
آج گورنمنٹ پرائمری سکول بوبائی لوئر میں فری کتب تقسیم کردی گئی۔
گورنمنٹ پرائمری سکول بوبائی لوئر دراصل کھیت سیرو میں واقع ہے۔ یہ سکول سن 1984 میں قائم ہوا ہے۔
Operating as usual
آج گورنمنٹ پرائمری سکول بوبائی لوئر میں فری کتب تقسیم کردی گئی۔
گورنمنٹ سکولوں میں داخلہ مہم کے سلسلے میں دفتر ایجوکیشن میل سب ڈویژن بشام شانگلہ کے زیر انتظام ایک آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا جس کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر بشام،ایس ڈی ای او میل فضل الہی کررہے تھے جبکہ بشام کے اے ایس ڈی ای او پیر محمد و دیگر کے علاوہ اساتذہ اور طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی ، واک گورنمنٹ پرائمری سکول بوٹیال سے شروع ہو کر بازار سے ہوتے ہوئےدوبارہ گورنمنٹ پرائمری سکول بوٹیال میں اختتام پذیر ہوا ، جہاں ایک تقریب میں بچوں کی باقاعدہ رجسٹریشن کرائی گئی ۔
آج شدید دھند اور بارش میں اپنے فرائض منصبی کی انجام دہی کے لیے سکول پہنچا تو ہر طرف اندھیرا چھایا ہوا تھا۔ حاضری کم تھی۔ اللہ کا شکر ہے کہ اس شدید موسم میں بھی اپنا فریضہ اداکیا۔
آج گورنمنٹ پرائمری سکول بوبائی لوئر میں طلباء میں پھٹی پرانی کتب تقسیم کی گئ۔ کسی بھی کلاس میں کتب کا سیٹ مکمل نہیں ہوا۔ گذشتہ تین سال سے سکول کو اسٹیشنری کی مد میں بھی کوئی رقم نہیں ملی۔ حکومت وقت سے استدعا ہے کہ سکولوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں۔
حالیہ تباہ کن بارشوں کے سبب شانگلہ کی ضلعی حکومت نے سکولز کو 16 اور 17 اپریل بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یکم اپریل سے داخلے جاری ہیں۔۔
سال 2024، 2025 کے لیے داخلے جاری ہیں ۔۔۔ 5 سال کے بچوں کو آج ہی سکول میں داخل کروائیں ۔ ۔ اور ماہانہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے وظائف حاصل کریں ۔۔ شکریہ۔۔ ہیڈماسٹر جی پی ایس بوبائی لوئر۔
Class 5th result, Annual examination 2024
GPS Bobai Lower
کے تمام طلباء کو مطلع کیا جاتا ہے کہ 11 مارچ 2024 سے سالانہ امتحانات شروع ہورہے ہیں۔ مندرجہ ذیل ڈیٹ شیٹ کے مطابق اپنی حاضری یقینی بنائیں ۔ شکریہ
گورنمنٹ پرائمری سکول بوبائی لوئر میں امتحان ششماہی کا پہلا پرچہ جاری ہے۔ انشاء الله امتحان 18 نومبر 2023 تک جاری رہے گا۔ 30 نومبر 2023 کو نتائج کا اعلان کیا جائے گا ۔
آج واجد علی پی ایس ٹی GPS Bobai Lower کا ٹرانسفر جی پی ایس لاہور ہوا ہے۔ آپ نے جی پی ایس بوبائی لوئر میں تقریباً دو سال گزارے۔ طلباء اور اہل علاقہ سے بہترین تعلقات کی وجہ ہر بندہ آپ کے تبادلے پر غمگین نظر آیا۔ آپ جہاں بھی رہے کامیابیاں آپ کی منتظر ہو۔
سید حسین علی پی ایس ٹی کا ٹرانسفر جی پی ایس خٹک سر سے جی پی ایس بوبائی لوئر ہوا آج اپ نے اپنا عہدے کا چارج سنھبال لیا۔ ہم حسین علی کو خوش آمدید کہتے ہیں آور امید رکھتے ہیں کہ آپ اپنی قابلیت اور محنت کے بل بوتے پر سکول کی تعلیم ،ترقی اور بچوں کی تربیت میں مثالی کردار ادا کرینگے۔
ٹائم ٹیبل برائے موسم سرما GPS Bobai Lower
*پیر 2 اکتوبر سے گورنمنٹ پرائمری سکول بوبائی لوئر کی حاضری 8:30 جبکہ چھٹی 1:35 پر ہوگی۔*
گورنمنٹ پرائمری سکول بوبائی لوئر میں صبح اسمبلی سے پہلے پرچم کشائی کا منظر۔
Today ASDEO(M) Pir Muhammad sab paid a surprise visit to
GPS Bobai Lower on 21/09/2023 Thursday
Appreciated the staff for their hardwork and attendance.
