مدرسہ جامعۃ الامامیہ لگف

مدرسہ جامعۃ الامامیہ لگف Our aim is to Empower students through Islamic education with personality and character development.

Jamiat Ul Imamia Lagaf is a prestigious Islamic educational institution (Madressa) located in Lagaf Tissar, District Shigar of Gilgit Baltistan. Our institution is dedicated to providing quality education and extensive personality development skills to our students under the supervision of highly qualified faculty and staff. We take pride in our commitment to academic excellence, character development, and social responsibility, and we strive to prepare our students to become leaders in their communities and to make positive contributions to the world around them.

رپورٹ:   "مل کر سنواریں نسلِ نو"پہلا مرحلہ (19 مارچ تا 24 مارچ 2026)مدرسہ جامعۃ الامامیہ لگف کی جانب سے ایک منفرد اور مؤ...
28/03/2026

رپورٹ: "مل کر سنواریں نسلِ نو"
پہلا مرحلہ (19 مارچ تا 24 مارچ 2026)

مدرسہ جامعۃ الامامیہ لگف کی جانب سے ایک منفرد اور مؤثر تربیتی نظام کا آغاز کیا گیا، جس کا مقصد بچوں کی دینی، اخلاقی اور معاشرتی تربیت کو جدید اور عملی انداز میں بہتر بنانا ہے، تاکہ مدرسہ اور والدین مل کر نئی نسل کی بہترین انداز میں رہنمائی کر سکیں۔

ایڈمنسٹریٹر ضامن علی کی نگرانی میں اس منصوبے کا پہلا مرحلہ کامیابی کے ساتھ مکمل کیا گیا۔ طلبہ کو ان کی عمر اور تعلیمی سطح کے مطابق مختلف ذمہ داریاں دی گئیں، جبکہ والدین نے گھروں میں ان اہداف پر عمل درآمد کرتے ہوئے باقاعدگی سے اپنی رپورٹس جمع کروائیں۔

اہم نتائج:

جن طلبہ کا ڈیٹا جمع ہوا: 98
جن طلبہ کا ڈیٹا جمع نہ ہو سکا: 18
اطاعت میں بہتری اور منفی سوال و جواب میں اوسط روزانہ بہتری: +5
موبائل فون کے استعمال میں اوسط روزانہ کمی: 66 منٹ
بدکلامی میں اوسط روزانہ کمی: –4

یہ حوصلہ افزا نتائج ہمارے اساتذہ کی انتھک محنت کا ثمر ہیں، خصوصاً سابقہ اساتذہ حسینہ بتول اور مرضیہ بتول، اور ٹیچنگ اسسٹنٹ ثمینہ بتول، جنہوں نے طلبہ کی روزانہ کارکردگی کا ڈیٹا جمع کرنے اور اسے منظم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے اس پہلے مرحلے میں طلبہ کے رویّوں اور کردار میں نمایاں مثبت تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے۔

ہم تمام والدین سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ اس مہم میں بھرپور تعاون جاری رکھیں، گھروں میں بچوں کی اصلاح پر خصوصی توجہ دیں، اور دی گئی ہدایات پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔ خصوصاً والد حضرات سے اپیل ہے کہ وہ گھریلو سطح پر خواتین کے ساتھ بھرپور تعاون کریں تاکہ بچوں کی تربیت کے یہ مشترکہ اقدامات مزید مؤثر اور کامیاب بن سکیں۔

ہم آپ کے تعاون کے شکر گزار ہیں اور آئندہ مراحل میں اس سفر کو مزید بہتری کے ساتھ جاری رکھنے کے خواہاں ہیں۔

منجانب:
ایڈمنسٹریشن
مدرسہ جامعۃ الامامیہ لگف

مل کر سنواریں نسل نوبچوں کی تربیت کو عملی اور مؤثر بنانے کے لیے اس سال جامعہ الامامیہ لگف کی طرف سے ایک منفرد طریقۂ کار...
21/03/2026

