31/03/2023
مورخہ 31 مارچ 2023
**آج گورنمنٹ پراٸمری سکول پختنو چیلٸ میں تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا**
**تقریب میں سکول ہٰذا کے انچارج جناب انور اقبال صاحب اور دوسرے معزز اساتذہ کرام نے سیشن 23-2022 کے سالانہ امتحان کے نتاٸج کا اعلان کیا**
** تقریب میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طالب العلموں کو انعامات دیۓ گۓ**
** اس موقعے پر ایجوکیشن مانیٹرنگ اتھارٹی کے ممبر جناب ظہیر عباس صاحب بھی تشریف فرما تھے۔**
**اساتذہ کرام نے تعلیم وتربیت کی اہمیت پر بات کرتے ہوۓ طالب العلموں کو اس کی عظمت سے روشناس کرایا**
17/10/2022
مورخہ 17 اکتوبر 2022
*آج اے ایس ڈی ای او سرکل رانیال محترم جناب طاہر علی صاحب نے سکول ہٰذا کا دورہ کیا*
*اے ایس ڈی ای او صاحب کے ہمراہ سینٸر استاد جناب عادل بخش صاحب بھی تھے*
*اے ایس ڈی ای او صاحب نے سکول کے انتظامی اور تدریسی امور کا مکمل جاٸزہ لیا*
*بہترین کارکرگی دکھانے پر طالب العلموں کو نقد انعامات سے نوازا اور سکول سٹاف کی کارکردگی کو سراہا*
*عادل بخش صاحب نے طالب العلموں کو تعلیم کی اہمیت اور عظمت پر مفصل بحث کیا*
*بعد میں اے ایس ڈی ای او صاحب کی امامت میں نماز ظہر ادا کرکے ملک کی سلامتی اور استحکام کیلیۓ دعا پڑھی گٸ*
*آخر میں ظہرانے کے بعد اے ایس ڈی ای او صاحب ساتھیوں کے ہمراہ سکول سے رخصت ہوۓ*
11/10/2022
کٸ دنوں کی بات ہے کہ میں نے سکول ہٰذا کے ایک طالب العلم کو سکول سے غیر حاضری پر ڈانٹا جب وہ تھوڑے سے پیسوں کے عیوض جاپانی پھل (املوک) کے بیوپاری کی مدد کررہاتھا ۔ آج یہ جان کر بہت پچھتاوا محسوس ہوا کہ اس بچے نے انہی پیسوں سے سکول کیلیۓ نۓ جوتے خریدے ہوۓ تھے۔
10/10/2022
پرائمری سکول ٹیچرز کا دھرنا ختم۔۔!!
محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا اور پراٸمری سکول ٹیچرز کے مذاکرات کامیاب ۔کل سے تمام سکولز حسب معمول کھلیں گے ۔ ان شاء اللہ
27/09/2022
مورخہ27ستمبر 2022
*جناب طاہر علی صاحب*
*اے ایس ڈی ای او سرکل رانیال
ضلع شانگلہ*
***آج اے ایس ڈی ای او صاحب نے پی ڈی ڈے سنٹر کوزکانا کا دورہ کیا ۔ نۓ تعینات شدہ اساتذہ کو مبارکباد کے ساتھ ساتھ تعارفی سیشن ہوا اور اسے محکمے کے قواعد وضوابط سے اگاہ کیا ۔تعلیمی لحاظ سے سرکل رانیال کے لیۓ طاہر علی صاحب کے خدمات اور کوشیشیں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں ۔محترم نے جب سے اپنے عہدے کا چارج سنبھالا ہے تب سے لیکر اب تک سرکل رانیال میں سینکڑوں تعلیم یافتہ نوجوانان محکمہ تعلیم میں بطور پراٸمری سکول ٹیچرز بھرتی ہوۓ ہیں ۔ یوں نہ صرف روزگار کے متلاشی سینکڑوں نوجوانوں کو باوقار طریقے سے اپنے خاندانوں کی کفالت کرنے کا ذریعہ ملا ہے بلکہ غریب عوام کے بچوں کو مفت اور معیاری تعلیم حاصل کرنے کا موقع بھی ملا ہے۔ اس کا تمام تر کریڈٹ اے ایس ڈی ای او صاحب کو جاتا ہے۔ سرکاری سکولوں میں تعلیم یافتہ نوجوانوں کے بھرتی ہونے کی وجہ سے عوام میں سرکاری سکولوں پر بھرپور اعتماد پیدا ہوا ہے۔ جس کے نتیجے میں سرکاری سکولوں کی انرولمنٹ میں زبردست اضافہ ہوا ہے اور ان شاء اللّٰہ ہوتا رہے گا ۔
سرکل رانیال کے لوگ طاہر علی صاحب کے نیک نیتی ، محنت اور علاقے کے لوگوں کے ساتھ ان کے اخلاص اور محبت کو انتہاٸی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور دل سے ان کے ممنون ومشکور ہیں۔***
