16/06/2026
🌹 ڈیلی حدیث مبارکہ 🌹
قال رسول الله ﷺ:
«إن الله جعل الحق على لسان عمر وقلبه»
ترجمہ:
"اللہ تعالیٰ نے حق کو عمر کی زبان اور دل پر جاری فرما دیا ہے۔"
📚 جامع ترمذی
حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کی یہ ایسی عظیم فضیلت ہے جو ان کے عدل، تقویٰ اور حق گوئی کو ظاہر کرتی ہے۔ اللہ تعالیٰ ہمیں بھی حق بات کہنے اور اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
آمین یا رب العالمین 🤲
HazratUmarFarooq
14/06/2026
ظاہری گناہوں کی معلومات
📣 *بہتان کی تعریف*
کسی شخص کی موجودگی یا غیر موجودگی میں اس پر جھوٹ باندھنا *بہتان* کہلاتا ہے۔
💥 *بہتان کی مثال اور وضاحت*
اس کو آسان لفظوں میں یوں سمجھیں کہ برائی نہ ہونے کے باوجود اگر پیٹھ پیچھے یا روبرو سامنے وہ برائی اس کی طرف منسوب کر دی جائے تو یہ بہتان ہوا۔
*مثال* : پیٹھ پیچھے یا منہ پر کسی کو چور کہہ دینا حالانکہ اس نے کوئی چوری نہیں کی تو اس کو بہتان کہتے ہیں۔
‼️ *بہتان تراشی کا حکم*
بہتان تراشی *حرام، گناہ کبیرہ، جہنم میں لے جانے والا کام* ہے۔
📖 *آیت مبارکہ*
اِنَّمَا یَفْتَرِی الْكَذِبَ الَّذِیْنَ لَا یُؤْمِنُوْنَ بِاٰیٰتِ اللّٰهِۚ-وَ اُولٰٓئِكَ هُمُ الْكٰذِبُوْنَ (النحل: 105)
📓 *ترجمہ کنز الایمان*
"جھوٹا بہتان وہی باندھتے ہیں جو اللہ کی آیتوں پر ایمان نہیں رکھتے اور وہی جھوٹے ہیں"
💦 *فرمانِ مصطفیٰ ﷺ*
پیارے آقا صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا:
"جو کسی مسلمان کی برائی بیان کرے جو اس میں نہیں پائی جاتی تو اللہ پاک اس کو اس وقت تک *درغۃ الخبال* میں رکھے گا جب تک کہ وہ اپنی کہی ہوئی بات سے نہ نکل آئے"
*درغۃ الخبال* جہنم میں ایک جگہ ہے جہاں جہنمیوں کا خون اور پیپ جمع ہوگا۔
#بہتان #قرآن #حدیث
13/06/2026
*بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
*
📣 *_چغلی کی تعریف_*
لوگوں میں فساد کروانے کے لیے ان کی باتیں ایک دوسرے تک پہنچانا *چغلی* ہے۔
💥 *_چغلی کی مثال_*
کسی سے جا کر اس طرح کہنا: "آدمی نے تمہارے بارے میں ایسے ایسے کہا ہے۔ اس نے کہا ہے کہ تم بڑے دھوکے باز ہو، لوگوں سے قرض لے کر واپس نہیں کرتے ہو"
جب تم اس کے پاس سے اٹھ کر آئے تو اس نے تمہارے بارے میں کہا: "یار وہ گیا، جان چھوٹی، بڑا ہوشیار بن رہا تھا" وغیرہ
💥 *چغلی کے متعلق مختلف احکام*
1- چغلی *سخت حرام اور گناہ کبیرہ* ہے۔
2- جس کے پاس کسی کی چغلی کی گئی، اس پر لازم ہے کہ:
- اس کی تصدیق نہ کرے
- اگر قدرت رکھتا ہے تو اسے چغلی کرنے سے روک دے
- جس کی چغلی کی گئی اس کے بارے میں بدگمانی نہ کرے
📖 *_آیت مبارکہ_*
وَلَا تُطِعْ كُلَّ حَلَّافٍ مَّهِیْنٍ ۙ هَمَّازٍ مَّشَّاءٍ بِنَمِیْمٍ (القلم: 10-11)
📓 *ترجمہ کنز الایمان_*
"اور ہر ایسے کی بات نہ ماننا جو بڑا قسمیں کھانے والا، ذلیل، بہت طعنے دینے والا، بہت ادھر کی ادھر لگاتا پھرنے والا ہے"
💦 *فرمانِ مصطفیٰ ﷺ*
پیارے آقا صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا:
"طعنے زنی، غیبت، چغل خوری اور بے گناہ لوگوں کے عیب تلاش کرنے والوں کو اللہ پاک قیامت کے دن کتوں کی شکل میں اٹھائے گا"
#چغلخوری #غیبت #اسلام #نصیحت #اخلاق #مسلمان
13/06/2026
Assalm o Alaikum Daily Hadess e pak
umar
10/06/2026
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
ہماری مسجد کی چھت کا لنٹر خراب ہو چکا ہے، جس کی وجہ سے بارش کا پانی اندر آتا ہے اور مسجد کی دیواروں اور بنیاد کو نقصان پہنچا رہا ہے۔ ساون کا موسم قریب ہے، اگر بروقت مرمت نہ کروائی گئی تو مسجد کو بڑا نقصان پہنچ سکتا ہے۔
الحمدللہ مرمت کا کام شروع کرنے کے لیے 1,00,000 روپے درکار ہیں۔
آپ حضرات سے گزارش ہے کہ اللہ کے گھر کی تعمیر و مرمت میں اپنا حصہ ضرور شامل کریں۔
💰 ایزی پیسہ: 0302-9367654
🏦 ABL بینک: 08470010090359800010
خادمِ مسجد
محمد جنید نواز مصطفائی
📖 "جو اللہ کے لیے مسجد بنائے، اللہ اس کے لیے جنت میں گھر بناتا ہے۔"
#مسجد #اسلام
09/06/2026
*I Love Muhammad Saw♥️🥹*
*سب ایک پیارا سا ری ایکٹ کریں 🌹*
07/06/2026
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
🌹 ڈیلی حدیث مبارکہ 🌹
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
إِنَّ اللَّهَ كَتَبَ الْإِحْسَانَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ
ترجمہ: "بے شک اللہ تعالیٰ نے ہر چیز پر احسان (اچھا سلوک) لازم قرار دیا ہے۔"
📖 حوالہ: صحیح مسلم، حدیث 1955
✨ پیغام: اسلام ہمیں ہر معاملے میں احسان، نرمی، محبت اور اچھے اخلاق کا درس دیتا ہے۔ اپنے والدین، رشتہ داروں، پڑوسیوں اور تمام انسانوں کے ساتھ حسنِ سلوک اختیار کریں۔
👳 حافظ محمد جنید نواز مصطفائی
🏛 دارالعلوم محمدیہ قاسمیہ فیروزیہ نقشبندیہ
📍 بستی ذکر حبیب، چک شیخانوالہ
DailyHadithMubarak #احسان
Daily Hadith Mubarak, Hadith Sharif Urdu, Sahih Muslim Hadith, Ihsan in Islam, Islamic Reminder, Islamic Bayan, Urdu Hadith, Islamic Shorts, Daily Islamic Video, Deeni Maloomat, Muhammad Junaid Nawaz Mustafai, Darul Uloom Muhammadiya, Islamic Status, Short Video