Sirat e Mustqeem

Sirat e Mustqeem

Share

📖 قرآن • تجوید • تفسیر
🌸 صراطِ مستقیم اکیڈمی
📱 0306 1437427
🤍 علمِ دین کی روشنی ہر گھر تک

12/07/2026

*اپنے بھائی کو اذیت نہ دو*!!
یحی بن معاذ کہتے ہیں
*تین چیزیں مومن کو تم سے ملنی ہی چاہیے*

*اگر تم اسکو نفع نہیں دے سکتے تو نقصان بھی نہ دو*

*اگر خوشی نہیں دے سکتے تو غم بھی نہ دو*

*اگر اسکی تعریف نہیں کر سکتے تو مذمت بھی نہ کرو*

04/06/2026

سورۃ الفلق میں چار چیزوں سے اللہ سبحانہٗ و تعالیٰ کی پناہ مانگی گئی ہے، اور وہ چاروں بڑی خطرناک، خوفناک اور ہلاکت خیز چیزیں ہیں۔
جبکہ سورۃ الناس میں صرف ایک چیز سے پناہ مانگی گئی ہے، مگر وہ ایک چیز اپنی تباہی اور ہلاکت میں سورۃ الفلق والی چار چیزوں سے بھی زیادہ خطرناک ہے۔

اب غور کریں سورہ الفلق میں چار چیزوں سے پناہ مانگی گئی، مگر اس کے آغاز میں اللہ سبحانہٗ وتعالیٰ کی صرف ایک صفت کا وسیلہ پکڑا گیا۔
اَعُوْذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ
"میں پناہ مانگتا ہوں صبح کے رب کی۔"
ان چار چیزوں سے...
(١) تمام مخلوق کے شر سے
(٢) چھا جانے والے اندھیرے کے شر سے
(٣) جادوگر عورتوں کے شر سے
(٤) حسد کرنے والوں کے شر سے جب وہ اپنے حسد پر چل پڑیں
اب سورۃ الناس کو دیکھیں۔ اس میں پناہ صرف ایک چیز سے مانگی گئی، مگر آغاز میں اللہ سبحانہٗ و تعالیٰ کی تین صفات کا وسیلہ پکڑا گیا:
اَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاسِ، مَلِكِ النَّاسِ، اِلٰهِ النَّاسِ
"میں پناہ مانگتا ہوں تمام انسانوں کے رب کی، تمام انسانوں کے بادشاہ کی، تمام انسانوں کے حقیقی معبود کی۔"
صرف ایک چیز سے اور وہ چیز ہے خنّاس کا وسوسہ۔
اے تمام انسانوں کے رب! اے تمام انسانوں کے شہنشاہ! اے تمام انسانوں کے معبود برحق! مجھے خنّاس کے وسوسے کے شر سے بچالے۔
یہ خنّاس، یعنی چھپا ہوا دشمن، انسان ہو یا کوئی جن یا شیطان۔
خنّاس اسے کہتے ہیں جو سیدھا آپ کے دل پر وار کرے اور آپ کو پتا ہی نہ چلے۔ اور وہ یہ وار کرکے چھپ جائے۔ چھپ جانے کا مطلب یہ ہے کہ یا تو نظر ہی نہ آئے، یا بظاہر دوست اور خیر خواہ نظر آئے مگر حقیقت میں وہ آپ کے دل میں کوئی برائی اُتار دے۔
بڑا خطرناک معاملہ ہے، بہت ہی خطرناک۔ دل میں وسوسہ اُتر گیا تو پھر تباہی ہی تباہی ہے!
خاوند بیوی محبت سے رہ رہے ہوتے ہیں۔ کوئی آتا ہے، ہنستے کھیلتے دو لفظ بول کر اُن میں سے کسی ایک کے دل میں وسوسے کا بیج بوتا ہے اور چلا جاتا ہے۔ بس اس کے دو لفظ کا وسوسہ اتنے حسین اور قریبی رشتے کو برباد کر دیتا ہے اور محبت فنا ہوجاتی ہے۔ دکھ، غم اور شکوے جنم لے لیتے ہیں۔
آپ کسی اچھے انسان سے محبت کرتے ہیں۔ اس کی محبت سے آپ کو دینی فائدہ ہوتا ہے۔ ایک چغل خور آتا ہے، باتوں باتوں میں غیر محسوس طریقے سے آپ کے کان میں وایسا وسوسہ ڈال جاتا ہے کہ آپ کی محبت نفرت اور شک میں تبدیل ہوجاتی ہے، اور سالہا سال کی محنت اور محبت کا منٹوں میں جنازہ نکل جاتا ہے۔
اسی طرح شیاطین جو جنات ہیں، نظر نہیں آتے۔ آپ کو کسی ایسی بدگمانی میں ڈال دیتے ہیں کہ پھر آپ خود کو روک نہیں سکتے اور اس بدگمانی کے طوفان میں آپ کے کتنے رشتے، نعمتیں اور محبتیں تنکوں کی طرح بہہ جاتی ہیں۔
اللہ ہم سب کو اپنی امان میں رکھے شر شیطان سے شر انسان سے اور شر نفس سے
آمین!
اتنے درود آپ پر جتنی اللّٰہ کی نعمتیں
اتنے سلام آپ پر جنکا نہ ہو سکے شمار
صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم

