19/12/2025
🎓 PVTC Admissions Campaign Progressing Actively – January 2026!
PVTC - Punjab Vocational Training Council (PVTC) continues its Admissions Campaign for the January 2026 session, reaching communities across Punjab.
1. Free vocational training
2. Demand-driven skills
3. Pathways to employment & self-employment
4. Special focus on women, differently abled persons & underserved groups
Admissions are ongoing at 190 Vocational Training Institutes of PVTC.
If you or someone you know is looking to learn a skill and build a better future, now is the time to apply.
📌 Visit nearest Vocational Training Institute, in person
OR
🔗 Visit the official PVTC website mentioned in the advertisement for details.
Skills that Empower. Training that Transforms.
13/12/2025
پی وی ٹی سی "فنی تربیت سب کے لیے" کے عزم کے تحت تمام اقلیتی برادریوں کی دہلیز تک ہنر مندی کی سہولیات پہنچا رہا ہے۔
رحیم یار خان کی اقلیتی بستیوں ہیڈ روشن اور کانجو محلہ میں خواتین سے ملاقات کی گئی اور جنوری 2026 کے داخلوں کے بارے میں مکمل معلومات بھی فراہم کی گئیں تاکہ وہ بھی باعزت روزگار کے لیے ہنر حاصل کرنے کے برابر مواقع حاصل کر سکیں۔
خواتین کو دستیاب کورسز، تربیتی سہولیات اور آمدن کے راستوں سے آگاہ کیا گیا۔ خواتین کی دلچسپی اس بات کی علامت ہے کہ اقلیتی شمولیت واقعی ان کمیونٹیز کے لیے امید کے دروازے کھول رہی ہے جو ہمیشہ نظر انداز رہتی ہیں۔
یہی پی وی ٹی سی کا مشن ہے:
ووکیشنل ٹریننگ سب کے لیے
رسائی سب کے لیے
یکساں مواقع سب کے لیے
پی وی ٹی سی کے تمام ریجنز میں موجود ٹیمیں اقلیتی خاندانوں، خواتین اور دور دراز علاقوں کے نوجوانوں تک رسائی جاری رکھیں گی تاکہ ہر باصلاحیت فرد ہنر کے راستے آگے بڑھ سکے۔
11/12/2025
اٹلس ہنڈا ایک روزہ جدید ٹریننگ مورخہ 13/12/2025 بروز ہفتہ کو ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ رسالہ نمبر 5 سرگودھا میں کروا رہا ہے پاس اؤٹ طلبہ بھی اس پروگرام کا حصہ بن سکتے ہیں ۔ٹریننگ کا ٹائم صبح نو بجے سے سٹارٹ ہوگا.