یوم دفاع پاکستان 6 ستمبر 1965
یہ عظیم دن ہماری مسلح افواج کی جرأت و قربانی کے بے مثال جذبے کی عکاسی کرتا ہے۔جب ہماری بہادر افواج اور غیور قوم نے دنیا کو یہ بتا دیا کہ ہم ہر وقت اپنی دھرتی کا دفاع کرنے کیلئے تیار ہیں۔ پوری قوم اور مسلح افواج نے اس دن یہ ثابت کیا کہ تعداد یا دفاعی حجم اہمیت نہیں رکھتا۔جذبہ اور جراؔت ہمیشہ اہم ہوتا ہے جو کہ قوموں کے زندہ ہونے کا ثبوت ہے۔
پاک افواج زندہ باد
پاکستان پائندہ باد🇵🇰
✔️
بینظیر تعلیمی وظائف کے تحت بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے اہل والدہ کے بچوں و بچیوں کو سہ ماہی تعلیمی وظائف ملتے ہیں۔ رجسٹریشن کا طریقہ کار اور دیگر معلومات درج ذیل ہیں۔۔
موسم گرما کی تعطیلات کے بعد کل یکم ستمبر 2023 سے سکول کھلا رہے گا۔ تمام طلباء اپنی حاضری یقینی بنائیں ۔
سکول ٹائمنگ درج ذیل ہوگی۔
صبح 7:30 حاضری ہوگی۔کلوزنگ ٹائم 12:35 ہوگا۔
ہیڈ ٹیچر جی پی ایس بوبائی لوئر
انا اللہ وانا الیہ راجعون ۔
ہمارے سکول کے اسٹاف ممبر سعیداللہ کے والد حمیداللہ حاجی صاحب بقضائے الٰہی وفات پا گئے ہیں. نماز جنازہ آج شام 4 بجے پاور ہاوس کونشی میں ادا کی جا ئے گی۔
GPS Bobai Lower
میں نئے تعلیمی سال کا آغاز ہو چکا ہے۔ داخلے جاری ہیں ۔ آج بھی متعدد طلباء نے جی پی ایس بوبائی میں داخلہ لیا۔ آپ بھی اپنے سکول جانے کے قابل بچوں کو فارم بی اور والد کے شناختی کارڈ کے ہمراہ سکول لائے اور اپنے نونہالوں کو تعلیم کی دولت سے آراستہ کرائیں۔ شکریہ
ہیڈ ماسٹر جی پی ایس بوبائی لوئر
آج رمضان کی مناسبت سے GPS Bobai Lower میں تقریب تقسیم انعامات کے سلسلے میں ایک مختصر تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں طلباء نے ملی نغمے اور نعتیں پیش کیں۔ تقریب کے اختتام پر حالیہ سالانہ امتحانات2023 میں پوزیشن لینے والے طلباء میں انعامات تقسیم کیے گئے۔
تقسیم کتب کے موقع پر لی گئی چند تصاویر ۔ آج GPS Bobai Lower میں طلباء کے درمیان مفت کتب تقسیم کی گئی۔۔۔۔۔۔
GPS Bobai Lower
داخلے جاری ہیں۔۔
(IQRA SCHOOL SUNDOVI PURAN) Is a leading School in Puran Sundovi which provides a quality education to your Children.
Govt Girl High School Sandovi
Hira High School Karora is a best education institution which is a source of education from K.G to co