Dr. Muhammad Akram

  • Home
  • Dr. Muhammad Akram

Dr. Muhammad Akram University of Sargodha

01/06/2026
06/05/2026
08/04/2026

آپ نے کسی کے ساتھ بہت وقت گزار لیا اور وہ ابھی تک آپ کی باتوں کو اہمیت نہیں دے رہا، تو سوچیں؛
"آپ کے اس تعلق کا کیا نام ہے اور اس کی منزل کیا ہے؟"

عین ممکن ہے کہ وہ آپ کے میسر ہونے کا فائدہ اٹھا رہا ہو، اور ساتھ آپ کی طرف سے مکمل لاپرواہ بھی ہو ، واحد شخص جو اس کھوکھلے ، بے نام تعلق کی وجہ سے متاثر ہورہا ہے، وہ خود آپ ہیں!
لہٰذا اگر آپ اپنی پریشانیوں کو ختم کرنا چاہتے ہیں تو بہت واضح طور پر اس بارے میں اس سے بات کریں، یہ آپ کے نروس سسٹم کی صحت کا سوال ہے، اپنی صحت داؤ پر مت لگائیں -

ان لوگوں کا انتخاب کریں جو آپ کے نروس سسٹم کا انتخاب کرتے ہیں، یعنی اپنے جذبات کو مجروح کرنے والوں کا انتخاب مت کریں -

ان لوگوں کا انتخاب کریں جنہیں اس بات کا احساس ہو کہ ان کے ایکشنز کا آپ پر کیا اثر پڑتا ہے -

اپنے لیے ان لوگوں کو انتخاب جن سے آپ کو یہ پوچھنے کی نوبت ہی نہ آئے کہ آیا آپ کی ان کی زندگی میں کیا اہمیت ہے؟

ان لوگوں کا انتخاب کریں جن کے قول اور فعل مسلسل اس بات کی گواہی دیتے ہوں کہ:

"مجھے آپ سے محبت ہے"

اگر کوئی آپ کا انتخاب نہیں کرتا تو آپ پھر اپنا انتخاب کریں ، مزید کوشش کرنا ترک کر دیں، چھلانگیں لگا ان کی طرف جانا کہ وہ آپ کا انتخاب کرلیں… ایسا کرنا بھی چھوڑ دیں، مزید ان کو اپنی ذات کی اہمیت کا احساس دلانا
بھی بند کردیں -

زندگی پہلے ہی مشکل ہے، جو محبت آپ کے لیے نہیں بنی اس کے پیچھے ہلکان ہوکر مزید اپنی زندگی کو مشکل نہ بنائیں - انھیں جانے دیں -

13/03/2026

انسانی جسم کے ہر عضو کی ایک مخصوص غذا ہے ، کچھ اعضا کی غذا طبعی (Physical) ہے تو کچھ کی غیر طبعی (metaphysical). جیسے آنکھ کی غذا روشنی، معدے کی خوراک ، پھیپھڑوں کی سانس ، کان کی آواز سننا…

اب دو اعضا ایسے ہیں جن کی غذا انتہائی پیچیدہ ، بلکہ سمجھ میں نا آنے والی ہے. اور ان دونوں میں تقریباً ایک جیسی مماثلت بھی ہے. پہلا عضو ہے روح ، جس کی غذا کوئی طبعی شے نہیں ہے، بلکہ اس کی تسکین اس کی نظر نہ آنے والی غذا روحانیت (Spirituality) ہے. جس کا بنیادی سورس مذاہب اور عبادات ہیں.

دوسرا عضو ذہن ہے ، جس کی غذا بھی غیر طبعی (metaphysical) ہے. انسانی ذہن کی پہلی آخری لازم و ملزوم خوراک "علم" ہے.
انسانی معاشروں میں ایک شخص دوسروں کی نسبت اتنا ہی زیادہ پرفیکٹ ہوتا ہے کہ جتنا زیادہ وہ علمی اعتبار سے معتبر ہوتا ہے. یہ ہمارا عام تجربہ ہے کہ ایک پروفیسر ایک عالم؛ ایک سپاہی اور تاجر سے کئی گنا زیادہ مہذب شائستہ اور نفیس انسان ہوتا ہے.

اگر خدائی پلان کو دیکھا جائے تو خدا نے بھی انسانی روح اور انسانی ذہن کی غذا کو ہی اولین اہمیت دی ہے؛ موسیٰ کو توریت ، داؤد کو زبور ، عیسٰی کو انجیل اور محمد کو قرآن کے ذریعے ذہنی طور پر علم سے آسودہ حال کیا (علیہم السلام)...

آپ پڑھے لکھے ہیں یا انپڑھ اگر آپ ذہن کو اس کی ضروری غذا دینا بند کرچکے ہیں تو آپ ذہنی فاقہ کشی کی زندگی جی رہے ہیں. اب آپ کا ذہن اپنی بھوک مٹانے کے لیے غیر معیاری غذا؛ رائج برائیوں ، مقبول لائف سٹائل اور نظریات، کو اپنے اندر اتارے جائے گا. اس نے احکامات فرائض ڈائریکشنز لینی ہیں ، اگر یہ پہلی سٹیج پر معیاری علم حاصل کرنے سے محروم رہا ہے تو یہ اب کسی کو بھی اپنا رہبر رہنما رول ماڈل بنا لے گا. اور اسی کے جیسا بنتا چلا جائے گا.

آپ کے معاشرے میں اس وقت اکثریت ان لوگوں کی ہے جو پہلے مرحلے میں معیاری علم سے محروم رہے ہیں اور اب ہر؛ طاقت، دولت ، ملکیت جائز و ناجائز طور پر مالک کو اپنا رول ماڈل تسلیم کرچکے ہیں. حلال و حرام کی تمیز سے بالاتر ہوکر ہر کسی کو پرتعیش لایف سٹائل چاہیئے.

انسانی ذہن فاقہ کشی میں ہے اور ساتھ ناقص غذا اس میں فیڈ کی جارہی ہے، انسانی روح جتنی مذہب نا آشنا، بے عمل ہوگی اتنی ہی زیادہ وہ پریشان رنجیدہ حال، افسردہ مایوس اور دکھی ہوگی.
مفلوک الحالی کے باوجود آپ کو کبھی حافظ قرآن، قاری خطیب، عالم دین خود کشی کرتا ہوا دکھائی نہیں دے گا.

حلال و حرام کو بالائے طاق رکھ کر جسمانی غذا سے ڈیل ڈول تو بہت فربہ ہوچکا. فاقوں میں مبتلا روح اور ذہن پر بھی تھوڑی نظر الفت کریں…

تحریر: Musa Pasha

Address

Assistant Registrar

40100

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr. Muhammad Akram posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Dr. Muhammad Akram:

Shortcuts

  • Want your school to be the top-listed School/college?

Share