IMS Doag Bala

IMS Doag Bala Islamia Model School (IMS) Doag Bala provides quality education from Play Group to Grade 12. Separate section for girls with qualified female staff.

Focused on academics, discipline, character building & modern learning.

15/08/2026

یومِ آزادی کے موقع پر اسلامیہ ماڈل سکول اینڈ کالج ڈوگ بالا کے بچوں کا خصوصی پیغام خیبر نیوز پر نشر 🇵🇰

ہمارے ننھے ستاروں نے 14 اگست، آزادی کی قدر، پاکستان سے محبت اور نئی نسل کی ذمہ داریوں کے حوالے سے خوبصورت پیغام پیش کیا۔ ❤️🇵🇰

ہمیں فخر ہے کہ ہمارے بچے نہ صرف تعلیم حاصل کر رہے ہیں بلکہ اپنے وطن کی محبت اور ذمہ داری کا شعور بھی رکھتے ہیں۔

پاکستان ہماری پہچان، ہمارا فخر اور ہمارا مستقبل ہے۔ 🇵🇰

تمام پاکستانیوں کو جشنِ آزادی مبارک! 🎉

15/08/2026

14/08/2026

🇵🇰 یومِ آزادی پاکستان 14 اگست کی پروقار تقریب آج اسلامیہ ماڈل سکول میں انتہائی جوش و خروش، قومی جذبے اور والہانہ محبت کے ساتھ منائی گئی۔ طلبہ نے ملی نغموں، تقاریر، ٹیبلوز، قوالی اور خوبصورت پرفارمنسز کے ذریعے وطنِ عزیز سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔

سبز ہلالی پرچموں کی بہار، بچوں کا جذبہ اور حاضرین کا ولولہ دیدنی تھا۔ اللہ تعالیٰ ہمارے پیارے وطن پاکستان کو ہمیشہ سلامت، ترقی یافتہ اور خوشحال رکھے۔ آمین۔

💚 پاکستان زندہ باد
🤍 اسلامیہ ماڈل سکول پائندہ باد

14/08/2026
13/08/2026

بہتر مستقبل، اسلامیہ کے سنگ
بہت جلد خیبر نیوز پر

اسلامیہ ماڈل سکول اینڈ کالج ڈوگ بالا کی جانب سے یومِ آزادی پاکستان کے موقع پر ایک شاندار اور پروقار پروگرام کا انعقاد کی...
13/08/2026

اسلامیہ ماڈل سکول اینڈ کالج ڈوگ بالا کی جانب سے یومِ آزادی پاکستان کے موقع پر ایک شاندار اور پروقار پروگرام کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ 🇵🇰💚

اس خوبصورت تقریب میں ہمارے طلبہ و طالبات ملی نغمے، تقاریر، نظمیں، ٹیبلو اور مختلف موضوعات پر اپنی صلاحیتوں کا اظہار کریں گے۔

آپ تمام معزز والدین، عمائدینِ علاقہ، اساتذہ، طلبہ اور اہلِ علاقہ کو اس قومی تقریب میں شرکت کی پُرخلوص دعوت دی جاتی ہے۔

📅 14 اگست، بروز جمعہ
⏰ صبح 08:20 بجے تا 12:20 بجے
📍 ایکزامنیشن ہال، اسلامیہ ماڈل سکول اینڈ کالج ڈوگ بالا

آئیں! اپنے بچوں کی حوصلہ افزائی کریں اور ان کے ساتھ مل کر آزادی کی خوشیاں منائیں۔ 🇵🇰

پاکستان زندہ باد! 💚

10/08/2026

🌱 مون سون شجر کاری مہم — سرسبز و شاداب پاکستان 🌿

اسلامیہ ماڈل سکول میں مون سون شجر کاری مہم کے سلسلے میں محکمہ جنگلات دیر، شرینگل کوہستان فارسٹ ڈویژن کے معزز رینج فارسٹ آفیسر جناب ارشاد اللہ صاحب اور سی ڈی او جناب عرفان اللہ صاحب نے خصوصی دورہ کیا۔

اس موقع پر معزز افسران، سکول انتظامیہ، اساتذہ اور طلبہ نے مل کر سکول کے احاطے میں پودے لگائے، جبکہ طلبہ میں مختلف اقسام کے پودے بھی مفت تقسیم کیے گئے تاکہ وہ اپنے گھروں اور اردگرد کے ماحول کو سرسبز بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ 🌳🌱

معزز افسران نے طلبہ کو شجر کاری کی اہمیت اور درختوں کی حفاظت کے حوالے سے آگاہ کیا اور زیادہ سے زیادہ پودے لگانے کی ترغیب دی۔

Address

Doag Bala Bazar
Sheringal
18005

Opening Hours

Monday 07:15 - 14:00
Tuesday 07:15 - 14:00
Wednesday 07:15 - 14:00
Thursday 07:15 - 14:00
Friday 07:15 - 12:00
Saturday 07:15 - 14:00

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when IMS Doag Bala posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category