Śuperior Science Coaching Academy Serai Naurang

Śuperior Science Coaching Academy Serai Naurang Điscovering possibilities

Grab the Opportunity.Inform  your dears and nears.Limited seats.Fresh classes for class 9th (Boys/Girls)Starting from Ma...
15/04/2024

Grab the Opportunity.
Inform your dears and nears.
Limited seats.
Fresh classes for class 9th (Boys/Girls)
Starting from May 1st, 2024.

《 BIOLOGY, PHYSICS, CHEMISTRY, ENGLISH, MATHS 》

*Separate calsses for Boys nad girls.


20/08/2023

اطلاع📢

تمام طلباء کو مطلع کیا جاتا ہے کہ اکیڈمی 22،21 اور 23 اگست کو بند رہے گی، شکریہ۔

14/08/2023

Learn to control your thoughts dear students, other wise it will control you, will limit you and will make you confined to a cage which is never there in real.

AND

Never forget that BIOLOGY works😎🤗

-Sca serai naurang.

05/08/2023

سائنس کیا ہے ؟
کیا آپ نے کبھی سوچا ہے؟

سائنس دراصل لاطینی زبان کے لفظ " scientia" سے ماخوذ ہے جس کی معنی " نالج یعنی علم" کے ہے۔

سائنس اس خاص طریقہ کار کا نام ہے جس میں ہم قابلِ تفتیش و معائنہ یعنی testable وضاحتوں اور پیش گوئیوں کے ذریعے فطرت کو سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں،

سائنس کی تاریخ

اس کی تاریخ تقریبا" 1200 - 3000 ق۔م قدیم مصر ، عراق اور ایران سے جڑی ہوئی ملتی ہے کیونکہ اس سے قبل دنیا پر فلسفے کا راج تھا اور فلسفہ یوں کہے کہ اہلِ یونان کی ایجاد ہے،

سائنس سے قبل دنیا "نیچرل فلاسفی" کے عنوان سے کائنات کے مطالعے میں مشغول تھی، لیکن 1600 صدی عیسوی میں جب یونان کا فلسفہ اور مسلم دنیا کے سائنسدانوں کی تحقیق اکھٹی ہوئی تو سائنسی انقلاب آیا اور نیچرل فلسفے کا عنوان بدل کر نیچرل سائنس ہوگیا ،

دور حاضر میں سائنس کی تین بڑی شاخیں ہیں،

1۔ نیچرل سائنس
2۔ فارمل سائنس
3۔ معاشرتی سائنس

نیچرل سائنس کی تین بڑی ذیلی شاخیں ہیں
ا۔ طبیعات
ب۔ کیمیا
ت۔ حیاتیات

اس کے علاوہ معاشرتی سائنس جس میں:
۱۔ انتراپالوجی
۲۔ پولیٹیکل سائنس
۳۔ سائکالوجی
۴۔ سوشیالوجی وغیرہ شامل ہیں،

اور تیسری قسم فارمل سائنس ہے جس میں:
۱۔منطق
۲۔ ریاضی
۳۔ سٹیٹیسٹکس شامل ہیں،

سائنس کی کارکردگی :

مندرجہ بالا سائنسز کے اقسام کو دیکھ کر ہم سمجھ سکتے ہیں کہ سیاست سے لے کر فصلوں اور جانوروں میں نئی اقسام پیدا کرنے تک کا سارا کام سائنس کے دائرہ کار میں ہی ہو رہا ہے ،

واللہ اعلم

-تفصیل و تحقیق: اسراراحمدلکوی

01/08/2023

(جنسی میزائل اور ورجن ملکہ)

بارش کے بعد، سفید نازک پروں کیساتھ، اکثر شام کو روشنی کی جگہوں پر جمع ہونے والے اور بڑے بڑے گروپس میں اڑنے والے کیڑے نما جاندار دو طرح کے ہو سکتے ہیں،

۱۔ چیونٹی
۲۔ ٹرمائٹس (termites)

ان دو جانداروں کے لائف سپین میں ایک اسٹیج آتا ہے جسے نپشیئل اسٹیج(Nuptial flight) کہتے ہیں،

ہوتا یوں ہے کہ جب ان جانداروں کی کالونی کی جگہ بدلنے اور رپروڈکشن کا وقت آتا ہے تو ان کی کالونی میں بہت سارے نر اور ایک ورجن ملکہ پیدا ہوتی ہے

یہ بہت سارے نر اور ورجن ملکہ جن کو پر بھی آئے ہوئے ہوتے ہیں درست وقت پر اپنی کالونی سے پرواز کرتے ہیں

پرواز کی ضروریات اور خصوصیات:

1۔ موسم صاف ہو، تاکہ اڑنے میں آسانی (اس لئے یہ بارش کے بعد نکلتے ہیں)

2۔ یہ ایک ساتھ بڑے گروپس میں اس لئے بھی پرواز کرتے ہیں تاکہ اپنے شکاریوں کو مرعوب کر سکے یعنی ڈرا سکے

