25/05/2026
🏫 زم زم ایلیمنٹری اسکول
“بہترین تعلیم، شاندار ماحول اور تجربہ کار اساتذہ کے ساتھ زم زم ایلیمنٹری اسکول بچوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔ یہاں تعلیم کے ساتھ بہترین تربیت پر بھی خصوصی توجہ دی جاتی ہے تاکہ بچے علم کے ساتھ اچھے اخلاق، اعتماد اور بہترین کردار کے مالک بن سکیں۔ اسکول کا پُرسکون اور دوستانہ ماحول ہر بچے کی صلاحیتوں کو نکھارنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
یہ ادارہ سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن، حکومتِ سندھ کے تعاون سے چلایا جا رہا ہے، جہاں بچوں کو بالکل مفت تعلیم فراہم کی جاتی ہے۔ نہ کوئی ایڈمیشن فیس، نہ امتحانی فیس، جبکہ مفت کتابیں بھی فراہم کی جاتی ہیں تاکہ ہر بچہ آسانی سے معیاری تعلیم حاصل کر سکے۔”