14/06/2026
*روح اللہ شاکر: تجسیمِ بصیرتِ سیاسی و فراستِ صحافتی*
موسیٰ خیل قوم کے چشم و چراغ، معروف و مقبول شخصیت، سینئر صحافی جناب حاجی روح اللہ شاکر کا مسکنِ اصلی لوئر دیر کا علاقہ شال کنڈی ہے۔
موصوف ایسی یگانۂ روزگار، نادرۂ دہر ہستی ہیں جن میں سیاست کی دور اندیشی، فراست و بصیرت اور صحافت کی نقادانہ آگہی، شعور و ادراک یکجا ہو کر ایک نادر و نایاب امتزاج تشکیل دیتی ہیں۔ وہ اس عہدِ نو کے صحافی ہیں جب عوام الناس صحافت کے مفہوم، مدعا و مقصد سے کلیتاً ناآشنا و بے خبر تھے۔ جس عہد میں اخبار و ٹیلی ویژن خلقِ خدا کے لیے اجنبی، نایاب و انمول شے تھے، اسی دورِ تاریک میں انہوں نے قلم کی حرمت و وقار اور کیمرے کی بصیرت و آگہی کو اپنا شعارِ حیات بنا لیا۔
جنابِ والا نے متعدد اخبارات میں بطور بیورو چیف اپنی خدماتِ قلمی و تحری سرانجام دیں۔ بعد ازاں اے وی ٹی خیبر، خیبر نیوز، اے آر وائی نیوز اور پاکستان ٹیلی ویژن نیوز سمیت مختلف ٹیلی ویژن چینلز سے وابستہ ہو کر عوام الناس تک شعور، بیداری و آگہی کی شمعِ فروزاں روشن کی۔ فی الوقت وہ دنیا ٹی وی سے بطور ڈسٹرکٹ رپورٹر وابستہ ہو کر اپنے پیشہ ورانہ فرائضِ منصبی احسن، اتم و اکمل طریقے سے سرانجام دے رہے ہیں۔
موصوف نے پشتون تہذیب، تمدن و روایاتِ اصیل کے حوالے سے کئی تحقیقی، معلوماتی و فکری پروگرام ترتیب دیے جو علاقے کی ثقافتِ قدیم کا آئینۂ تمام نما تھے۔ اسی تسلسل میں انہوں نے افغان ثقافت و تمدن سے متعلق پروگرام بھی پیش کیے جو دونوں برادر و ہمسایہ اقوام کے درمیان فکری ربط، ہم آہنگی و مفاہمت کا پلِ صراط ثابت ہوئے۔
صحافتی فرائض کے ساتھ موصوف صحافی برادری کے حقوق کے علمبردار بھی رہے۔ وہ کئی مرتبہ یونین آف جرنلسٹس ملاکنڈ ڈویژن اور ضلع لوئر دیر کے صدر منتخب ہوئے۔ اس وقت وہ ڈسٹرکٹ پریس کلب تیمرگرہ کے منصبِ صدارت پر فائز ہو کر صحافیوں کے مسائل کے حل کے لیے شب و روز مصروفِ جہد ہیں۔
سیاست کے میدان میں بھی وہ فعال و متحرک ہیں۔ گزشتہ عام انتخابات میں انہوں نے مسلم لیگ نون کے انتخابی نشان پر قومی اسمبلی کے باقاعدہ نامزد امیدوار کے طور پر حصہ لیا۔ قوم نے بھرپور اعتماد و اعتقاد کا اظہار کیا، مگر قسمتِ آزما نے یاوری نہ کی۔ بہرحال، شکست و ظفر سے ماورا ہو کر آج وہ مرکزی حکومت کے نمائندہ کی حیثیت سے اپنے حلقے و علاقے کی خدمت میں مصروفِ عمل ہیں۔ وفاقی حکومت سے نوجوانوں کے لیے وفاقی محکموں میں روزگار کے مواقع، علاقے میں سوئی گیس اور دیگر میگا پراجیکٹس کے حصول کے لیے وہ شب و روز سعیِ پیہم کر رہے ہیں۔ صوبائی صدر مسلم لیگ ن وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام صاحب سے دیرینہ تعلقات کے سبب انہیں ہر وزارت میں قدر و منزلت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ باخبر و باوثوق ذرائع کے مطابق حاجی روح اللہ شاکر کو مرکزی حکومت کی جانب سے جلد ہی اہم ذمہ داریاں سونپی جانے والی ہیں، جس کا نوٹیفکیشن متوقع ہے۔
ان کے والدِ گرامی، والدِ ماجد مرحوم حضرت مولانا شیخ القرآن والحدیث فاتح محمد اپنے علاقے کے جلیل القدر، صاحبِ علم و فضل، بحرِ زخار عالمِ دین تھے جن کا فیضِ علمی و برکاتِ روحانی آج بھی اہلِ علاقہ کے قلوب و اذہان میں تازہ و شاداب ہیں۔ اہلِ وطن نے ان کی صلاحیتوں، لیاقتوں و اہلیتوں کو پرکھ کر انہیں "موسیٰ خیل قومی اتحاد پاکستان" کے منصبِ مرکزی صدارت پر فائز و سرفراز کیا۔ اس منصبِ جلیل پر جلوہ افروز ہو کر انہوں نے موسیٰ خیل قوم کو ایک متحدہ پلیٹ فارم پر جمع و منظم کیا اور انہیں قومی شعور، وحدت و اتفاق کے زیورِ گراں بہا سے آراستہ کیا۔
موصوف نے قومی اتحاد کے فروغ، استحکام و دوام کے لیے سعودی عرب اور کراچی کے اسفار کیے اور ہر محفل، مجلس و انجمن میں موسیٰ خیل قوم کے حقوقِ مسلمہ و مسائلِ عویصہ کی آوازِ حق و صداقت بلند کی۔ وہ ہمہ وقت اپنے قومی گروہ کو متحرک، منظم و فعال رکھتے ہیں۔
ان کی ذاتِ اقدس کا سب سے درخشاں وصف یہ ہے کہ وہ ہر لمحہ خلقِ خدا کی عزت، تکریم و احترام کو ملحوظِ خاطر رکھتے ہیں۔ اگر انہیں نصف شب، گہری رات ایک بجے بھی کوئی پکارے تو وہ فوراً لبیک کہتے ہوئے حاضرِ خدمت ہو جاتے ہیں۔ آج بھی وہ اپنے علاقے کی ترقی، خوشحالی و تعمیر کے متمنی و خواہاں ہیں۔
بارگاہِ ایزدی میں دستِ دعا بلند ہے کہ خالقِ کائنات انہیں درازیِ عمر، صحتِ کاملہ، عافیتِ سرمدی اور رفعتِ مقام عطا فرمائے۔ آمین ثم آمین یا رب العالمین۔
*تحریر: زاہد خان موسیٰ خیل، ضلع شانگلہ*
--
Rohullah Shakir
Rokhan Jamal
Zahid Khan
Zahid Khan
Wajid salar موسیٰ خیل
Malak Anwar Zahid Musakhail
Ghafoor Khan
LINE FRIENDS
Following
Ihsanullah Shakir Lower Dir