3۔ پرواز کے دوران ہی نر ، ورجن ملکہ کے ساتھ ملتے ہیں، جس کے فورا" بعد وہ نر مر جاتے ہیں اس لئے ان نروں کو "جنسی میزائل" کہا جاتا ہے یعنی اس کا کام صرف ورجن ملکہ کو insiminate کرنا ہوتا ہے، اور ورجن ملکہ صرف انڈیں دینے کیلئے ہی ہوتی ہے

4۔ مختلف کالونیز یہ ممکن بناتے ہیں کہ انکی پرواز ایک ہی وقت پر ہو تاکہ مختلف کالونیز کے نر اور ملکائیں آپس میں مل سکے اور بہتر نسل پیدا ہوا

5۔ اس پرواز کے دوران ملکہ نروں سے فرار ہونے کی کوشش بھی کرتی ہے تاکہ صرف وہی نر اُس تک پہنچ کر ملاپ کر سکے جو تیز اور زیادہ فِٹ ہو تاکہ بہترین نسل پیدا ہو

پرواز کے آخر میں کچھ نر ملکہ سے ملاپ کرکے مر چکے ہوتے ہیں اور کچھ بغیر ملاپ کے ملکہ کے ساتھ درست جگہ پر اتر کر نئی کالونی بسانے میں مدد کرتے ہیں اور پروں کو گرا دیتے ہیں

واللہ اعلم

-از اسراراحمدلکوی

Every thing that can make a difference  is out of your comfort zone.Push your boundaries!
30/07/2023

Every thing that can make a difference is out of your comfort zone.
Push your boundaries!

30/07/2023

کیا آپکو بھی بارش ہوتے سمے فضاء میں پھیلتی مٹی کی سوندھی خوشبو پسند ہے ؟
کیا آپکو اس بارے میں معلومات ہے ؟
یہ خوشبو کیا ہے ؟ اور کہاں سے آتی ہے؟

بارش کے بعد جو ایک مزے کی ہلکی ہلکی بھینی خوشبو آتی ہے، اسے پیٹری کور (Petrichor) کہتے ہیں.
اصل میں خشک زمین میں ایک بیکٹیریا ہوتا ہے جس کا نام Actinomycetesہے______اور جب اس خشک زمین پر بارش پڑتی ہے تو یہ بیکٹیریا اس کے قطروں پہ عمل کر ایک کیمیکل بناتا ہے جسے Geosmin کہتے ہیں، اس کیمیکل کا فارمولا C12H22O ہے.
اور جب یہ کیمیکل ہماری ناک میں پہنچتا ہے تو دماغ کو بہت اچھا لگتا ہے اور یہ خوشبو ایک دم موڈ خوش کر دیتی ہے. یوں سمجھ لیں رب تعالیٰ نے انسان کا موڈ خوشگوار کرنے کے لیے اس ننھی مخلوق کو یہ کام سونپ رکھا ہے. اس خوشبو کو Fruit Fly بھی محسوس کرتی ہے.

انسانی ناک geosmin کے لئے انتہائی حساس ہے، اس کے ساتھ ساتھ پیٹری کور کا ہمارے نفسیات پر ایک اچھا اثر ہوتا ہے اور یہ اس لئے کہ آج سے ہزاروں سال قبل ہمارے آباؤ اجداد کی بقاء کا دارومدار بارش پر رہا ہے وہ بارش کو زندگی کا ذریعہ اور سرچشمہ سمجھتے تھے چنانچہ آج بھی ہم اُسی روش کے زیرِ اثر بارش کی سوندھی خوشبو کو گیتوں اور شاعری کا حصہ بناتے نہیں تھکتے

اونٹ بھی اسی پیٹری کور کے ذریعے لق و دق صحراؤں کے اندر پانی کا پتہ معلوم کرتے ہیں

واللہ اعلم

تفصیل و تحقیق اسرار احمد لکوی

طلباء کو زندگی کی سمجھ دینی چاہیئے نہ کہ محض زیادہ مارکس لینے اور کسی نوکری کے حصول کے گرداب میں اِنہیں پھنسا کر اندھیرے...
27/07/2023

طلباء کو زندگی کی سمجھ دینی چاہیئے نہ کہ محض زیادہ مارکس لینے اور کسی نوکری کے حصول کے گرداب میں اِنہیں پھنسا کر اندھیرے میں رکھا جائے

اُنہیں بتائیں کہ کامیابی کے ساتھ ساتھ کبھی کبھار آپکا سامنا ناکامی سے بھی ہو سکتا ہے، کسی انتہائی گہرے دُکھ سے بھی آپکی شناسائی ہوسکتی ہے، کسی دوست سے تعلق ٹوٹ سکتا ہے، کسی دشمن سے ہاتھ ملانا لازم ٹھہر سکتا ہے، یہ زندگی ہے، کچھ بھی ممکن ہے، اُنہیں سکھائیں کہ کس موقع پر کس طرح ریکٹ کرنا ہے، کب اور کیا یاد رکھنا ہے کیا کچھ بھول جانا ہے، اُنہیں مضبوط بنائیں، استاد ہونے کا حق ادا کریں___!