04/06/2026
04/06/2026

*╔════════════════════════════════════╗*
🌿✨ 📖 فضائلِ تلاوتِ قرآنِ کریم 📖 ✨🌿
*╚════════════════════════════════════╝*
🌸 قرآنِ کریم اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت، ہدایت، رحمت اور نور ہے۔
جو شخص اخلاص کے ساتھ قرآن پڑھتا، سمجھتا اور اس پر عمل کرتا ہے، اللہ تعالیٰ اسے دنیا و آخرت کی بے شمار نعمتوں سے نوازتا ہے۔
*🌺 قرآنِ کریم پڑھنے کے چند عظیم فوائد: 🌺*
*①* 📖 قرآن پڑھنے والا لوگوں میں افضل اور بلند مرتبہ حاصل کرتا ہے۔
*②* 🌟 ہر حرف کے بدلے ایک نیکی اور ہر نیکی کم از کم دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔
*③* 🕊️ فرشتے اس کے گرد جمع ہوتے ہیں، رحمت نازل ہوتی ہے اور سکینت عطا کی جاتی ہے۔
*④* 💡 اللہ تعالیٰ اس کے دل کو نور سے بھر دیتا ہے اور مصیبتوں سے حفاظت فرماتا ہے۔
*⑤* 🌹 قرآن پڑھنے والے کی مثال خوشبودار اور میٹھے پھل کی مانند ہے۔
*⑥* 🤲 قیامت کی بڑی گھبراہٹ سے محفوظ رہے گا اور قرآن اس کی شفاعت کرے گا۔
*⑦* 👨‍👩‍👦 والدین کے درجات بلند ہوں گے اور انہیں نور کے تاج پہنائے جائیں گے۔
*⑧* 🏆 جنت میں بلند درجات اور اعلیٰ مقامات حاصل ہوں گے۔
*⑨* 💎 نیک لوگ اس کے مقام پر رشک کریں گے۔
*⑩* 🌺 فرشتے اس کے لیے رحمت و مغفرت کی دعائیں کرتے ہیں۔
*⑪* 🛡️ گمراہی سے حفاظت اور مصیبتوں سے نجات کا ذریعہ بنتا ہے۔
*⑫* ❤️ قرآن والا اللہ تعالیٰ کا خاص اور مقرب بندہ شمار ہوتا ہے۔
*⑬* 🌟 دنیا و آخرت میں عزت اور بلندی نصیب ہوتی ہے۔
*⑭* 📿 اللہ کے ذکر کرنے والوں اور عبادت گزاروں میں شمار ہوتا ہے۔
*⑮* ☘️ قیامت کے دن رسول اللہ ﷺ اس کے حق میں گواہی دیں گے۔
*⑯* 👑 ماہر قاری باعزت اور نیک فرشتوں کے ساتھ اٹھایا جائے گا۔
*⑰* 🚪 شیطان اس کے گھر اور اس کے قریب سے بھاگتا ہے۔
*⑱* 🧠 عقل روشن اور دل حکمت سے بھر جاتا ہے۔
*⑲* 🌷 نبوت کی خوشبو اور نور اس کے کردار میں نمایاں ہوتا ہے۔
*⑳* 🤝 قرآن والا جاہلوں کی جہالت کا جواب جہالت سے نہیں دیتا۔
*㉑* 🏡 دل اور گھر قرآن سے آباد اور بابرکت ہو جاتے ہیں۔
*㉒* 💧 دل میں خشوع، عاجزی اور نفس کی پاکیزگی پیدا ہوتی ہے۔
*㉓* 🎁 دعا کی قبولیت اور اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم کا مستحق بنتا ہے۔
*㉔* 🌹 اللہ تعالیٰ اپنے مقرب فرشتوں میں اس کا ذکر فرماتا ہے۔
*㉕* 💰 قرآن ایسی دولت ہے جس میں کوئی خسارہ، کمی یا خرچ نہیں۔
*🌼 دعا 🌼*
🤲 اللہ پاک ہمیں قرآنِ کریم کی تلاوت، سمجھنے، اس پر عمل کرنے اور اسے اپنی زندگی کا دستور بنانے کی توفیق عطا فرمائیں، اور ہمیں قرآن والوں میں شامل فرمائیں۔ آمین یا رب العالمین۔
*╔════════════════════════════════════╗*
🌿✨ اللّٰهُمَّ اجْعَلِ الْقُرْآنَ رَبِيعَ قُلُوبِنَا ✨🌿
📖🌹 وَنُورَ صُدُورِنَا وَجَلَاءَ أَحْزَانِنَا 🌹📖
*╚════════════════════════════════════╝*

04/06/2026















03/06/2026

Mustaqeem Acadmi








02/06/2026

🌿 کیا آپ قرآن کو سمجھ کر پڑھنا چاہتے ہیں؟ 🌿

بہت سے لوگ قرآن پڑھتے ہیں، لیکن تجوید اور قرآن کے مفہوم سے مکمل طور پر واقف نہیں ہوتے۔ صراطِ مستقیم اکیڈمی میں آپ آسان اور مؤثر انداز میں:

✅ قرآنِ کریم ناظرہ
✅ تجوید
✅ تفسیرِ قرآن
✅ بنیادی اسلامی تعلیمات
✅ منتخب احادیث

سیکھ سکتے ہیں۔

📖 قرآن کو صحیح تلفظ اور اس کے پیغام کے ساتھ سیکھنے کے لیے آج ہی ہمارے ساتھ شامل ہوں۔

📩 داخلے اور مزید معلومات کے لیے انباکس کریں۔










26/05/2026

یوم عرفہ کی دعا

26/05/2026

2026 Hajj ❤️

25/05/2026

Want your school to be the top-listed School/college in Sargodha?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address

Muqame Hayat
Sargodha