M Soft Tech Computer College Sambrial

M Soft Tech Computer College Sambrial

Share

where your child future begin we do something new

29/04/2019
29/04/2019

Computer training and repairing start again

Photos 20/06/2014
14/05/2014

یورپی یونین کی اعلٰی عدالت نے گوگل کو حکم دیا ہے کہ اسے ’رائٹ ٹو بی فورگاٹن‘ یا ’بھلا دیے جانے کے حق‘ کے تحت عام لوگوں کی درخواست پر اپنے سرچ رزلٹس میں کچھ تبدیلیاں کرنی ہوں گی۔
یورپی یونین کی عدالتِ انصاف کا کہنا ہے کہ لوگوں کی درخواست پر’غیر متعلقہ اور پرانے‘ ڈیٹا کو ختم کر دیا جانا چاہیے۔
اسی بارے میں
’گوگل سرچ اب زیادہ سمجھدار ہوگئی‘
گلوگل کا تھری ڈی نقشے بنانے والا سمارٹ فون
گوگل، مائیکروسافٹ جنسی استحصال کی تصاویر کی تلاش مشکل بنانے پر متفق
متعلقہ عنوانات
سائنس , انٹرنیٹ
یہ معاملہ سپین کے ایک شہری کی درخواست پر عدالت میں آیا ہے جس کا کہنا ہے کہ اس کے مکان پر نیلامی کا جو نوٹس لگا ہے وہ گوگل سرچ میں دکھائی دے رہا ہے اور یہ اس کی ذاتی زندگی میں دخل اندازی ہے۔
منگل کو لگزمبرگ میں فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے کہا کہ اپنے ذاتی ڈیٹا کو کنٹرول کرنے پر لوگوں کا حق سب سے پہلے ہے۔
گوگل نے اس فیصلے کو مایوس کن قرار دیا ہے۔ گوگل کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس فیصلے اور اس سے پیدا ہونے والی پیچیدگیوں پر غور کرنے کے لیے کمپنی کو وقت چاہیے۔
سرچ انجن کا کہنا ہے کہ وہ ڈیٹا کنٹرول نہیں کرتا وہ صرف ان لِنکس کی نشاندہی کرتا ہے جو انٹرنیٹ پر دستیاب ہیں۔ ماضی میں گوگل اس قسم کا ڈیٹا ہٹانے کو سنسر شپ کے مترادف قرار دیتا رہا ہے۔
’رائٹ ٹو بی فورگاٹن‘ یعنی ’بھُلا دیے جانے کے حق‘ کے حامی اس فیصلے پر بہت خوش ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ یورپ کے لوگوں کے ذاتی ڈیٹا کے تحفظ کے لیے یہ ایک بڑی کامیابی ہے۔
گوگل اس قانونی لڑائی کے ابتدائی مراحل میں کامیاب رہا تھا تاہم اب اس فیصلے پر حیران اور پریشان ہے۔ابھی یہ واضح نہیں کہ سرچ کمپنیاں اس بارے میں کیا کر سکتی ہیں۔

06/05/2014

ویب ایڈیٹر:
اسلام آباد : قومی اسمبلی میں یوٹیوب کھولنے کی قرارداد اتفاق رائے سے منظور کرلی گئی ہے، قرار داد پاکستان پیپلزپارٹی کی رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے پیش کی۔

قومی اسمبلی کا اجلاس آج ڈپٹی چیئرمین مرتضیٰ جاوید عباسی کی زیر صدارت شروع ہوا، اجلاس کے آغاز میں رکن قومی اسمبلی اور پیپیلزپارٹی کی رہنما شازیہ مری نے یوٹیوب بندش سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ شازیہ مری کا کہنا تھا کہ حکومت دہرا رویہ ترک کر دے،لیپ ٹاپ تو دے رہے ہیں مگر دنیا سے بھی منسلک کیا جائے۔

