علم وادب کایہ گہوارہ دریائے جہلم اور برصغیر کے عظیم مسلمان شہنشاہ اور نگزیب عالمگیر کی سرائے سے تقریباً ایک کلومیٹر مشرق میں نہر اپرجہلم کے کنارے منڈی بہاؤالدین روڈ پر واقع ہے۔ اس درسگاہ کا قیام ستمبر 1999ء میں گورنمنٹ ہائیرسکینڈری سکول سرائے عالمگیر کی عمارت میں عارضی طور پر ہوالیکن نئی عمارت کی تعمیر کا کام جون 2010ءمیں ملک محمد جمیل اعوان ایم۔این۔اے کی وساطت سے شروع ہوا اور اب الحمدللہ 14اگست2
015ءسے کالج کی اس پرشکوہ عمارت میں تدریسی کام کا آغاز ہوچکا ہےجہاں ناصرف جدید لیبارٹریز موجود ہیں بلکہ طلباء کی علمی تشنگی بجھانے کے لیے 2000ءسے زائد کتابوں کی حامل ایک کشادہ لائبریری بھی ہے جہاں طلباء نہ صرف بیٹھ کر مطالعہ کرسکتے ہیں بلکہ ضرورت کی کتابیں حاصل بھی کرسکتے ہیں۔ کالج ہذا کا ہال سرائے عالمگیر کی تمام عمارتوں سے خوبصورت اور وسیع ہے جہاں طلباءکی ہم نصابی اور غیر نصابی سرگرمیاں منعقد کی جاتی ہیں۔ کھیل کود کی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے ایک بڑے گراؤنڈ کے علاوہ خوبصورت اور وسیع لان بھی ہیں۔
کالج ہذاکا الحاق گجرات یونیورسٹی سے ہوچکا ہے اور ماضی میں ڈگری لیول پر صرف آرٹس کے مضامین کی تدریس کی سہولت موجود تھی لیکن اس سال ان شاءاللہ بی ایس سی کلاسز کا آغاز کیا جارہا ہے اس کے علاوہ عوام کی دیرینہ خواہش کو مدنظر رکھتے ہوئے کالج انتظامیہ نے کامرس گروپ کی تدریس سیکنڈ شفٹ میں بھی شروع کررکھی ہے جس کی فیس انتہائی کم ہے۔جس سے طلباء پرائیویٹ سیکٹر میں ہونے والے استحصال سے محفوظ ہوجائیں گے۔
اس موقع پر اگر علم دوست شخصیت جناب ملک محمد حنیف اعوان ایم پی اے علاقہ ہذا کی تعلیمی خدمات کا اعتراف نہ کیا جائے تو یہ ایک بہت بڑی ناانصافی ہوگی کیونکہ یہ انہی کے تخیل اور شب و روز محنت کا نتیجہ ہے کہ تحصیل سرائے عالمگیر کے عوام کو اتنے اعلیٰ معیار کا ایک خوبصورت ادارہ میسر آیا ہے۔اُمید ہے کہ آنے والے وقتوں میں یہ ادارہ علاقہ کے عوام کے لیے خوشحالی اور علمی ترقی کا سبب ہونے کے ساتھ ساتھ ملکی ترقی کے لیے بھی معاون ثابت ہوگا۔ پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج (بوائز) سرائے عالمگیر (گجرات)
Alerts
Be the first to know and let us send you an email when Govt. Graduate College, Sarai Alamgir posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.