Prho Qur'an Online Academy

Prho Qur'an Online Academy Online Quran Teacher | Tajweed, Qirat, Hifz & Recitation Specialist 🌟
Helping students master Tajweed, Qirat, Hifz, and Quran recitation with excellence.

Join me in strengthening your connection to the Quran.

دیکھیے کسطرح ایک دو حرف کی تبدیلی پر پورے لفظ کا معنی بدل جاتا ہے اور اللہ کی مراد کے خلاف مطلب  پیدا ہوجاتا ہےآپ عمر کے...
27/01/2026

دیکھیے کسطرح ایک دو حرف کی تبدیلی پر پورے لفظ کا معنی بدل جاتا ہے اور اللہ کی مراد کے خلاف مطلب پیدا ہوجاتا ہے
آپ عمر کے جس بھی حصہ میں ہیں اس غلطی کو سنجیدہ لیجیے اور قرآن کوصحیح عربی میں پڑھنا سیکھیں

26/01/2026
14/01/2026

ایک آدمی سے کس طرح ، کس حد تک ، کتنی بار مدد مانگی جا سکتی ہے ؟؟؟
*کتنی مرتبہ کہہ لینا شرک ہو جاتا ہے ❗*

22/05/2025

”قرآن حفظ کر لینے کے بعد اسے بھلا دینا“

اس بات میں کوئی شک نہیں کہ قرآن کو سینے میں محفوظ کرلینا اللہ کی عظیم ترین نعمتوں میں سے ایک ہے، اللہ کے نبی ﷺ نے اپنی زندگی کے مختلف مواقع پہ قرآن کے حفظ کیطرف صحابہ کو تشجیع دلائی ہے، کبھی امامت میں حافظ کو مقدم کرکے، کبھی قبر میں اتارتے وقت حفاظ کی تقدیم کے ذریعے، کبھی حافظ قرآن کے فضائل بیان کرکے، کبھی اس کے والدین کی قیامت کے دن ہونے والی تکریم کا ذکر کرکے۔۔۔

لیکن اگر انسان اتنی عظیم چیز کو سینے میں محفوظ کر لینے کے بعد اس کو بھلا دے تو یہ بڑی کم نصیبی اور پریشانی کی بات ہے، جیسے علماء بیان کرتے ہیں کہ قرآن حفظ کرلینا اصل کمال نہیں ہے بلکہ اسے پوری زندگی یاد رکھنا اور اس کے ساتھ اپنا تعلق استوار رکھنا کمال ہے، تو کیا ہر قرآن بھولنے والا مذمت کا مستحق ہے یا اس کی کچھ تفصیل ہے؟ اس بارے ذیل میں دکتور بدر بن ناصر البدر حفظہ اللہ کی کتاب "عناية السلف بالقرآن" سے چند سطور کا ترجمہ پیش خدمت ہے، لکھتے ہیں:

قرآن کو بھولنے کی دو صورتیں ہیں :

1) کسی دینی معاملے میں مشغولیت اس قدر زیادہ ہو جائے جیسے جہاد اور تعلیم وغیرہ یا انسان کسی بھی ایسے کام میں مشغول ہوکہ قرآن یاد رکھنا اس کی طاقت سے باہر ہو تو اس صورت میں معافی ہے اور کوئی حرج کی بات نہیں۔ اسی پر نبی کریم ﷺ کے اس فرمان کو محمول کیا جائیگا کہ جب آپ نے کسی آدمی کی رات میں تلاوت سنی تو فرمایا: ”اللہ اس پر رحم فرمائے، اس نے مجھے فلاں فلاں آیتیں یاد دلا دیں، میں تو انہیں بھولا ہوا تھا۔“
(صحیح البخاری ٥٠٣٧)

2) کسی دنیوی معاملے میں مشغولیت کیوجہ سے قرآن بھول جائے - خاص کر جب وہ ممنوع کام ہو - اس وجہ سے قرآن بھلا دینا حرام ہے بلکہ بعض سلف نے اسے کبیرہ گناہوں میں شمار کیا ہے، جیسا کہ ضحاک بن مزاحم رحمہ اللہ (ت: ۱۰٦) فرماتے ہیں: ”جو بھی شخص قرآن سیکھنے کے بعد اسے بھولتا ہے تو یہ اس کے کسی گناہ کا نتیجہ ہوتا ہے؛ کیونکہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے: ﴿وَمَا أَصابَكُم مِن مُصِيبَةٍ فَبِمَا كَسَبَتْ أَيْدِيكُمْ وَيَعْفُوا عن كثيرٍ﴾ ”اور تمہیں جو بھی مصیبت پہنچتی ہے تو (درحقیقت) وہ تمہارے ہاتھوں کی کمائی ہوتی ہے اور بہت سے کاموں سے وہ درگزر کر جاتا ہے۔“ [الشورى ٣٠] اور قرآن کا بھولنا تو عظیم ترین مصیبتوں میں سے ایک ہے۔“
(فضائل القرآن لأبي عبيد، صـ ٢٠٢)

تابعی ابو العالیہ رحمہ اللہ (ت: ٩٣)

Address

Shujabad, District Multan
Shujabad
59220

Opening Hours

Monday 07:00 - 20:00
Tuesday 07:00 - 20:00
Wednesday 07:00 - 20:00
Thursday 07:00 - 20:00
Friday 07:00 - 20:00
Saturday 07:00 - 20:00
Sunday 07:00 - 20:00

Telephone

+923042895442

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Prho Qur'an Online Academy posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Prho Qur'an Online Academy:

Shortcuts

Share

Category