مل کر سنواریں نسل نو

بچوں کی تربیت کو عملی اور مؤثر بنانے کے لیے اس سال جامعہ الامامیہ لگف کی طرف سے ایک منفرد طریقۂ کار متعارف کروایا گیا ہے۔ اس نظام کے تحت والدین کو بھی واضح ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں تاکہ مدرسے کے ساتھ ساتھ وہ بھی ان تربیتی اہداف کے حصول میں بھرپور کردار ادا کر سکیں۔

اس سلسلے کے پہلے مرحلے کا آغاز ایڈمنسٹریٹر ضامن علی کی سربراہی میں 19 مارچ 2026 کو کیا گیا۔ اس مرحلے میں دو اہم اہداف مقرر کیے گئے اور والدین کی باقاعدہ تربیت کی گئی تاکہ وہ ان امور پر عمل درآمد کرتے ہوئے اپنی رپورٹ باقاعدگی سے ادارے تک پہنچا سکیں۔

ان اہداف کے حصول کے لیے 5 دن مقرر کیے گئے ہیں۔ ان کی رپورٹ جمع ہونے کے بعد مزید اہداف، مخصوص مدت کے ساتھ، مرحلہ وار دیے جائیں گے۔ یہ سلسلہ سال بھر جاری رہے گا، جس کے ذریعے تربیتی پہلوؤں میں بتدریج اور مؤثر بہتری لائی جائے گی۔

“مل کر سنواریں نسلِ نو” کے اس عملی اقدام سے امید کی جاتی ہے کہ بچوں کی تربیت میں نمایاں بہتری آئے گی اور یہ سلسلہ کامیابی کے ساتھ اپنے مطلوبہ نتائج تک پہنچے گا۔ یوں تربیت کے مختلف پہلوؤں میں قابلِ قدر اہداف حاصل کیے جا سکیں گے۔

تمام والدین سے گزارش ہے کہ وہ ان اہداف کے حصول میں ہمارے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھیں تاکہ بچوں کی مؤثر، متوازن اور مستحکم تربیت کو یقینی بنایا جا سکے۔

Let’s Shape the New Generation Together

The proper upbringing of children is the foundation of a healthy society. Keeping this important objective in mind, Jamia Al-Imamia Lagf has introduced a new and practical approach this year to make the training and development of children more effective. In this system, parents have also been given clear responsibilities so that, along with the madrasa, they can actively contribute to achieving these educational and character-building goals.

The first phase of this initiative began on 19 March 2026 under the supervision of the Administrator, Zamin Ali. During this phase, two important targets were set, and parents were guided and trained so that they could help implement these practices at home and regularly submit their reports to the institution.

A period of five days has been allocated to achieve these initial targets. Once the reports are received, additional targets will be assigned with specific time frames. This process will continue throughout the year so that different aspects of children’s development can be gradually and effectively improved.

It is hoped that through this initiative, “Let’s Shape the New Generation Together,” noticeable improvement will be seen in the upbringing of the children, and meaningful results will be achieved over time.

All parents are kindly requested to continue their cooperation in achieving these goals, because when the madrasa and parents work together, ensuring the balanced and effective upbringing of children becomes much easier.

8 جولائی 2025 کو علماء لگف اور مدرسہ جامعۃ الامامیہ لگف کے ایڈمینسٹریشن کے ساتھ ہونے والی میٹنگ میں جو شارٹ کورسز طے پائ...
21/07/2025

8 جولائی 2025 کو علماء لگف اور مدرسہ جامعۃ الامامیہ لگف کے ایڈمینسٹریشن کے ساتھ ہونے والی میٹنگ میں جو شارٹ کورسز طے پائے تھے، الحمد للٰہ ان کورسز کا باقاعدہ آغاز کچھ دن پہلے ہوچکا ہے۔ ان کورسز میں قرآتِ قرآن، تجوید، احکامِ عملی (جیسے نماز، وضو، غسل، تیمّم اور دیگر بنیادی احکام کی عملی تدریس)، دین شناسی اور معرفتِ امامِ زمانہ شامل ہیں۔ یہ کورسز ضرورت کے پیشِ نظر مختلف سٹوڈنٹس کیلئے رکھے گئے ہیں۔ ان کورسز کا مقصد، آنے والے مہمانوں سے بروقت استفادہ کرنا، مختصر مگر جامع کورسز کے ذریعے سٹوڈنٹس کی علمی و اخلاقی ضروریات کو پوری کرنا، اور نئی چیزوں میں حصّہ لینے کی عادت کو پروان چڑھانا۔
ہم امید کرتے ہیں کہ یہ کورسز سٹوڈنٹس کیلئے مفید ثابت ہونگے، انشا اللٰہ۔

