08/05/2026
کرنل ریٹائرڈ محمد اعظم خان گورنمنٹ انٹر سائنس کالج پنجیڑی میں آج معرکہ حق، آپریشن بنیان مرصوص میں افواجِ پاکستان کی بے مثال جرات اور بہادری کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ایک باوقار تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت محمد منیب متعلم سال اول نے حاصل کی جبکہ حضور پاک کی بارگاہ میں ہدیہ نعت محمد رمیز متعلم سال دوم نے پیش کیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل ادارہ ہذا نے بڑے ہی جوشیلے اور جذبات سے بھرپور لہجے میں تمام سٹاف کی نمائندگی کرتے ہوئے نہ صرف طلباء کو سات مئی سے لے کے 10 مئی 2025 کے پاک بھارت جنگ کے واقعات سے آگاہ کیا بلکہ پوری دنیا میں بھارت نے جو ہزیمت اٹھائی اس کو واشگاف الفاظ میں بیان کیا۔ وہ ایس 400 سسٹم ہو٫ رافیل طیاروں کی تباہی ہو، بھارتی فضائیہ کی بزدلی ہو, بھارتی افواج کو منہ توڑ جواب دینا ہو، پاک فوج کی کارکردگی کو اشعار سے مزین شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا تالیوں کی گونج نے، نعروں کی گونج نے تقریب کو یادگار بنا دیا۔ تقریب کی نظامت کے فرائض انجام دیتے ہوئے پروفیسر منور حسین نے ملکِ پاکستان، آزاد کشمیر اور افواج پاکستان کے ساتھ ساتھ فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کے حق میں شاندار نعرے لگائے اساتذہ اور طلباء نے نعروں کا بھرپور جواب دیا تقریب کے آخر میں سینیئر مدرس محمد اکرم نے معرکہ بنیان مرصوص کے شہداء اور افواج پاکستان کی سربلندی کے لیے دعا فرمائی تقریب میں اساتذہ اور طلباء نے ملّی جوش و جذبے کے ساتھ بھرپور شرکت کی۔
05/05/2026
Pre Board exam. has commenced at col(R)M. AZAM KHAN GOVT INTER SCIENCE COLLEGE PANJERI DISTT BHIMBER. The students as well as the teachers are fully engaged and taking keen interest in this process.Specifically,the students are enthusiastic and optimistic to prepare themselves for the annual board exams. May God accept their efforts and hardwork and grant them success in life. Ameen
10/04/2026
آج مورخہ آٹھ اپریل بروز بدھ 2026 محترم ڈاکٹر طاہر عباس صاحب فرام پنیاری کس کھڈوڑہ حال مقیم انگلینڈ ادارہ ہذا میں تشریف لائے پرنسپل ادارہ سے ملاقات کی اور ادارے کا وزٹ کیا آپ نے بتایا کہ آپ کے والد چودھری فضل کریم صاحب آف پنیاری جو 1960 کی دہائی میں اس ادارہ میں تعلیم حاصل کرتے رہے اور بعد ازاں بسلسلہ روزگار انگلینڈ تشریف لے گئے، انہیں اس ادارے سے بہت محبت تھی انہوں نے ادارے کی تصاویر بنائی اور ادارے کی تعمیر و ترقی کے لیے جناب پرنسپل صاحب کو 100 پونڈ عطیہ پیش کیا اور آئندہ بھی ادارے کے ساتھ محبت اور تعاون جاری رکھنے کا ارادہ ظاہر کیا پرنسپل ادارہ اور کالج سٹاف نے آپ کی محبتوں کا شکریہ ادا کیا۔
04/04/2026
الوِداعی #تقریب #کلاس دہم 2026
31/03/2026
السلام و علیکم ۔۔۔۔!
عزیز طلبا کل سے باقاعدہ کالج کھل جائیں گے سو آپ سب کو اطلاع دی جاتی ہے کہ کل بروز بدھ یکم اپریل 2026 سے باقاعدہ کالج آئیں اس حوالے سے کوئی سستی قبول نہیں کی جائے گی۔۔۔۔۔۔!
07/03/2026
Very informative seminar was organised today on the topic of patriotism,stability of pakistan and ideology of Jihad in Islam at col. (R) M. Azam khan Govt. Inter science college panjeri Distt Bhimber. The guest scholar was honourable Dr. Raja Abdul Rehman.
02/03/2026
کرنل ریٹائرڈ محمد اعظم خان گورنمنٹ انٹرمیڈیٹ سائنس کالج بنجیڑی کے سال دوم کے طالب علم محمد ذوالقرنین نے پنجاب گورنمنٹ سے پیف سکالرشپ حاصل کیا ۔۔۔۔!
طالب علم ،پرنسپل ادارہ سے پیف سکالرشپ موصول کرتے ہوئے ۔۔۔۔!