21/08/2026
خلوص بھری مبارکباد اور خوبصورت ملاقات ❤️
شفقت چھینہ صاحب، ڈائریکٹر دارِ ارقم سکول سانگلہ ہل، اور ارشد رضوی صاحب، ڈائریکٹر رائٹ ڈائریکشن سکول سانگلہ ہل، نے الائیڈ سکول حسن کیمپس سانگلہ ہل کی دس سالہ شاندار کارکردگی پر پنجاب گروپ آف کالجز کی جانب سے فری فرنچائز ایوارڈ ملنے کی خوشی میں ملک طلحہ خالد صاحب اور ملک شعیب خالد صاحب کو مبارکباد دینے کے لیے تشریف لا کر اپنی محبت اور خلوص کا اظہار کیا۔
دونوں معزز شخصیات تعلیم کے میدان میں اپنی خدمات کے ساتھ ساتھ سماجی خدمت، علم دوستی اور لوگوں کی رہنمائی کے حوالے سے بھی ایک خوبصورت پہچان رکھتی ہیں۔ خوشی کی بات یہ ہے کہ یہ دونوں ہمارے لیے صرف تعلیمی شعبے کی قابلِ احترام شخصیات ہی نہیں بلکہ مخلص دوست بھی ہیں۔
ایسے خوبصورت مواقع پر دوستوں کی طرف سے دی جانے والی محبت اور مبارکباد یقیناً خوشی کو مزید بڑھا دیتی ہے۔
شفقت چھینہ صاحب اور ارشد رضوی صاحب کا تہہ دل سے شکریہ کہ انہوں نے تشریف لا کر اس خوشی کو ہمارے ساتھ منایا۔ ❤️
الحمدللہ — دس سالہ کامیابی، محنت اور اعتماد کا خوبصورت اعتراف! 🏆