جامعۃ الامامیہ لگف ہمیشہ معاشرے میں دینی پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی خدمات انجام دینے کی کوشش کرتا ہے۔اسی سلسلے کی ا...
05/07/2025

جامعۃ الامامیہ لگف ہمیشہ معاشرے میں دینی پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی خدمات انجام دینے کی کوشش کرتا ہے۔

اسی سلسلے کی ایک کڑی کے طور پر، آج ادارے کے ایڈمنسٹریٹر جناب ضامن علی اور اسسٹنٹ ایڈمنسٹریٹر جناب جوہر علی نے لگف کے محترم علمائے کرام کے ساتھ ایک نشست کا اہتمام کیا۔
علما کرام میں سے شیخ علی احمد بہشتی، شیخ رضون، اور شیخ عیسی خان صاحبان نے شرکت کی۔

اس نشست کا مقصد مدرسہ ہٰذا کی مختصر بریفنگ دینا، علمائے کرام کی قیمتی آرا سے استفادہ حاصل کرنا، اور گرمیوں کے دوران مدرسے کے پلیٹ فارم سے انہی علمائے کرام کے تعاون سے چند خصوصی کورسز کے انعقاد پر مشاورت کرنا تھا۔

علمائے کرام نے مدرسہ کے نظم و نسق، قواعد و ضوابط اور دیگر پہلوؤں کو سراہا اور قیمتی تجاویز سے نوازتے ہوئے اپنے قیمتی اوقات میں سے وقت نکال کر مختلف دینی کورسز کروانے کی یقین دہانی بھی کرائی۔

ان شاء اللہ بہت جلد ان کورسز کا باقاعدہ آغاز کیا جائے گا۔

ادارہ ہٰذا تمام علمائے کرام کا دل کی گہرائیوں سے شکر گزار ہے، اور پرامید ہے کہ آئندہ بھی آپ کے تعاون سے ہم معاشرے میں ایک نئی جہت سے اپنی خدمات جاری رکھ سکیں گے۔
اللّٰہ تعالیٰ آپ سب کی توفیقات میں اضافہ فرمائے۔
آمین۔

منجانب:
ایڈمنسٹریشن
مدرسہ جامعۃ الامامیہ لگف

At Jamia Imamia Lagaf, we remain committed to serving our community through impactful religious education.

Today, our Administrator Zamin Ali and Assistant Administrator Johar Ali held a fruitful meeting with respected scholars of the Lagaf region — Sheikh Ali Ahmad Beheshti, Sheikh Rizwan, and Sheikh Essa Khan.

The gathering included a briefing on current activities and an inspiring discussion on launching special summer courses with their guidance and support.

We’re truly thankful for the scholars’ appreciation and their generous offer to lead these courses.

Starting soon, In shā’ Allāh.

Grateful for your continued support and prayers.
May Allah bless all efforts with barakah and success.
Ameen.

Administration
Jamia Imamia Lagaf

🌟 Seminar Success: "Religious Seminaries as Catalysts for Social Reform" 🌟We are honored to present key moments from our...
04/05/2025

🌟 Seminar Success: "Religious Seminaries as Catalysts for Social Reform" 🌟

We are honored to present key moments from our impactful seminar at Imam Bargah Zainabiya, Lagaf - a powerful collaboration between:
• Madrasa Jamiat-ul-Imamia
• Khair-un-Nisa Committee (KNC)
• Lagaf Youth Collective

Key Outcomes:
🔹 Inspiring addresses by leading religious scholars and education experts
🔹 Progressive dialogues on revitalizing religious education
🔹 Demonstration of Jamiat-ul-Imamia's academic achievements
🔹 Recognition of 46 exceptional students
🔹 Showcase of KNC's groundbreaking women-led initiatives

Celebrated Milestones:
🎓 Academic excellence awards
👩‍💼 KNC leadership honors
📜 Quran completion group recognition

The uplifting conclusion with Dua-e-Faraj left all participants motivated to advance this crucial work in community transformation.

