24/07/2026
دوستی صرف خوشیوں میں ساتھ دینے کا نام نہیں، بلکہ مشکل وقت میں ایک دوسرے کا سہارا بننے کا نام بھی ہے۔ ❤️
گزشتہ رات ہمارے محترم سر کی کال آئی کہ "کل صبح 9 بجے تیار رہنا، ہم اپنے دوست اور کولیگ حسیب صاحب کی عیادت کے لیے جائیں گے۔
صبح جب ہم گھر سے نکلے تو موسم کافی خراب تھا۔ اگرچہ اس وقت بارش نہیں ہو رہی تھی، لیکن راستے میں ہلکی ہلکی بارش شروع ہو گئی۔ ایک لمحے کے لیے خیال آیا کہ کہیں رک کر بارش تھمنے کا انتظار کر لیتے ہیں، مگر جیسے ہی کچھ فاصلہ طے کیا تو آگے موسم صاف تھا۔ ہم نے اپنا سفر جاری رکھا اور بالآخر حسیب صاحب کے پاس خیریت دریافت کرنے پہنچ گئے۔
2023 میں موٹر سائیکل حادثے کے باعث ان کی ریڑھ کی ہڈی (Backbone) شدید متاثر ہوئی، جس کے بعد انہیں کئی طبی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ اگرچہ وہ ابھی بھی بیڈ ریسٹ پر ہیں اور مکمل طور پر چلنے پھرنے کے قابل نہیں، لیکن اللہ تعالیٰ کے فضل سے پہلے کی نسبت کافی بہتر ہیں۔
ان کی سب سے بڑی طاقت ان کا اعلیٰ اخلاق، مضبوط حوصلہ، خوش مزاجی اور ہر حال میں مسکراتے رہنے کا جذبہ ہے۔ اتنی طویل آزمائش کسی بھی انسان کو توڑ سکتی ہے، مگر انہوں نے صبر، ہمت اور اللہ پر بھروسے کے ساتھ ہر مشکل کا سامنا کیا، جو واقعی قابلِ تعریف ہے۔
ہم وقتاً فوقتاً ان کی خیریت دریافت کرنے اور ان سے ملنے جاتے رہتے ہیں، کیونکہ سچی دوستی صرف الفاظ سے نہیں بلکہ وقت، محبت اور ساتھ نبھانے سے ثابت ہوتی ہے۔ ان سے ہر ملاقات ہمیں حوصلہ، امید اور شکر گزاری کا ایک نیا سبق دے جاتی ہے۔
اللہ تعالیٰ ہمارے پیارے دوست حسیب صاحب کو جلد از جلد مکمل صحتِ کاملہ عطا فرمائے، انہیں دوبارہ صحت مند اور خوشحال زندگی کی طرف لوٹائے، اور ہر بیمار کو اپنے فضل و کرم سے شفا عطا فرمائے۔ آمین۔ 🤲🌿