14/08/2026
*پیغام*
14 اگست 1947 وہ دن ہے جب لاکھوں قربانیوں کے بعد ہمیں ایک آزاد وطن ملا۔
آج ہم اپنے شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں جن کی جانوں کی بدولت یہ پرچم بلند ہے۔
پاکستان کا مطلب کیا؟ لا الہ الا اللہ — یہی ہمارے قیام کی بنیاد ہے۔
آئیے عہد کریں کہ ہم نفرت، مایوسی اور تقسیم کو پیچھے چھوڑ کر اتحاد کو اپنائیں گے۔
ترقی کا راز محنت، ایمانداری اور علم میں ہے، اور یہی ہمارا ہتھیار ہے۔
ہر نوجوان پاکستان کا معمار ہے۔ ملک کی خدمت ہی اصل حب الوطنی ہے۔
امن، رواداری اور بھائی چارے سے ہی ہم قائد اور علامہ اقبال کے خواب کو حقیقت بنائیں گے۔
آئیں اپنی زبان، ثقافت اور سبز ہلالی پرچم پر فخر کریں۔
مشکلات جتنی بھی آئیں، پاکستان زندہ رہے گا اور ترقی کرے گا ان شاءاللہ۔
پاکستان زندہ باد! 🇵🇰
*محسن نذیر*