20/06/2026
الحمد للہ فرسٹ ٹرم امتحان بخیر و خوبی اختتام پذیر ہوا۔
کنٹرولر آف امتحان، قاری ظہور احمد صاحب نے جس حسنِ انتظام، ذمہ داری اور محنت کے ساتھ امتحانی امور کو سنبھالا، وہ واقعی قابلِ تحسین ہے۔
امتحان کے دوران ان کی بروقت نگرانی، نظم و ضبط اور بہترین مینجمنٹ نے پورے عمل کو کامیاب بنایا۔ قاری صاحب اپنی لگن، اخلاص اور ذمہ داری کے باعث داد کے مستحق ہیں۔
اللہ تعالیٰ ان کی محنت کو قبول فرمائے اور مزید کامیابیاں عطا فرمائے۔ آمین۔