29/09/2026
پشتون اسٹوڈنٹس کونسل کی وائس چانسلر، یونیورسٹی آف سرگودھا سے ملاقات
آج پشتون اسٹوڈنٹس کونسل کے چیئرمین سلیم داوڑ، وائس چیئرمین حیدر عباس اور فنانس سیکریٹری احمد کمال داوڑ نے یونیورسٹی آف سرگودھا کے نئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر تصور حیات سے ملاقات کی۔
وفد نے انہیں یونیورسٹی آف سرگودھا کے وائس چانسلر کا منصب سنبھالنے پر دلی مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کے اظہار کے طور پر گلدستہ پیش کیا۔
ملاقات کے دوران طلبہ کو درپیش
مسائل کے اوپر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر تصور حیات نے وفد کے مؤقف کو غور سے سنا اور مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون اور سنجیدہ اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔
پشتون اسٹوڈنٹس کونسل نے وائس چانسلر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ان کی قیادت میں یونیورسٹی میں طلبہ کے مسائل کے حل، تعلیمی ماحول کی بہتری اور طلبہ کی فلاح و بہبود کے لیے مثبت اقدامات کا سلسلہ جاری رہے گا۔
از طرف: سلیم داوڑ
چیئرمین پشتون اسٹوڈنٹس کونسل یونیورسٹی آف سرگودھا