"آج آٹھویں جماعت کے طلبہ کے لیے الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا—ایک ایسا لمحہ جہاں خوشی ...
01/05/2026

باران وہ، سترگے مو اوښلۍ وہ…! ☔💔"

آج آٹھویں جماعت کے طلبہ کے لیے الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا—ایک ایسا لمحہ جہاں خوشی اور اداسی ساتھ ساتھ محسوس ہو رہی تھیں۔ ایک طرف کامیابی کی خوشی، تو دوسری طرف بچھڑنے کا دکھ دلوں کو چھو رہا تھا۔

01/05/2026

الوداعی تقریب (جماعت ہشتم)

بفضلِ اللہ تعالیٰ، گورنمنٹ مڈل سکول ڈھوک شریف سیاب میں جماعت ہشتم کے طلبہ کے اعزاز میں ایک پُروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
اس پُرمسرت اور یادگار موقع پر طلبۂ کرام نے اپنے جذبات و تاثرات کا بھرپور اظہار کیا، جبکہ اساتذۂ کرام نے نہایت قیمتی اور نصیحت آموز خطابات پیش کیے۔ اساتذہ نے طلبہ کو محنت، نظم و ضبط، امتحانی تیاری اور عملی زندگی میں تعلیم کی اہمیت سے آگاہ کیا۔
تقریب کے دوران اس بات پر زور دیا گیا کہ طلبہ اپنی آئندہ زندگی میں تعلیم، تربیت، دعوت اور خدمتِ خلق کے میدان میں نمایاں کردار ادا کریں اور ایک باکردار اور ذمہ دار شہری بنیں۔
اساتذۂ کرام نے طلبہ کو تلقین کی کہ وہ اپنی زندگی کو اللہ تعالیٰ کی بندگی، اعلیٰ اخلاق اور محنت و لگن کے ساتھ گزاریں تاکہ وہ معاشرے کے مفید افراد بن سکیں۔
آخر میں اجتماعی دعا کی گئی کہ اللہ رب العزت طلبۂ کرام کو ہر میدان میں کامیابی عطا فرمائے، ان کے علم و عمل میں برکت دے اور انہیں دین و دنیا دونوں میں سرخرو فرمائے۔ آمین۔

اساتذہ ، والدین اور طلباء نوٹ فرمالیں
24/04/2026

اساتذہ ، والدین اور طلباء نوٹ فرمالیں

داخلہ مہم۔۔۔ سیشن 2026-27
27/03/2026

داخلہ مہم۔۔۔ سیشن 2026-27

🌙✨ عیدالفطر مبارک ✨🌙گورنمنٹ مڈل سکول ڈھوک شریف سیاب (کوہاٹ) کے معزز اساتذہ کرام کی جانب سےتمام قابلِ فخر طلباء اور محترم...
20/03/2026

🌙✨ عیدالفطر مبارک ✨🌙
گورنمنٹ مڈل سکول ڈھوک شریف سیاب (کوہاٹ) کے معزز اساتذہ کرام کی جانب سے
تمام قابلِ فخر طلباء اور محترم والدین کو دلی عیدالفطر کی پُرخلوص مبارکباد 🌸
💫 ہم دعاگو ہیں کہ یہ بابرکت عید آپ سب کے لیے خوشیوں، کامیابیوں اور نئی اُمیدوں کا پیغام لے کر آئے۔
💫 اللہ تعالیٰ آپ کی زندگیوں کو امن، خوشحالی اور ترقی سے بھر دے۔
💫 آپ کے گھروں میں ہمیشہ خوشیاں، محبت اور برکتیں قائم رہیں۔
🌹 عید ہمیں محبت، بھائی چارے اور ایک دوسرے کا خیال رکھنے کا درس دیتی ہے—آئیں اس پیغام کو اپنی زندگیوں کا حصہ بنائیں۔
📚 آپ کی کامیابی ہی ہمارا فخر ہے

🤲 دعاگو: سٹاف
گورنمنٹ مڈل سکول ڈھوک شریف سیاب، کوہاٹ
🌙 عید مبارک 🌙

18/03/2026

*خیبرپختونخوا کے تعلیمی اداروں کے طلبہ و اساتذہ کے لیے اہم اطلاع* 📢

صوبہ بھر میں تمام اسکولز 19 مارچ سے 29 مارچ تک بند رہیں گے۔ اس دوران 19 سے 22 مارچ تک عیدالفطر کی تعطیلات، 23 مارچ کو یومِ پاکستان کی سرکاری چھٹی، جبکہ 24 سے 29 مارچ تک موسمِ بہار کی چھٹیاں ہوں گی۔
*ان شاء اللہ تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ 30 مارچ بروز پیر سے شروع ہوں گی۔*

📌 خصوصی ہدایت:
چونکہ امتحانات قریب ہیں، اس لئے طلباء تعطیلات کو ضائع نہ کریں بلکہ اسے اپنی تیاری کے لیے بہترین موقع بنائیں اور روزانہ باقاعدگی سے پڑھائی جاری رکھیں ۔ شکریہ

Address

Dhoke Sharif Siab

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when GMS Dhok Sharif Siab posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Want your school to be the top-listed School/college?

Share