13/04/2026
جناب ڈی ایس پی ٹریفک سرگودھا صاحب،
ادباً گزارش ہے کہ ہمارے علاقے میں متعدد ڈرائیونگ اسکول غیر قانونی طور پر کام کر رہے ہیں۔ ان میں سے اکثر کے پاس نہ تو مستند لائسنس موجود ہے اور نہ ہی ان کے انسٹرکٹرز خود لائسنس یافتہ ہیں۔ مزید برآں، یہ لوگ ایسی گاڑیاں استعمال کر رہے ہیں جن میں ڈبل پیڈل کی سہولت موجود نہیں، جو کہ سیکھنے والوں اور عوام دونوں کے لیے خطرناک ہے۔
ان غیر قانونی ڈرائیونگ اسکولز کی وجہ سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اور حادثات کے امکانات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ لہٰذا آپ سے گزارش ہے کہ ان کے خلاف فوری کارروائی کی جائے اور صرف مستند اسکولز کو ہی کام کرنے کی اجازت دی جائے۔
آپ کی مہربانی