18/09/2022
ڈاٸرکٹوریٹ آف پروفشنل ڈیویلپمنٹ خیبر پختونخوا نے سیشن 23-2022 کیلیۓ پی ڈی ڈیز کا شیڈول جاری کیا۔
12/09/2022
12/09/2022
*ایجوکیشن مانیٹرنگ اتھارٹی کے رکن جناب اسد علی صاحب نے سکول ہٰذا کا دورہ کیا*
*سکول سٹاف اور طلبا ٕ و طالبات کی حاضری کے ساتھ ساتھ سکول کے دوسرے ضروری دستاویزات کو بھی چیک کیۓ*
*طالب العلموں کی چھیانوے فیصد حاضری اور درس وتدریس کے عمل کو جاری دیکھ کر اطمینان کا اظہار کیا اور اساتذہ کرام کی کارکردگی کو سراہا*
انجینٸر اسد علی سالارزٸی ایک نفیس انسان ہے اللّٰہ پاک خوشیوں بھری لمبی زندگی نصیب فرماۓ۔
26/08/2022
مُسلسل بارشوں اورسیلابی ریلے کے خطرے کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر ضلع شانگلہ نے ضلع کے تمام سکولوں (پبلک و پراٸویٹ) کو کل یعنی 27۔08۔2022 کو بند رکھنے کی ہدایات جاری کیۓ۔
21/08/2022
صفاٸی ایمان کا حصہ ہے۔!!!
سیکرٹری تعلیم جناب معتصم باللّٰہ کے خصوصی ہدایات کے مطابق آج بروز اتوار سکول ہٰذا میں سکول صفاٸی مہم کا اہتمام کیا گیا۔ اور سکول کی صفاٸی کا جاٸزہ لیا گیا۔
بطور ایک ذمہ دار شہری اپنے گھر اور ماحول کی صفاٸی کے ساتھ ساتھ سکول کی صفاٸی کا بھی خاص خیال رکھنا چاٸیے۔ کیونکہ سکول ہمارا دوسرا گھر ہے۔
16/08/2022
ایٹا نے خیبر پختونخوا پولیس کانسٹیبل ٹسٹ کا شیڈول جاری کیا۔ امیدواران اپنے رولنمبر سلپ کو ایٹا کے افیشل ویب ساٸٹ سے ڈاونلوڈ کر سکتے ہیں۔
12/08/2022
پڑھے گا تو بڑھے گا خیبر پختونخوا
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر (مردانہ) ضلع شانگلہ جناب مظفر علی خان صاحب کی ہدایات کے مطابق ASDEO سرکل رانیال جناب طاہر علی صاحب کے سربراہی میں سرکل کے تمام پراٸمری سکولوں کے ہیڈ ٹیچرز صاحبان نے نۓ سیشن 23-2022 کیلیۓ شاہپور بازار میں واک کی صورت میں ایک زبردست انرولمنٹ کمپٸن کی۔ کمپٸن میں ضلعی تعلیمی افسران کے علاوہ سکول سربراہان، اہلیان علاقہ اور طالب العلموں نے بھرپور انداز میں شرکت کی۔ مخلص اور محنتی افسران و سکول سربراہان کی کوششوں کے بدولت ضلع شانگلہ جوکہ ایک پسماندہ ضلع سمجھا جاتا ہے انرولمنٹ کے لحاظ سے صوبایٸ رینکنگ میں اب الحَمْدُ ِلله گیارھویں نمبر پر آگیا ہے۔
10/08/2022
سات اگست ٢٠٢٢ تک خیبر پختونخواہ کے مختلف اضلاع کے سکولوں میں نۓ انرولمنٹ کا اعدادوشمار
06/08/2022
Teaching and non teaching staff.
Mr Anwar Iqbal PSHT BPS-15
M.A B.Ed
Mr Farman Ali SPST BPS-14
M.Sc M.Ed
Mr Sardar Ali SPST BPS-14
M.A B.Ed
Mr Muhammad Alam Facilitator
Matric