Special Thanks to all distinguished guests, dedicated organizers, and our vibrant community members whose collective efforts made this event truly remarkable.

سیمینار بعنوان "معاشرتی ترقی واصلاح میں دینی مدارس و تنظیموں کا کردار"

امام بارگاہ زینبیہ لگف میں "معاشرتی ترقی واصلاح میں دینی مدارس و تنظیموں کے کردار" کے سلسلے میں ایک منفرد اور باوقار سیمینار منعقد ہوئی۔
یہ سیمینار مدرسہ جامعۃ الامامیہ لگف، خیر النساء کمیٹی لگف اور نوجوانان لگف کی باہمی اشتراک سے ترتیب دیا گیا۔

اس سیمینار میں شیخ علی احمد سعیدی، شیخ شیر محمد مقدسی، حافظ سید شرافت موسوی، پروفیسر بشیر، سر محمد اسلم ناز، مولانا نذیر نوری، شیر اعظم بابر و حیدر علی (سابقہ صدور آئی ایس او تسر یونٹ) نے بطور مہمان شرکت کی۔
گاؤں کے علماء، عمائدین، خواتین اور طلباء و طالبات کی ایک کثیر تعداد نے بھرپور انداز میں شرکت کی۔

اس پروگرام کے دو بنیادی مقاصد تھے:
پہلا یہ کہ دینیات سینٹرز کی اہمیت پر منطقی گفتگو کرنا اور عوام الناس کو اپنے اپنے گاؤں کے مدارس پر خصوصی توجہ دلانے کی طرف راغب کرنا۔ اس ضمن میں مدرسہ جامعہ المامیہ لگف کی کارکردگی پر بھی خصوصی گفتگو کرنا، اس ادارے کے منفرد پہلوؤں کو پیش کرنا، اور ساتھ ہی ساتھ اس ادارے کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان اور سٹوڈنٹس میں انعامات کی تقسیم شامل تھے۔

دوسرا یہ کہ معاشرے میں منظم تنظیم سازی کی ضرورت و اہمیت پر بات چیت کرنا، تاکہ ان تنظیموں کے ذریعے معاشرے میں مؤثر اقدامات انجام دیے جا سکیں۔ اس ضمن میں "خیر النساء کمیٹی" جو کہ خواتین کی ایک تنظیم ہے، اس کی پچھلے سالوں کی کارکردگی اور نتائج پر بھی بات کرنا۔

سیمینار سے خطبہ استقبالیہ پروفیسر بشیر (وائس پرنسپل ڈگری کالج سکردو) نے پیش کیا۔
حجۃ الاسلام شیخ شیر محمد مقدسی، حجۃ الاسلام شیخ احمد سعیدی اور سر اسلم ناز نے اپنے اپنے موضوعات پر مدلل انداز میں خطاب کیا۔

اس سیمینار میں الہی تنظیموں کی ضرورت اور معاشرے کی اصلاح و ترقی میں دینی مدارس کی اہمیت کو سمجھنے پر زور دیا گیا۔
مقررین نے کہا کہ معاشرے میں دین کو مضبوط کرنے کے لیے ضروری ہے کہ ہم مدارس سے ہم آہنگ رہیں تاکہ ایک بہتر اسلامی معاشرہ وجود میں آ سکے۔

خطباء نے مدرسہ جامعۃ الامامیہ کی کاوشوں کو سراہا اور دیگر مدارس کے لیے اسے نمونہ عمل قرار دیا۔
انہوں نے اس طرح کے مزید پروگرامز کے انعقاد پر زور دیا۔

پروگرام کے آخر میں 46 کامیاب طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کیے گئے۔
خیر النساء کمیٹی کی صدر محترمہ کو بہترین کارکردگی پر اعزازی شیلڈ سے نوازا گیا۔
ختم القرآن گروپ کو بھی انعامی و اعزازی شیلڈز سے نوازا گیا۔

