19/07/2026
فعل متعدی کی پہچان:
ایسا فعل جو ضمیر کی اس ہا کو قبول کرے جومفعول بہ کی طرف لوٹ رہی ہو ۔
جیسے
اِجْتَھَدَ الطَّالِبُ فَاَکْرَمَہُ الْاُسْتَاذُ
ترجمہ :
طالبعلم نے محنت کی، پس استاد نے اس کو عزت دی۔
اس مثال میں اَکْرَمَ فعل متعدی ہے کیونکہ اس کے ساتھ ہائے ضمیر متصل ہے جو مفعول بہ کی طرف لوٹ رہی ہے۔۔۔
✍🏻لیکن فعل کے ساتھ اگر ایسی ہائے ضمیر متصل ہو جو مصدر یا ظرف کی طرف لوٹ رہی ہو تو ایسی صورت میں ہائے ضمیر کا اتصال فعل کے متعدی ہونے پر دلالت نہیں کرے گا۔۔۔
جیسے
یَوْمَ الْجُمُعَۃ ِزُرْتُه
ترجمہ :
میں نے جمعہ کے دن ملاقات کی۔
تَجَمَّلْ بِالْفَضِیْلَة تَجَمُّلًا کَانَ یَتَجَمَّلُه سَلَفُکَ الصَالِحُ
ترجمہ :
آپ خوبی سے ایسے آراستہ ہوں جیسے آپ کے نیک بزرگ آراستہ ہوا کرتے تھے۔
💡 پہلی مثال میں زَارَ فعل کے ساتھ ایسی ہائے ضمیر متصل ہے جو ظرف کی طرف لوٹ رہی ہے۔۔۔
💡 دوسری مثال میں یَتَجَمَّلُ فعل کے ساتھ ایسی ہائے ضمیر متصل ہے جو مصدر تَجَمُّل کی طرف لوٹ رہی ہے۔۔۔
لہذا ان دونوں فعلوں کے ساتھ ہائے ضمیر کا اتصال ان کے متعدی ہونے پر دلالت نہیں کرے گا۔۔
* الصرف الکافی ص 81 *