Jamia Riyaz-ul-Jannah SKP Official

Jamia Riyaz-ul-Jannah SKP Official

Share

Huffaz Educational System

21/08/2026

خطبہ جمعۃ المبارک
حضرت مولانا قاری حبیب الرحمن سلفی صاحب حفظہ اللہ

14/08/2026
Photos from Jamia Riyaz-ul-Jannah SKP Official's post 12/08/2026

مرکز ریاض الجنہ (عقب بہار شاہ گرلز کالج، بتی چوک، شیخوپورہ) میں زیرِ تعلیم حفظ القرآن کے طلبہ کے لیے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں بچوں میں وردیاں (یونیفارم) تقسیم کی گئیں۔
اللہ تعالیٰ ان بچوں کو اپنے دین کا مخلص خادم بنائے، ان کے سینوں کو قرآن پاک کے نور سے منور فرمائے اور اس کارِ خیر میں حصہ لینے والے تمام احباب کی کاوشوں کو اپنی بارگاہ میں قبول و منظور فرمائے۔
آمین یا رب العالمین

Photos from Jamia Riyaz-ul-Jannah SKP Official's post 08/08/2026

🌿📖 گلشنِ علم و عرفان 📖🌿
📍 مرکز ریاض الجنہ
عقب بہارشاہ گرلز کالج، بتی چوک، شیخوپورہ

الحمدللہ! مرکز ریاض الجنہ کے شعبۂ تحفیظ القرآن کے طلبہ کا ماہانہ ٹیسٹ جاری ہے، جس میں طلبہ اپنی حفظِ قرآن کی محنت اور استعداد کا جائزہ پیش کر رہے ہیں۔

ماہانہ ٹیسٹ کے موقع پر:

🌹 قاری عبدالرحمن شاہد
مدیر مرکز ریاض الجنہ، بتی چوک شیخوپورہ
اور
🌹 قاری عطاء الرحمن شاہد
طلبہ کا امتحان لے رہے ہیں اور ان کی حفظِ قرآن کی پختگی، روانی اور تیاری کا جائزہ لے رہے ہیں۔

📖 حفظِ قرآن صرف یاد کرنے کا نام نہیں، بلکہ قرآن کو مضبوطی سے سینے میں محفوظ رکھنے اور زندگی میں اتارنے کا نام ہے۔

اللہ تعالیٰ ہمارے تمام طلبہ کی محنتوں کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے، انہیں قرآنِ کریم کا سچا حافظ، عامل اور خادم بنائے، اور دنیا و آخرت کی کامیابیوں سے ہمکنار فرمائے۔

🤲 آمین یا رب العالمین

💚 قرآن سے تعلق — زندگی کی سب سے بڑی سعادت


fans
Jamia Riyaz-ul-Jannah SKP Official










#شیخوپورہ



02/08/2026

🌿 محمدی تبلیغی جماعت ضلع شیخوپورہ 🌿

الحمد للہ! ہر ہفتے اتوار کے روز تعلیمی و تبلیغی مرکز ریاض الجنہ، بتی چوک، شیخوپورہ میں احبابِ خیر جمع ہوتے ہیں، جہاں اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول ﷺ کے دین کو سیکھنے، اس پر عمل کرنے اور دوسروں تک پہنچانے کے جذبے کو تازہ کیا جاتا ہے۔

اللہ تعالیٰ ان تمام احباب کو جزائے خیر عطا فرمائے جو اپنی مصروف زندگی میں سے قیمتی وقت نکال کر دینی مجلس میں شرکت کرتے ہیں، دین کی باتیں سنتے ہیں اور دعوت و تبلیغ کے کام کو سیکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔

دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کے رزق، مال، اہل و عیال اور جان میں برکت عطا فرمائے، ان کی کوششوں کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور انہیں دنیا و آخرت کی کامیابیوں سے نوازے۔ آمین۔

شیخوپورہ اور اس کے گردونواح میں رہنے والے تمام احباب سے بھی گزارش ہے کہ ہفتے میں صرف بیس منٹ ضرور نکالیں اور اس بابرکت مجلس میں شریک ہو کر اپنے ایمان اور علم میں اضافہ کریں۔

اللہ تعالیٰ ہم سب کو دین کی خدمت اور اس کی دعوت عام کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