ایوان میں جارحانہ روایہ اختیار کرتے ہوئے شازیہ مری کا کہنا تھا کہ کل پولیو پر بھی لیت و لعل سے کام لیا گیا تھا،آج یوٹیوب پر بہانے بنائے جا رہے ہیں، اس موقع پر وزیر مملکت سائرہ افضل کا کہنا تھا کہ یوٹیوب پر پابندی پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں لگائی گئی، زیادہ جلدی ہے تو اپنے دور میں یوٹیوب پابندی کیوں ختم نہیں کی، انہوں نے مزید کہا کہ جہاں یوٹیوب کے فائدہ ہیں وہیں کچھ نقصانات بھی ہیں، تمام حکومتی اور اپوزیشن اراکین بیٹھ کر مشاورت کریں، یوٹیوب کے مستقبل کا جو بھی فیصلہ ہوا عمل کریں گے۔

ایک موقع پر یوٹیوب کھولنے اور نہ کھولنے کے معاملے ایوان میں شازیہ مری اور سائرہ افضل میں سخت جملوں کا تبادلہ اور تلخ کلامی بھی ہوئی۔ بعد ازاں ایوان کے فلور پر پاکستان پیپلزپارٹی کی رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے قرار داد پیش کی، جسے تمام حکومتی اور اپوازیشن اراکین نے باہمی اتفاق رائے سے منظور کرلیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ حکومت کے دور میں پیپلزپارٹی کی جانب سے گستاخانہ ویڈیو کے اجراء پر ملک بھر میں یوٹیوب پر پابندی عائد کردی گئی تھی، جو تاحال برقرار ہے

wscdn.bbc.co.uk 06/05/2014

معروف الیکٹرونکس کمپنی سونی نے ایک نئی سٹوریج ٹیپ متعارف کروائی ہے جس میں 185 ٹیرا بائٹس ڈیٹا فی کارٹریج محفوظ کیا جا سکے گا۔
آئی بی ایم کی مدد سے بنائی جانے والی یہ ٹیپ 3,700 بلیو رے ڈسکس کے برابر ڈیٹا ذخیرہ کر سکے گی۔
اسی بارے میں
برطانیہ میں پلے سٹیشن 4 کی ’بےمثال طلب‘
سونی پلے سٹیشن فور کی تاریخوں کا اعلان کر دیا
کاغد سے بجلی پیدا کرنے والی بیٹری
متعلقہ عنوانات
سائنس , ٹیکنالوجی
یہ سٹوریج ٹیپ 148 گیگا بائٹس فی مربع انچ کے حساب سے ڈیٹا سٹور کر سکے گی جو سنہ 2010 میں بنائے جانے والے ریکارڈ سے پانچ گنا زیادہ ہو گا۔
سونی کمپنی کی متعارف کروائی جانے والی یہ سٹوریج ٹیپ ایسے کاروباری اداروں کے لیے فائدہ مند ہوں گی جو زیادہ عرصے کے لیے اپنا ڈیٹا محفوظ رکھنا چاہتی ہیں۔
تجزیہ نگاروں نے پیشنگوئی کی ہے کہ سنہ 2020 تک پوری دنیا کا ڈیٹا 40 ٹریلین گیگا بائٹس پر مشتمل ہو گا۔
سونی کمپنی کا کہنا ہے کہ اس ٹیپ کا استعمال ہارڈ ڈرائیوز کے مقابلے میں ڈیٹا ذخیرہ کرنے کا ایک سستا اور توانائی کا موثر طریقہ ہے تاہم اس ٹیپ سے دوبار ڈیٹا حاصل کرنا ایک سست عمل ہے۔
ایک بیان میں سونی کمپنی نے کہا ہے کہ قدرتی آفات آنے کے بعد ڈیٹا سسٹمز کی ریکوری جیسا کہ ڈیٹا بیسز اور ڈیٹا سرورز کے علاوہ انتظامیہ کی ضروری معلومات کو محفوظ بنانا بہت اہمیت اختیار کر چکا ہے اور پوری دنیا کی کمپنیاں نیا ڈیٹا سسٹمز بنانے کی جانب گامزن ہیں۔
بیان کے مطابق اس ٹیپ کے ذریعے بگ ڈیٹا استعمال کرنے کے لیے کلاؤڈ سروسز کی توسیع اور نئی منڈیوں کے قیام کے بارے میں ڈیٹا سٹوریج میڈیا کے لیے ایک بڑھتی ہوئی ضرورت ہے۔

wscdn.bbc.co.uk

Want your school to be the top-listed School/college in Sambrial?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address

Sambrial Oop Allied Bank AL-Yousaf Plaza
Sambrial
51310