مسجد اشرف ، مدرسہ اشڑف المدارس فاروقہ

مسجد اشرف ، مدرسہ اشڑف المدارس فاروقہ

Share

یہ پیج علماء و طلباء اور عوام الناس کے درمیان رابطے اور سیکھنے سکھانے کے لیے ترتیب دیا گیا ہے۔

27/12/2025

9 دسمبر 2025 بروز منگل
۔UMT یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی لاہور میں
استاذ محترم مولانا قاری حماد اللہ ساجد صاحب تلاوت فرما ہیں۔

20/04/2025

مدرسہ اشرف المدارس (فروکہ ضلع سرگودھا )میں درسِ نظامی کے داخلے شروع!
معیاری تعلیم ، بہترین رہائش، اور تجربہ کار اساتذہ کی زیرِ نگرانی اپنے مستقبل کو روشن کریں۔
داخلے کی آخری تاریخ 26 شوال المکرم ہے۔

#مدرسہ

Photos from ‎مسجد اشرف ، مدرسہ اشڑف المدارس فاروقہ‎'s post 15/02/2025

جامعہ حقانیہ ساہیوال کا اہم تعلیمی اقدام

جامعہ حقانیہ ساہیوال ضلع سرگودھا جو علوم دینیہ کی تدریس اور خدمت دین کے حوالے سے اپنی منفرد شناخت رکھتا ہے۔ جامعہ حقانیہ کی علمی فضاء میں نہ صرف تحصیل علم پر زور دیا جاتا ہے بلکہ روحانیت، اخلاقی تربیت اور اسلامی عقائد کی مضبوط بنیاد بھی فراہم کی جاتی ہے۔

ایک عرصے سے دل میں یہ خواہش تھی کہ جامعہ حقانیہ ساہیوال میں جہاں علوم اسلامیہ کے دیگر شعبے سرگرم ہیں، وہاں تجوید و لہجات کا شعبہ بھی قائم ہو جائے تاکہ قرآن کریم کی تلاوت میں بہترین معیار پیدا کیا جا سکے۔

الحمدللہ! وہ وقت آن پہنچا
جامعہ حقانیہ ساہیوال نے تجوید و لہجات کے حوالے سے اہم قدم اٹھایا ہے۔

آج مؤرخہ 15 فروری 2025 بروز ہفتہ سے نہ صرف یہ کہ دس روزہ "تجوید و لہجات کورس" کا آغاز ہو چکا ہے ، بلکہ شوال المکرم 1446 ھ سے شعبہ تجوید للحفاظ مع میٹرک کا آغاز بھی کیا جا رہا ہے۔
جامعہ حقانیہ ساہیوال کا یہ اقدام علوم قرآن کے شائقین اور تجوید کا ذوق رکھنے والوں کے لیے ایک نیا اور اہم موقع ہے۔
چونکہ قرآن کریم ہی تمام علوم کا سر چشمہ اور ترقی کا زینہ ہے لہذا جامعہ حقانیہ ساہیوال کا یہ اقدام اس ادارے کے تعلیمی معیار میں مزید اضافہ کرے گا اور قرآن کریم کی تلاوت کے صحیح اصولوں کے فروغ میں مددگار ثابت ہوگا۔ان شاء اللہ

اس کورس کی تدریس جامعہ حقانیہ ساہیوال ہی کے فاضل عالمی شہرت یافتہ مولانا قاری حماد اللہ ساجد صاحب کے سپرد ہے، جو تجوید و لہجات میں ماہر اور علم تجوید و قراءت اور لہجات میں بلند مقام پر فائز ہیں۔

اللہ تعالی سے دعا ہے کہ تمام تر شرکاء کو اس علم کو سیکھنے اور اس پر عمل کرنے کی توفیق دے،
اور جامعہ حقانیہ ساہیوال کے منتظمین کو اس پر اپنے شایان شان جزاء خیر عطا فرمائے آمین یارب العالمین بجاہ النبی الامین ﷺ
آپ بھی اس دس روزہ کورس میں شرکت کے ذریعے اس علم سے مستفید ہوسکتے ہیں،