Photos from Jamia Riyaz-ul-Jannah SKP Official's post 02/08/2026

🌺 🌺 🌺 🌺 🌺 🌺 🌺 🌺 🌺 🌺 🌺 🌺 🌺 🌺 🌺

الحمدللہ! ہمارے قابلِ قدر ساتھی محترم عبدالرحمن صاحب جب سے مرکز ریاض الجنہ، عقب بہارشاہ گرلز کالج، بتی چوک، شیخوپورہ میں تشریف لائے ہیں، تب سے پوری محنت، اخلاص اور احساسِ ذمہ داری کے ساتھ طلبہ کی دینی، تربیتی اور دعوتی اصلاح میں مصروفِ عمل ہیں۔

ان کی سب سے نمایاں فکر اور تڑپ یہ ہے کہ پہلے ہم خود دینِ اسلام کو صحیح طور پر سیکھیں، پھر اسی دینِ حق کو حکمت، اخلاص اور حسنِ اخلاق کے ساتھ دوسروں تک پہنچائیں۔ یہی وہ فکر ہے جو ایک داعی کو معاشرے کے لیے مفید بن سکتی ہے ۔
آج ان کی دعوتی تربیت کا انداز دیکھ کر دل کو بے حد خوشی ہوئی۔ انہوں نے طلبہ کو دعوت کے بنیادی اصول نہ صرف یاد کروائے بلکہ ہر طالب علم سے انفرادی طور پر سن کر ان کی اصلاح بھی فرمائی۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی سکھایا کہ دعوت کا آغاز کس طرح نرم مزاجی، حکمت اور حسنِ گفتگو کے ساتھ کیا جائے تاکہ مخاطب کے دل میں بات اتر جائے۔

محترم عبدالرحمن صاحب، ماشاءاللہ، شیخوپورہ میں محمدی تبلیغی جماعت کے مسئول کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔ مرکز ریاض الجنہ میں بھی روزانہ نمازِ عصر کے بعد طلبہ کو دعوت، تربیت، اخلاق اور دینی شعور کے حوالے سے نئی نئی باتیں سکھاتے ہیں، جس سے طلبہ کی شخصیت سازی میں نمایاں بہتری دیکھنے کو ملتی ہے۔
یہ تمام دینی و دعوتی کاوشیں محمدی تبلیغی جماعت کے امیر، الشیخ الیاس اثری حفظہ اللہ کی مبارک تربیت کا ثمر ہیں۔ عبدالرحمن صاحب انہی کے تربیت یافتہ باصلاحیت شاگردوں میں سے ہیں، جو دین کی فکر اور دعوت کا جذبہ لے کر نگر نگر اور قریہ قریہ پہنچتے ہیں اور لوگوں تک کتاب و سنت کی دعوت پہنچانے میں مصروف رہتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ محترم عبدالرحمن صاحب کے علم، عمل، اخلاص اور دعوتی خدمات میں بے شمار برکتیں عطا فرمائے، انہیں استقامت، قبولیت اور مزید خیر کے کاموں کی توفیق دے۔
اور اللہ رب العزت ہمارے محترم امیر الشیخ الیاس اثری حفظہ اللہ کی عمر، صحت، عافیت اور برکت میں اضافہ فرمائے، ان کا سایۂ شفقت ہم پر ہمیشہ قائم رکھے، اور ان کی دینی خدمات کو اپنی بارگاہ میں شرفِ قبولیت عطا فرمائے۔

آمین یا رب العالمین۔

23/07/2026

تلاوت قرآن کریم (1998)
شیخ مشاری بن راشد العفاسی
تلاوت قرآن کریم سنیں اور ❤️ دلوں کو ٹھنڈک پہنچائیں ۔
1998

Photos from Jamia Riyaz-ul-Jannah SKP Official's post 09/07/2026

جامعہ ریاض الجنہ،حفاظ ایجوکیشنل سسٹم بتی چوک شیخوپورہ ۔
حفظ کے طلبہ کا ماہانہ ٹیسٹ جاری ہے ۔اللہ رب العزت تمام طلبہ کو کامیابیوں سے ہم کنار فرمائے۔آمین

Want your school to be the top-listed School/college in Sheikhupura?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address

Batti Chowk
Sheikhupura
39350