جامعہ فریدیہ قمرالاسلام سمندری

جامعہ فریدیہ قمرالاسلام سمندری جامعہ فریدیہ قمرالاسلام میں الحمدللہ ایک سو سے زائد طالبعلم قرآن پاک کی تعلیم تجوید و قرأت کے ساتھ مفت حاصل کر رہے ہیں

10/07/2023
جامعہ فریدیہ قمرالاسلام سمندری میں  طلباء و طلبات کے نئے سال کے داخلے جاری ہیں بچوں کو تمام سہولیات  فراہم کی جاتی ہیں ب...
08/03/2023

جامعہ فریدیہ قمرالاسلام سمندری میں طلباء و طلبات کے نئے سال کے داخلے جاری ہیں بچوں کو تمام سہولیات فراہم کی جاتی ہیں بچوں کی بااخلاق ماحول میں تربیت کی جاتی ہے

آئیں دیکھیں تو سہی کیسے ذروں سے
تراشے ہیں ہم نے ستاروں کے جہاں

الحمدللہ اللہ پاک کے فضل سے اور اساتذہ کی محنت سے اس سال جامعہ فریدیہ قمرالاسلام سمندری سے 9 طلباء کرام نے حفظ مکمل کیاج...
31/10/2022

الحمدللہ اللہ پاک کے فضل سے اور اساتذہ کی محنت سے اس سال جامعہ فریدیہ قمرالاسلام سمندری سے 9 طلباء کرام نے حفظ مکمل کیا
جن کی دستار فضیلت کی تقریب انشاء اللہ
04-11-2022 بروز جمعہ بعد نماز عشاؑ ہوگی

اللہ پاک جامعہ فریدیہ قمرالاسلام کو مزید کامیابیاں عطا فرمائے
تمام اساتذہ و معاونین کی خدمات قبول فرمائے

امین

16/08/2022

سامان سے لدا ہوا ایک بحری جہاز محو سفر تھا کہ تیز ہواوں کی وجہ سے وہ الٹنے لگا ۔ قریب تھا کہ جہاز ڈوب جاتا ، اس میں موجود تاجروں نے کہا کہ بوجھ ہلکا کرنے کیلئے کچھ سامان سمندر برد کرتے ہیں ۔ تاجروں نے مشورہ کرکے طے کیا کہ سب سے زیادہ سامان جس کا ہو ، وہی پھینک دیں گے ۔ جہاز کا زیادہ تر لوڈ ایک ہی میں تاجر کا تھا ۔ اس نے اعتراض کیا کہ صرف میرا سامان کیوں ؟ سب کے مال سے تھوڑا تھوڑ پھینک دیتے ہیں ۔ انہوں نے زبردستی اس نئے تاجر کو سامان سمیت سمندر میں پھینک دیا ۔ قدرت کی شان کہ سمندر کی موجیں اس کے ساتھ کھیلنے لگیں ۔ اسے اپنی ہلاکت کا یقین ہوگیا ، جب ہوش آیا تو کیا دیکھتا ہے کہ لہروں نے اسے ساحل پر پھینک دیا ہے ۔ یہ ایک غیر آباد جزیرہ تھا ۔ جان بچنے پر اس نے رب کا شکر ادا کیا ۔ اپنی سانسیں بحال کیں . وہاں پڑی لکڑیوں کو جمع کرکے سر چھپانے کیلئے ایک جھونپڑی سی بنائی . اگلے روز اسے کچھ خرگوش بھی نظر آئے ۔ ان کا شکار کرکے گزر بسر کرتا رہا ۔ ایک دن ایسا ہوا کہ وہ کھانا پکا رہا تھا کہ اس کی جھونپڑی کو آگ لگ گئی ۔ اس نے بہت کوشش کی ، مگر آگ پر قابو نہ پا سکا ۔ اس نے زور سے پکارنا شروع کیا ، تو نے مجھے سمندر میں پھینک دیا ۔ میرا سارا سامان غرق ہوگیا ۔ اب یہی جھونپڑی تھی میری کل کائنات ، اسے بھی جلا کر راکھ کر دیا
اب میں ، کیا کروں ؟ یہ شکوا کرکے وہ بھوکے پیٹ سو گیا ۔ صبح جاگا تو عجیب منظر تھا ۔ دیکھا کہ ایک کشتی ساحل پر لگی ہے اور ملاح اسے لینے آئے ہیں ۔ اس نے ملاحوں سے پوچھا کہ تمہیں میرے بارے کیسے پتہ چلا ؟ انہوں نے جو جواب دیا ، اس سے تاجر حیران رہ گیا ۔ ملاحوں نے کہا کہ ہمیں پتہ تھا کہ یہ جزیرہ غیر آباد ہے ، لیکن دور سے دھواں اٹھتا ہوا نظر آیا تو سمجھے شاید کوئی یہاں پھنسا ہوا میں ہے ، جسے بچانا چاہئے ۔ اس لئے ہم تمہارے پاس آئے ۔ پھر تاجر نے اپنے پورا قصہ سنایا تو ملاحوں نے یہ کہہ کر اسے مزید حیران کر دیا کہ جس جہاز تمہیں سمندر میں پھینکا گیا ، وہ آگے جا کر غرق ہوگیا ۔ یہ سن کر تاجر سجدے میں گر گیا ، رب کا شکر ادا کرنے لگا اور کہا کہ پاک ہے وہ ذات جس نے مجھے بچانے کیلئے تاجروں کے ہاتھوں سمندر میں پھنکوایا ۔ اپنے بندوں کے بارے میں وہی زیادہ جاننے والا ہے ۔ حالات جتنے بھی سخت ہو جائیں ، اللہ کی رحمت سے مایوس نہ ہوں ۔ ہر حال اپنے رب پر بھروسہ رکھیئے

