Samundri job's updates & Composing Center

Samundri job's updates & Composing Center Job's updates Composing Center Online apply

27/01/2020

‏ترکی میں مفت تعلیم کا شاندار موقع
-----------------------------------

آئندہ تعلیمی سال 2020ء کے لئے ترک گورنمنٹ نے سکالرشپ کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ فل فنڈڈ سکالرشپ ہے جس میں :
1- ایک بار آنے جانے کا ہوائی ٹکٹ
2۔ آپ کی اپنی پسند کی یونیورسٹی میں مفت داخلہ
3- مکمل ڈگری ‏…کی فیس معاف
4- ڈگری کے مطابق ماہانہ وظیفہ
5- رہائش کے لئے ماہانہ خرچ
6- ترکی لینگوئج کا ایک سالہ کورس مفت
شامل ہیں۔ اور شرائط بہت آسان ہیں۔ بیرونِ ملک تعلیم کے خواہش مند نوجوان طلبہ و طالبات کے لئے یہ سنہری موقع ہے۔ جبکہ اپلائی اور سلیکشن کا طریقِ کار بھی بہت آسان ہے۔ ‏نہ آئیلٹس، نہ ٹوفل، نہ جی آر ای جیسے مہنگے اور مشکل ٹیسٹ لازمی ہیں، اور نہ ہی کوئی سلیکشن کا امتحان رکھا گیا ہے۔ اپلائی کرنے کی بھی کوئی فیس نہیں ہے۔ بس ایک شرط ہے کہ آپ کی پچھلی تعلیمی کارکردگی اچھی ہونی چاہئے۔
یاد رہے یہ سکالرشپ بیچلر، ماسٹرز اور پی ایچ ڈی لیول کے لئے ہے۔ ‏…تازہ تازہ انٹرمیڈیٹ کئے ہوئے طلبہ و طالبات بھی اس میں اپلائی کر سکتے ہیں۔ اگر آپ کسی اور یونیورسٹی میں تعلیم شروع کر چکے ہیں پھر بھی اس پر اپلائی کیا جا سکتا ہے۔ اس لئے اگر آپ کے جاننے والوں میں ایسے طلبہ و طالبات موجود ہیں جو انٹرمیڈیٹ یا بیچلر یا ماسٹرز ڈگری مکمل کر چکے ہیں ‏…اور بیرونِ ملک تعلیم کے اس موقع سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں تو وہ دیر نہ کریں، آج ہی اپنے کاغذات مکمل کروائیں اور اپلائی کریں۔

اپلائی کرنے کے لئے مطلوبہ کاغذات :

1- پچھلے تعلیمی مراحل کی مارکس شیٹس اور سرٹیفیکیٹس
2۔ کسی پروفیسر یا ٹیچر کا ریفرنس لیٹر
3- شناختی کارڈ ‏…یا بے فارم
4- پاسپورٹ جس کی کم سے کم مدت چھے ماہ سے زائد ہو
5- اگر کسی تعلیمی سطح پر یا ہم نصابی سرگرمیوں یا سپورٹس میں کوئی خاص پوزیشن حاصل کی ہے تو اس کے سرٹیفیکیٹس

اپلائی کرنے کا طریقِ کار :

1- اگر آپ کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ نہیں بنا تو ارجنٹ بنیاد پر اپلائی ‏…کر دیں جو آپ کو 20 فروری سے پہلے مل جائے۔
2۔ سارے مطلوبہ کاغذات کو اچھے طریقے سے سکین کر لیں۔
3- ترکی سکالرشپس کی سائٹ پر جا کر اپنے جی میل اکاونٹ کے ذریعے اپنی اپلیکیشن رجسٹر کریں۔
4- اپلیکیشن میں اپنی ساری معلومات درست طریقے سے شامل کریں۔ اور سب کاغذات اٹیچ کر دیں۔ ‏…5- اپلیکیشن مکمل ہو جانے کے بعد سائٹ آپ کی تعلیمی

Address

Anarkali Bazar Near Twins Market
Samundri
061

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Samundri job's updates & Composing Center posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category