21/06/2026
ایک کتاب، ایک روشن مستقبل!
السلام علیکم اہل معاشرہ!
السدید ماڈل سکول معظم آباد
اپنے میٹرک تک کے بچوں کے لیے ایک شاندار اور جدید لائبریری کا قیام عمل میں لا رہا ہے۔ اس علمی سفر میں ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے!
علم بانٹنے سے بڑھتا ہے، اور آپ کی دی ہوئی ایک کتاب کسی بچے کا مستقبل سنوار سکتی ہے۔
ہمیں کس چیز کی ضرورت ہے؟
آپ کے گھر میں موجود کوئی بھی معلوماتی، اصلاحی یا ادبی کتاب۔
کلاس نہم (9th) اور دہم (10th) کی درسی کتب اور ان کی مددگار کتب (Supporting Books)
آپ کی دی گئی کتب ہمارے پاس ایک مقدس امانت ہوں گی جنہیں انتہائی محفوظ طریقے سے بچوں کے مطالعہ کے لیے استعمال کیا جائے گا۔
آئیے! بچوں میں مطالعے کا شوق بیدار کریں اور اس کارِ خیر میں ہمارا ساتھ دیں۔ ہم آپ کے دل سے ممنون ہوں گے!
رابطہ نمبر: 03458625796
انتظامیہ:السدید ماڈل سکول، معظم آباد
16/06/2026
27/05/2026
26/05/2026
14/05/2026
10/05/2026