یہ پروگرام دعائے امام زمانہ (عجل اللہ فرجہ الشریف) کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔

ہم تمام مہمانوں اور تعاون کرنے والے جوانوں و خواتین کا انتہائی مشکور و ممنون ہیں جنہوں نے اس مفید و پررونق سیمینار کے انعقاد میں اپنا کردار ادا کیا
منجانب : ایڈمینسٹریشن ،
مدرسہ جامعۃ الامامیہ لگف

https://medium.com/-ul-Imamia_lagaf/how-traditional-institutions-are-pioneering-social-reform-in-rural-pakistan-a-case-study-from-2425469eb859

An Inspiring Meetup at Madrasa Jamiat-Ul-Imamia Lagaf, Tissar.Alhamdulillah, Madrasa Jamiat-Ul-Imamia Lagaf had the priv...
14/04/2025

An Inspiring Meetup at Madrasa Jamiat-Ul-Imamia Lagaf, Tissar.

Alhamdulillah, Madrasa Jamiat-Ul-Imamia Lagaf had the privilege of hosting an inspiring meetup with some highly esteemed personalities on April 13, 2025, whose presence and insights added great value to our institution.

Our first distinguished guest was Sir Muhammad Tahir, a respected research scholar, career counselor, mentor, and motivational speaker, with notable experience in teaching and mentorship at prestigious institutions such as USWA Skardu and Al-Meezan Hostel Karachi.
Joining him was Syed Sohail Abbas, HOD-IT at USWA Skardu and a dedicated social worker, who brought valuable perspectives on community development and educational progress.
We were also pleased to welcome Sir Hasnain, IT staff at USWA.

Representing our institution, Administrator Sir Zamin Ali, and Campus Coordinator & Assistant Administrator Mr. Johar Ali Khayali presented an overview of our unique policies, strategies, vision, and achievements. They highlighted how our modern educational system seamlessly blends Islamic teachings with contemporary academic and skill-based learning, preparing students to become impactful members of society.

Our honorable guests were deeply impressed by the progressive approach of our institution. They shared constructive suggestions for further development and generously offered to facilitate future training sessions and workshops for both our students and teachers, InshaAllah.

We are sincerely grateful to our guests for their visit, their encouragement, and their commitment to supporting the continuous growth of our institution.

May Allah (SWT) bless these efforts and enable us to achieve even greater milestones in the future!

الحمدللہ! مدرسہ جامعۃ الامامیہ لگف، کو یہ اعزاز حاصل ہوا کہ چند نہایت قابلِ احترام شخصیات نے 13 اپریل 2025 کو ہمارے ادارے کا دورہ کیا، جن کی آمد اور بصیرت افروز گفتگو بہت ہی دلچسپ رہی ۔

ہمارے معزز مہمانوں میں سب سے پہلے جناب سر محمد طاہر شامل تھے، جو کہ ایک معروف ریسرچ اسکالر، کیریئر کاؤنسلر، رہنما اور موٹیویشنل اسپیکر ہیں۔ آپ نے USWA اسکردو اور المیزان ہاسٹل کراچی جیسے معتبر اداروں میں تدریس اور رہنمائی کے فرائض انجام دیے ہیں۔

ان کے ہمراہ سید سہیل عباس صاحب، ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ آئی ٹی - USWA اسکردو، اور ایک مخلص سماجی کارکن بھی شریک ہوئے۔ انہوں نے معاشرتی ترقی اور تعلیمی بہتری کے حوالے سے مفید خیالات کا اظہار کیا۔
ہمیں یہ بھی خوشی ہوئی کہ سر حسنین، اسٹاف آئی ٹی - USWA نے بھی ہمارے ادارے کو رونق بخشی۔

ادارے کی نمائندگی کرتے ہوئے، ایڈمنسٹریٹر جناب ضامن علی اور کیمپس کوآرڈینیٹر و اسسٹنٹ ایڈمنسٹریٹر جناب جوہر علی خیالؔی نے ادارے کی پالیسیوں، حکمتِ عملی، وژن اور نمایاں کامیابیوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے بتایا کہ کس طرح ہمارا تعلیمی نظام اسلامی اقدار اور جدید تعلیم و ہنر کو یکجا کرکے طلبہ کو ایک باکردار اور کارآمد شہری بنانے کی جانب گامزن ہے۔