مفہوم الحدیث"" علم حاصل کرنا ہر اک مسلمان ( مرد اور عورت ) پر فرض ہے ""الحمداللہ جامعہ فریدیہ قمرالاسلام میں درس نظامی ک...
11/05/2022

مفہوم الحدیث
"" علم حاصل کرنا ہر اک مسلمان ( مرد اور عورت ) پر فرض ہے ""
الحمداللہ جامعہ فریدیہ قمرالاسلام میں درس نظامی کی کلاسز کا اغاز انشاءالله
15 مئی
13 شوال المکرم
سے کیا جا رہا ہے

رابطہ نمبرز
+923021848221
+923067027783

03/04/2022

فرمانِ مصطفیٰ ﷺ
تمام مہینوں کا سردار رمضان ہے
اور تمام دنوں کا سردار جمعہ کا دن ہے

(معجم کبیر۔ج9۔ص205۔حدیث 9000)

01/04/2022

فرمانِ مصطفیٰ ﷺ

جو کوئی جان بوجھ کر ایک نماز بھی قضا کردیتا ہے_ اس کا نام جہنم کے اس دروازے پر لکھ دیا جاۓ گا جس سے وہ جہنم میں داخل ہوگا

(حلیتہ الاولیاء،رقم 10590،ج7،ص299)

31/03/2022

فرمانِ مصطفیٰ ﷺ

اللّه کے کچھ فرشتے ہیں، جو زمین میں سیر کرتے ہیں_میری امت کا سلام مجھ تک پہنچاتے ہیں

(سنن النسائی،الحدیث1279،ص219ملخصا)

Address

Muhala Ashraf Abad
Samundri

Opening Hours

Monday 08:00 - 17:00
Tuesday 08:00 - 17:00
Wednesday 08:00 - 17:00
Thursday 08:00 - 17:00
Friday 08:00 - 17:00
Saturday 08:00 - 11:30

Telephone

+923021848221

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when جامعہ فریدیہ قمرالاسلام سمندری posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to جامعہ فریدیہ قمرالاسلام سمندری:

Shortcuts

Share

Category