11/05/2026
ہائیر ایجوکیشن کمیشن Higher Education Commission نے طلبہ کے لیے ایک بڑی خوشخبری سنادی! 🎓
اب ایک وقت میں صرف ایک ڈگری حاصل کرنے کی پابندی ختم کردی گئی ہے۔ نئی پالیسی کے تحت طلبہ بیک وقت Double Degree اور Joint Degree Programs میں داخلہ لے سکیں گے، بشرطیکہ دونوں پروگرامز کے کریڈٹ آورز اور حاضری کی شرائط پوری کی جائیں۔
اس فیصلے سے طلبہ کو مختلف شعبوں میں مہارت حاصل کرنے کا موقع ملے گا، جیسے Data Science کے ساتھ Economics کی تعلیم۔ 📚
مزید برآں، یونیورسٹیوں کو Joint Degree Programs شروع کرنے کی ترغیب بھی دی گئی ہے، جہاں دو جامعات مل کر ایک ڈگری فراہم کریں گی۔
یہ اقدام پاکستان کے تعلیمی نظام کو عالمی معیار کے مطابق بنانے اور نوجوانوں کی صلاحیتوں کو مزید نکھارنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ 🇵🇰✨
Voice of students