ہمارے معزز مہمان ادارے کے جدید اور متوازن تعلیمی نظام سے بے حد متاثر ہوئے۔ انہوں نے ادارے کی مزید بہتری کے لیے مفید مشورے دیے اور آئندہ طلبہ و اساتذہ کے لیے تربیتی سیشنز اور ورکشاپس کے انعقاد میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

ہم اپنے معزز مہمانوں کے مشکور ہیں کہ انہوں نے وقت نکالا، حوصلہ افزائی فرمائی اور ہمارے ادارے کے مسلسل ارتقاء میں اپنی معاونت کا وعدہ کیا۔

اللہ تعالیٰ ہمارے ان تمام مثبت کوششوں کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ہمیں مزید بلندیاں عطا فرمائے۔
امین

🌟 Madressa Jamiat-Ul-Imamia Tuition System - 2024 🌟We're excited to announce the relaunch of our Tuition System at Madre...
12/11/2024

🌟 Madressa Jamiat-Ul-Imamia Tuition System - 2024 🌟

We're excited to announce the relaunch of our Tuition System at Madressa Jamiat-Ul-Imamia, aimed at supporting our students during the upcoming school exams! 📚✨

Building on the success of last year’s program, we’re once again providing dedicated tuition classes, guided by our experienced Madressa teachers, to help students stay connected with their studies while preparing for their school exams.

This initiative ensures that students are not only well-prepared academically, but also remain grounded in the teachings of our institution. 🙏

Together, we’re creating a platform for growth and success—both in school exams and in life.



EXCHANGE OF KNOWLEDGE AT MADRESSA JAMIATUL IMAMIA LAGAFSeptember 25, 2024, witnessed a fruitful gathering with distingui...
25/10/2024

EXCHANGE OF KNOWLEDGE AT MADRESSA JAMIATUL IMAMIA LAGAF

September 25, 2024, witnessed a fruitful gathering with distinguished Islamic scholars:
- Shaikh Yasin Waizi, Eminent Islamic Scholar
- Syed Sharafat Almosavi, Principal, Madressa Hasnain Molto
- Molana Muhammad Ali Ebadati
- Molana Kashif Mutahhari

NOTABLE EVENT HIGHLIGHTS:

- In-depth evaluation of academic and co-curricular programs
- Engaging Islamic practice session (Wudu demonstration)
- Expert insights and guidance

We appreciate the scholars' valuable contributions to our community.
Thanks for your precious time and feedback to the institution.
-Lagaf

"سٹوڈنٹس سوسائٹی آفیشل میٹنگ" : مدرسہ جامعۃ الامامیہ لگف میں "سٹوڈنٹس سوسائٹی" کا ایک منفرد نظام موجود ہے جو شاید اسی طر...
06/02/2024

