Govt. Furqan Shaheed High School Sheikhupura

Govt. Furqan Shaheed High School Sheikhupura

Share

Educational information, Celebrations, Seminars, Programs and Extra Curriculum Activities,
Co_Curricular Activities.

🎓 Pedagogy TV
🌟 Empowering the young generation to learn, create, and grow.
🌟 We aim to boost confidence in students.
✔ Easy concepts & learning tips
✔ MCQs & exam preparation
✔ Teaching strategies & pedagogy
✔ Class 6–8 focused learning
👉 Follow us.

31/03/2026
31/03/2026

Result Day 2026, A Group Photo of Position Holders and Teachers with Honourable Principal Sir Khalid Mehmood.
Many, many congratulations to all of you.

10/02/2026

لاہور دھرنے کے کیے روانہ

02/01/2026

*"اوتوں کے نام بدنام۔۔۔"*
"یہ وہ کتاب ہے جسے آدم جی ایوارڈ نہیں ملا"
یہ مشہور جملہ قدرت اللہ شہاب نے ممتاز مفتی کے شہرۂ آفاق ناول "علی پور کا ایلی" کے لیے لکھا تھا۔ یاد رہے، اسی سال یہ ایوارڈ جمیلہ ہاشمی کے ناول "تلاشِ بہاراں" کو دیا گیا تھا۔
مگر وقت نے ثابت کیا کہ "علی پور کا ایلی" نے شہرت اور مقبولیت کی وہ بلندیاں چھوئیں جن کا تصور بھی مشکل ہے، جبکہ "تلاشِ بہاراں" وقت کی گرد میں کہیں کھو کر رہ گئی۔
انسانی فطرت ہی کچھ ایسی ہے کہ جس چیز سے منع کیا جائے، اسی کی طرف دلچسپی بڑھ جاتی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے حضرت آدم و حوا کو صرف ایک گندم کے دانے سے روکا تھا، مگر تجسس نے وہی دانہ چنوا دیا۔
بکریاں چرانے والے جانتے ہیں کہ اگر ریوڑ کو کسی طرف جانے سے روکا جائے تو وہ ضد میں اُسی طرف زیادہ لپکتا ہے۔
اخبارات میں روزانہ ہزاروں کالم شائع ہوتے ہیں، جن میں تنقید و تحسین معمول کی بات ہے۔ لیکن جب کسی مخصوص کالم کو حذف کیا جاتا ہے، تو اچانک لوگوں کی توجہ بڑھ جاتی ہے۔ ہر کوئی جاننا چاہتا ہے کہ آخر اس میں ایسی کیا بات تھی جسے چھپایا گیا؟
وہ لوگ بھی گوگل سرچ کا رُخ کرتے ہیں جنہوں نے کبھی سرچ بٹن چھوا تک نہیں۔ اور پھر یوں وہ بات جنگل کی آگ کی طرح پھیل جاتی ہے۔
جسے چھپانے کی کوشش کی جاتی ہے، بعض اوقات وہی چیز شہرت پا جاتی ہے۔
"اوتوں کے نام بدنام،
" سدھرے نے گاؤں ڈبویا!

30/12/2025

غم سے بصیرت اور اچھی سیرت پیدا ہوتی ہے۔
زندگی میں جب انسان پر رنج و غم طاری ہوتا ہے، تو وہ ایک طرح کی پستی محسوس کرتا ہے۔ لیکن اگر یہ درد و غم اور رنج و الم نہ ہوتے، تو انسان اس مادی زندگی میں مست ہو کر نہ کبھی اپنی روح کی گہرائیوں میں غوطہ لگاتا، نہ اس میں دوسروں کے لیے دردِ دل پیدا ہوتا، نہ ہی اسے صبر سے تکمیلِ نفس کی مشق حاصل ہوتی۔ جن لوگوں کو مادی اسبابِ حیات کی فراوانی اور دنیاوی کامیابی سے ہمیشہ مسرت ہی محسوس ہوتی ہے، ان کا شعور نہایت سطحی ہوتا ہے، اور وہ اسرارِ حیات سے بیگانہ رہتے ہیں۔
محرومی اور ناکامی سے دل پر چوٹ لگتی ہے، جو چشمِ بصیرت کو وا کرتی ہے۔ چوٹ کھائے ہوئے دل زیادہ بصیر و علیم ہو جاتے ہیں، اور درجۂ حیات میں ان کی قیمت بڑھ جاتی ہے۔ اقبال کا یہ شعر اسی خیال کی عکاسی کرتا ہے:
تو بچا بچا کے نہ رکھ اسے، تیرا آئینہ ہے وہ آئینہ
جو شکستہ ہو تو عزیز تر ہے نگاہِ آئینہ ساز میں

26/12/2025

مار میں پیار
سست رفتار گھوڑے کو چابکیں مارمار کر سدھایاجاتاہے۔ گھوڑے سے تو مالک کوکوئی دشمنی نہیں ہوتی۔ کوئی استاد ایک شاگرد کوپیٹ رہا تھا۔کسی رحمدل آدمی نے دیکھااور کہاتم کو خدا کا خوف نہیں، ایک بچےکو مار رہے ہو،استاد نے کہاکہ میں تو اس شیطان کو مار رہا ہوں جو اس کے اندر گھس گیا ہے۔
ماں جب بچے سے تنگ آکر کہتی ہےکہ جاتو مرجائےتو وہ اس کی خوئے بد کی موت چاہتی ہے۔ ورنہ بچے کی موت تو اس کے لیےایک جاں گداز سانحہ ہے۔
ہاں البتہ انسانیت کا احترام ہر حالت میں لازم ہے۔ سختی یا سزا صرف اصلاحی ہونی چاہیے۔استاد کی سزا کو جفا نہ سمجھو۔ وہ تمھاری بدی اور کاہلی کو تم سے دور کرنا چاہتاہے۔
ظفراللہ خاں

22/12/2025

فطرت کا قاتل
انسان تو درکنار، آدمی حیوانات میں بھی اپنی خصلتیں منتقل کرتا ہے، بیلوں اور گدھوں تک کو عجیب و غریب کرتب سکھا دیتا ہے، گھوڑوں کو اپنی غرض کے لیے سدھاتا ہے، تو وہ انسان کے اغراض پورا کرنے لگتے ہیں۔ ریچھ کو کھیلنا اور ناچنا سکھاتا ہے جو اس جانور کی اپنی فطرت میں نہ تھا، کتوں کو گڈریا بناتا ہے اور گلے کی پاسبانی پرمامور کرتا ہے، اور کبھی اس کو شکاری بناتا ہے، بکروں کو سلام کرنا سکھاتا ہے، جب انسان جانوروں کو اپنی فطرت کے خلاف ایسے ایسے کاموں میں ہنرمند بنا دیتا ہے، اور ان سے طرح طرح کے کام لیتا ہے، تو بھلا انسان انسان کے ساتھ کیا نہیں کرتا اور کیا نہیں کر سکتا؟ 🌟💫

20/12/2025

موسمِ سرما کی تعطیلات ہو چکی ہیں ❄️
، لیکن کوئی بات نہیں 🙂،
صبح سات بجے ⏰ اٹھ کر تیار ہونا
ہماری عادت ہے 🌅💪

Want your school to be the top-listed School/college in Sheikhupura?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Address

Sheikhupura