26/07/2023

"دینِ اسلام میں سائنس کا مقام" سے مختصر اقتباس، ملاحظہ فرمائے

دینِ اسلام ایک ایسا دین ہے جس میں معبود کی جانب سے عبد کو پہلا حکم جو دیا گیا وہ "اقراء" کا تھا ، یعنی پڑھنے کا

اقراء جسے اردو میں پڑھ ، انگلش میں recite یا پھر study لکھا جا سکتا ہے،

اب سوال یہ ہے کہ پڑھنے یا پھر study کا مطلب کیا ہے؟
کیا صرف لکھے گئے لفظوں کو پڑھنا لازم ہے ؟؟ یا صفحۂِ ہستی یعنی کل قابلِ مشاہدہ کائنات کو "مطالعہ" کرنا بھی داخل ہے ؟؟؟
اور جو کائنات کسی بھی وجہ سے قابلِ مشاہدہ نہیں ہے کیا اس کا بھی مطالعہ لازم ہے ؟؟ اور اگر ہاں تو کیسے ؟

اسلام کے پاس قرآن کریم کی صورت میں ایک "کی" موجود ہے جس کی خاصیت اسکا اجمالی انداز ہے یعنی اشارۃً بات کرنا،

جب ہم قرآن کا مطالعہ کرتے ہیں تو بیسیوں آیات ایسی ملتی ہیں جس کا خالص مفہوم "دعوتِ تحقیق و حصولِ علم" ہے

دین کا علم مستند ہے جسے شرع، شریعت کہتے ہیں ، جس کا کردار رولز اینڈ پرنسپلز کی طرح ہے

جبکہ کائنات کا علم منتظرِ توجہ ہے، جسے دریافت کرنے کی ضرورت ہے اور یہی علم ہے جس کا کردار بطورِ معارف خالق ہے، مخلوق کو جاننے سے خالق کو جاننے کا موقع ملتا ہے، اور اس تعارف کی جانب قرآن یوں رہبری فرماتا ہے،

اَفَلَا يَنْظُرُوْنَ اِلَى الْاِ بِلِ كَيْفَ خُلِقَتْ (۱۷) وَاِلَى السَّمَآءِ كَيْفَ رُفِعَتْ (۱۸) وَاِلَى الْجِبَالِ كَيْفَ نُصِبَتْ (۱۹) وَاِلَى الْاَرْضِ كَيْفَ سُطِحَتْ (۲۰) سورہ الغاشیہ

ترجمہ: "(یہ لوگ نہیں مانتے) تو کیا یہ اونٹوں کو نہیں دیکھتے کہ کیسے بنائے گئے؟"
"آسمان کو نہیں دیکھتے کہ کیسے اٹھایا گیا؟""پہاڑوں کو نہیں دیکھتے کہ کیسے جمائے گئے؟""اور زمین کو نہیں دیکھتے کہ کیسے بچھائی گئی؟"

صرف چار آیتوں میں چار مختلف ڈسپلنز کی جانب دعوت اور اشارہ قرآن کی ہی خاصیت ہے،
پہلی آیت میں "علمِ حیوانات یعنی زوالوجی، دوسری آیت میں "علم فلکیات یعنی ایسٹرانومی" ، تیسری آیت میں "علمِ معدنیات یعنی مینرلز اسٹڈیز"، اور چوتھی آیت میں "علمِ جغرافیہ یعنی جیوگرافی"

اس نوع کی بیسیوں مثالیں قرآن حکیم کے متن میں موجود ہیں، افلا یتدبرون، افلا یعقلون، افلا تعقلون، افلا یتفکرون!

واللہ اعلم

-از اسراراحمدلکوی

1oth bio, Śuperior Science Coaching Academy Serai Naurang chapter #02 《Homeostasis》Topic: kidney as a Homeostatic OrganI...
10/07/2023

1oth bio, Śuperior Science Coaching Academy Serai Naurang

chapter #02 《Homeostasis》
Topic: kidney as a Homeostatic Organ
Instructor: Sir Israr Ahmad Lakkvi

Separate classes for Girls and boys.
Admissions open!

08/07/2023

تمام فسٹ ائیر سے فارغ طلباء اور طالبات کیلئے اطلاع ہے کہ سپیرئیر کوچنگ اکیڈمی سرائے نورنگ 20 جولائی سے نئے کلاسز کا آغاز کر رہی ہے جس کیلئے رجسٹریشن 10 جولائی سے شروع کی جا رہی ہے، جلد از جلد اپنے آپ کو رجسٹر کرائیں تاکہ آپ ایک ویبرائنٹ ایجوکیشن سسٹم اینڈ سائیٹیفک فرنٹ کا حصہ بن سکے، شکریہ

Address

Mohallah Girls High School No. 2 Serai Naurang
Serai Naurang

Opening Hours

Monday 14:00 - 18:00
Tuesday 14:00 - 18:00
Wednesday 14:00 - 18:00
Thursday 14:00 - 18:00
Friday 14:00 - 18:00
Saturday 14:00 - 18:00

Telephone

+923119173056

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Śuperior Science Coaching Academy Serai Naurang posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Śuperior Science Coaching Academy Serai Naurang:

Shortcuts

Share