"سٹوڈنٹس سوسائٹی آفیشل میٹنگ" : مدرسہ جامعۃ الامامیہ لگف میں "سٹوڈنٹس سوسائٹی" کا ایک منفرد نظام موجود ہے جو شاید اسی طرح کے کسی اورادارے میں رائج نہ ہو۔ اور یہ نظام پچھلے 3 سالوں سے کامیابی کے منازل طے کررہی ہے۔ اس کی قیام کا مقصد ادارے کے طلباء و طالبات کو مختلف ذمّہ داریاں دے کے ان میں لیڈرشپ، مینیجمنٹ، کانفیڈنس اور دیگر مہارتوں میں اضافہ کرنا ہے۔ ان ذمّہ داریوں میں چیئرپرسن، وائس چیرمین، اٹینڈنس انچارج، کوکریکیولم انچارج، مینٹیننس انچارج اور دیگر عہدے شامل ہے۔ ہر مہینے کے آخر میں ان ممبران کو سارے سٹوڈنٹس مارکس کی شکل میں ریمارکس دیتے ہیں، اور یوں ان سارے ریمارکس کا اوسط اُسی ممبر کا فائنل نمبر ہوتا ہے۔ یوں ہر ممبر کی کارکردگی کی جانچ پڑتال ساتھ ساتھ چلتی رہتی ہے۔ اور ہر ممبر مستعفی ہونے سے پہلے بحیثیتِ ممبر سٹوڈنٹس سوسائٹی، اپنی احساسات کا اظہار بھی کرتے ہیں۔ ہر ممبر ماشا اللٰہ سے بڑے خوش اسلوبی سے اپنی ذمّہ داریاں ادا کرتے ہیں اور سوسائٹی کے قیام کے ہدف کو حاصل کرنے میں ادارے کا ساتھ دیتے ہیں۔(ڈیٹیل معلومات کیلئے ایڈمینسٹریشن سے رابطہ کرسکتے ہیں)۔
4 فروری 2024 کو مدرسہ ہٰذا کی ایڈمینسٹریٹر کی سربراہی میں سٹوڈنٹس سوسائٹی (بوائز) کے کی ایک تفصیلی میٹنگ ہوئی، جس میں سوسائٹی کے مختلف پہلوؤں پہ بات چیت ہوئی۔ ہر ممبر نے اپنی آراء و تجاویز پیش کیں۔ اور آخر میں ایڈمینسٹریٹر نے سوسائٹی کے اہداف کو واضح کرتے ہوئے اس کے فوائد پہ روشنی ڈالی، اور ساتھ ہی ساتھ سارے ممبرز کو ذہنی طور پر موٹیویٹ کیا کہ وہ مستقبل میں اس حوالے سے اپنی خلوص بھری کوششیں جاری رکھیں۔
Madrasa Jamiat-Ul-Imamia Lagaf hosts a unique system known as the "Students Society," which may not be found in other institutions. This system has reached new heights of success over the past 3 years.
The aim of this system is to enhance the leadership, management, confidence, and other skills of the school's students through various responsibilities.
Every month, society members are given remarks in the form of overall student marks, allowing for an assessment of their performance.
Each member diligently fulfills their responsibilities with great enthusiasm and contributes to achieving the society's objectives.
A detailed meeting of the society, led by the school's administrator, was held on February 4, 2024, discussing various aspects of the society and clarifying its goals.
In addition to highlighting the benefits of the society, all members were motivated for future success

To watch the full report on "Medium" platform, plz follow the link below.
https://medium.com//institutional-excellence-through-the-students-society-at-madrasa-jamiat-ul-imamia-lagaf-c8f2ec007d8a .

مدرسہ جامعۃ الامامیہ لگف میں ہر سال کی طرح اس سال بھی مقابلہ قرآن کا سلسلہ جاری ۔۔۔اس سال طلباء و طالبات کی مجموعی تعداد...
04/02/2024

مدرسہ جامعۃ الامامیہ لگف میں ہر سال کی طرح اس سال بھی مقابلہ قرآن کا سلسلہ جاری ۔۔۔
اس سال طلباء و طالبات کی مجموعی تعداد تقریباً 30 ہے۔۔۔
ان میں تقریباً سارے سٹوڈنٹس مدرسہ سے پچھلے سال قرآن ختم کرچکے ہیں یا اسی مقابلے کے بعد ختم کریں گے ۔۔۔۔
مقابلہ قرآن میں شامل ہونے والوں کو ذیادہ سے زیادہ موقع دینے، اور اس کو مؤثر بنانے کیلئے شرکاء کی کم سے تعداد رکھنے کی ضرورت پیش آئی، اسی لئے جو سٹوڈنٹس 2023 سے پہلے قرآن پڑھ چکے تھے ان کیلئے مقابلہ قرآن کی بجائے تجوید اور ترجمہ کی کلاسز رکھی گئی ہیں۔۔۔۔
اللہ تعالیٰ یوں ہی اس ادارے کو ایسے ہی فعال رکھتے ہوئے قرآن س دین کی احیاء کا ایک پلیٹ فارم بنائے رکھیں ۔۔
آمین۔۔

ایک اور منزل کی تکمیل:🌟 ہائیلائٹسسالانہ امتحان میں ادارے کی 100 فیصد رزلٹتلاوتِ قرآن مکمل کرنیوالے سٹوڈنٹس کی تعداد: 11🗓...
30/01/2024