تنزیل الرحمن

05/09/2024

مسلمانوں میں کسی ایسے طبقے کی تلاش کی جائے جو مقام و منصب کے اعتبار سے زیادہ بلند مقام رکھتا ہو، تو ان میں اول مقام صحابہؓ ٴکرام کا ہے
اس حدیث سے بھی صحابہؓ کے مقام و منصب کا اندازہ کیا جا سکتا ہے کہ عبداللہ بن مسعودؓ سے روایت ہے کہ ایک بار رسولﷺ سے سوال کیا گیا کہ سب سے بہتر لوگ کون ہیں؟ اس کے جواب میں آپﷺ نے فرمایا: خَیْرُ القُرُوْنِ قَرْنِیْ، ثم الَّذِیْنَ یَلُوْنَہُمْ، ثُمَّ الَّذِیْنَ یَلُوْنَہُمْ [صحيح مسلم رقم الحديث: 2535]
”میرے زمانے کے لوگ سب سے بہتر ہیں، پھر وہ لوگ جو ان کے زمانے سے ملے ہوئے ہیں، پھر وہ لوگ جو ان کے زمانے سے متصل ہیں"
یعنی رسول اللہﷺ نے اپنے زمانے کے مسلمانوں کو سب سے بہتر قرار دیا۔ ظاہر ہے کہ رسولﷺ کے دور کے لوگوں سے مراد صحابہؓ ہیں۔ صحابہؓ کے بعد تابعین ہیں اور تابعین کے بعد تبع تابعین ہیں۔
#منقول
تنزیل الرحمن

15/08/2024

جو بادہ کش تھے پرانے، وہ اٹھتے جاتے ہيں!😭
آہ ! استاذ محترم ؒ
تحریر:تنزیل الرحمن
خادم :مدرسہ اشرف المدارس فروکہ (سرگودھا)
امام و خطیب : جامع مسجد طُوبیٰ ارائیوں والی مسجد فروکہ

کل مؤرخہ 14 اگست 2024 بروز بدھ شام 4 بجے یہ خبر ملی کہ استاذ محترم ، استاذ الحدیث حضرت مولانا شفیق احمد سلیم صاحب ملکانوی اس دنیافانی سے رحلت فرما چکے ہیں ۔ انا للہ و انا الیہ راجعون!

