18/05/2026
استاد صرف کتابیں نہیں پڑھاتا، بلکہ خوابوں کو حقیقت میں بدلنا سکھاتا ہے۔ وہ ننھے ہاتھوں کو تھام کر انہیں اس مقام تک پہنچاتا ہے جہاں سے کوئی وزیر اعظم بنتا ہے، کوئی صدر، کوئی وزیر اعلیٰ، کوئی ڈاکٹر، وکیل، پائلٹ، انجینیر ،اسسٹنٹ کمشنر یا ڈپٹی کمشنر ۔
کل وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ نے بھی لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے اپنے اساتذہ کو خراجِ تحسین پیش کیا جہاں سے انہوں نے تعلیم حاصل کی۔ یہ لمحہ اس بات کی خوبصورت مثال تھا کہ انسان چاہے کتنی ہی بڑی کامیابی حاصل کر لے، وہ اپنے استاد کی محنت اور تربیت کو کبھی نہیں بھولتا۔
ہماری اس ایکٹیوٹی کا مقصد بھی یہی ہے کہ بچوں اور معاشرے کو استاد کی اہمیت و افادیت سے آگاہ کیا جائے۔
بے شک استاد خود بادشاہ نہیں ہوتا، مگر بادشاہ بناتا ہے۔
استاد قوم کا معمار ہے، اس کی عزت، احترام اور حقوق کی ادائیگی ہم سب کی اولین ذمہ داری ہے، کیونکہ ایک اچھا استاد ہی ایک عظیم قوم کی بنیاد رکھتا ہے۔ 🌸
ایک استاد جن سے آپ نے تعلیم حاصل کی ان کی حوصلہ افزائی عزت و احترام کو بلند کرنے کے لیے آپ کو یہ پوسٹ ہر پلیٹ فارم پر شیئر کرکے اپنے حصے کی شمع روشن کریں🫶