ایک اور منزل کی تکمیل:
🌟 ہائیلائٹس
سالانہ امتحان میں ادارے کی 100 فیصد رزلٹ
تلاوتِ قرآن مکمل کرنیوالے سٹوڈنٹس کی تعداد: 11
🗓️ رپورٹ
رپورٹ : آج مؤرخہ 26 جنوری 2024 کو مدرسہ جامعۃ الامامیہ لگف میں ایک اہم پروگرام منعقد ہوا جس کا مقصد 2023 کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان، اور سال 2023 میں مدرسے سے قرآن کی قرات ختم کرنیوالے طلباء کو خراجِ تحسین پیش کرنا تھا۔ اس پروگرام میں سٹوڈنٹس کے علاوہ مدرسے کے ایلومنائی، والدین، اور مدرسہ حسنین ملٹو کے پرنسپل سید شرافت الموسوی صاحب نے بطورِ مہمانِ خصوسی شرکت کی۔
طلباء نے اپنے پرجوش انداز میں نعت، قصیدے، اشعار اور تقاریر کے ذریعے محفل کو رونق بخشی۔ اس کے بعد مہمانِ خصوصی صاحب نے دینی علم کی اہمیت کے علاوہ مدارس سے متعلق دیگر اہم پہلوؤں پہ روشنی ڈالی۔ اور آخر میں مدرسہ ھٰذا کے ایڈمینسٹریٹر ضامن علی نے دورِ جدید میں مدارس کو جدید سہولیات اور انتظامات سے لیس کرتے ہوئے بہترین نظم و نسق کے ساتھ مدارس کو فعال بنانے کی ضرورت پہ بات کی۔ اسکے بعد نتائج کا اعلان، پوزیشن ہولڈرز میں انعامات کی تقسیم، اور اسکے بعد رواں سال "ختمِ قرآن" کرنے والے 11 خوش نصیب طلباء میں قرآن شریف بطور تحفہ پیش کی گئی۔
اس سال ادارے کا رزلٹ 100 فیصد رہا جوکہ قابلِ ذکر اور ادارے کیلئے قابلِ فخر بات ہے۔ اور دعائے امامِ زمانہ کے بعد مختصر ریفریشمنٹ کے ساتھ پروگرام اپنے اختتام کو پہنچا۔
ربِّ ذوالجلال اس ادارہ کو یوں ہی اپنی بہترین نظم و نسق اور رونقوں کے ساتھ معاشرہ اور دین کی خدمت کرنے میں مصروفِ عمل رکھیں، اور اس کو فعال رکھنے میں جن جن کا کردار ہے ان کی توفیقاتِ خیر میں مذید اضافہ فرمائیں۔ آمین۔
Milestone Achieved: 100% Results and Quran Completion

🌟 Highlights:
100% result in annual exams
11 students complete Quran recitation
🗓️ Report:
Madrasa Jamia-tul-Imamia, Lagaf, marked a significant milestone on January 26, 2024, unveiling the results of the 2023 annual exams and honoring 11 students who completed the recitation of the Holy Quran. Principal Syed Sharafat Al-Musavi from Madrasa Hasnain Molto graced the event as a special guest.
The vibrant program, attended by students, parents, and alumni, featured spirited performances of Naats, poetry, and speeches. Special guest Syed Sharafat Al-Musavi shed light on the importance of religious education and other crucial aspects related to schools. Administrator Zamin Ali, in his address, emphasized the need for modern facilities and improved systems in Islamic schools.
The results were announced, awards distributed, and 11 fortunate students recognized for their Quranic achievements. This year, the institution achieved a remarkable 100% result, a source of pride for the community. The program concluded with a heartfelt prayer for Imam-e-Zamana, followed by a brief refreshment session.
🌐 May Madrasa Jamia-tul-Imamia continue its exceptional service with organizational excellence. Amen.

Address

Madrasa Jamiatul Imamia
Shigar

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when مدرسہ جامعۃ الامامیہ لگف posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to مدرسہ جامعۃ الامامیہ لگف:

Shortcuts

Share

Category