یہ 2007 ء کی بات ہے جب اپنے دیہات کے مدرسہ جامعہ نعمانیہ سے درجہ ثالثہ تک کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد درجہ رابعہ میں داخلہ کے لیے سرگودھا کی عظیم دینی درسگاہ ' ' جامعہ مفتاح العلوم سرگودھا ' ' میں حاضری ہوئی ،(درجہ رابعہ میں داخلہ کے وقت عمر 15 سال تھی) سو کم سنی اور کم عقلی کی وجہ سے مقصد تعلیم سے بھی ابھی تک ناواقف ہی تھا ، سو ذہن میں عالم بننے کا فقط ایک ہی مقصد تھا کہ بڑا خطیب بن کر ملک کے طول و عرض میں جا کر تقریریں کرنی ہیں اور واہ واہ سمیٹنی ہے ، جامعہ مفتاح العلوم سرگودھا میں تعلیم کا آغاز ہوا تو تعلیم کے اولین ایام میں ہی جس شخصیت اور استاذ محترم نے غیر محسوس انداز میں تربیت فرماتے ہوئےسوچ اور ترجیحات کا رخ بدلا وہ کوئی اور نہیں حضرت الاستاذؒ ہی تھے ،
قصہ کچھ یوں ہوا کہ پہلے ہی دن جب قطبی کے سبق کا وقت شروع ہوا تو استاذ محترم حضرت مولانا شفیق احمد سلیم صاحب مد ظلہ نے سب سے پہلے نئے آنے والے طلبہ کا تعارف لیا اور پھر فرمایا : عبارت کون پڑھے گا ۔؟جن طلبہ نے عبارت پڑھنے کے لیے ہاتھ کھڑے کیے ان میں یہ ناچیز بھی تھا استاد جی نے تمام طلبہ پر نگاہ ڈالی اور فرمایا: آپ پڑھیں!جب میں نے عبارت پڑھی تو خوب حوصلہ افزائی کرتے ہوئے فرمایا : ماشاءاللہ اگر محنت کرو تو اچھے مدرس بن سکتے ہو۔
بس استاذ محترم کے اس جملے نے ترجیحات کا رخ بدل دیا اس سے پہلے خطیب اعظم بننے کا شوق تھا اس دن کے بعد سب شوق ختم اور بس ایک ہی دھن تھی کہ میں نے مدرس بننا ہے ۔
؎رہبر بھی یہ، ہمدم بھی یہ ،غم خوار ہمارے
استاد یہ قوموں کے ہیں معمار ہمارے
درجہ رابعہ میں استاذ محترم ؒکی شاگردی میں آئے اور پھر درجہ خامسہ،درجہ سادسہ ، موقوف علیہ اور دورہ حدیث شریف تک درس نظامی کی مایہ ناز کتب ' 'قطبی، توضیح تلویح، مشکوٰۃ شریف اور پھر ترمذی شریف ' ' پڑھنے کی سعادت و شرف بھی حاصل ہوا ،فن تدریس میں واقعۃً کمال کے درجے پر فائز تھے۔ خاموش مزاج۔ نرم طبیعت اور اچھے اخلاق کے حامل۔ ہمہ وقت فکر میں ڈوبے رہنے والے لیکن اپنے طلبہ پر گہری نظر رکھنے والے۔استاذ محترم کی خاموشی گفتگو ہوا کرتی تھی۔
یوں تو سب کو ایک دن اس دارفانی سے جانا ہے۔ لیکن
؎موت اس کی جس کو زمانہ کرے یاد
کے مصداق استاذ محترم ؒ کے رخصت ہونے سے علم کی ایک دنیا ویران ہوگئی۔ ایک چمن اجڑ گیا۔ کلیجہ منہ کو آتارہا ۔ دل کی کیفیت عجب تھی، جس کا بیان شاید الفاظ وجملوں میں نہیں ہوسکتاہے۔ بس یوں لگ رہاہے کہ
؎ وہ جو بیچتے تھے دوائے دل
وہ دکان اپنی بڑھا گئے۔
دل پریشاں اور ذہن ودماغ قضا وقدر کے فیصلوں میں الجھے ہوئے ہیں اور زبان بے اختیار کہہ رہی ہے کہ
جو بادہ کش تھے پرانے، وہ اٹھتے جاتے ہيں
کہيں سے آب بقائے دوام لے ساقي!
بارگاہ الٰہی میں التجاء ہے کہ استاذ محترم کی حسنات و خدمات دینیہ کو قبول فرماتے ہوئے سیئات و زلات سے درگزر فرمائیں۔آمین ثم آمین یا رب العلمین بحرمۃ سید المرسلین ﷺ
تنزیل الرحمن

17/05/2024

جس خواب میں ہو جاے دیدار نبیﷺحاصل
اے کاش کبھی ہم کو بھی وہ نیند عطا ہو
ﷺﷺﷺﷺﷺﷺﷺ

06/12/2023

دلوں کےغم مٹاتاہے
محمد نام ایساہے
نگر اجڑےبساتاہے
محمد نام ایساہے۔ﷺ ﷺ ﷺﷺ ﷺ ﷺﷺ ﷺ ﷺ

01/12/2023

#تنزیلیات
(16جُمادَی الاُوْلیٰ1445 / 1 دسمبر 2023 جمعۃ المبارک)

30/11/2023

#تنزیلیات
۔(15جُمادَی الاُوْلیٰ1445 / 30 نومبر 2023 جمعرات)۔

30/11/2023

#تنزیلیات
(16جُمادَی الاولی1445 ہجری 30 نومبر 2023 جمعرات)

29/11/2023

#تنزیلیات
۔(14جُمادَی الاُوْلیٰ1445 / 29 نومبر 2023 بدھ)۔

Want your school to be the top-listed School/college in Sargodha?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address

Sahiwal, Sillanwali Road Farooka, Punjab
Sargodha
40040