08/08/2026
*_میٹرک ری چیکنگ (Rechecking / Retotaling)_ – اہم معلومات*
السلام علیکم!
سب سے پہلے میٹرک میں *کامیاب ہونے والے تمام طلبہ و طالبات کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد!*
اور جن کے *نمبر توقع سے کم آئے ہیں، وہ ہرگز مایوس نہ ہوں۔* ایک رزلٹ آپ کی پوری زندگی کا فیصلہ نہیں کرتا۔
*ری چیکنگ میں کیا ہوتا ہے؟*
✅ *تمام سوالات چیک ہوئے ہیں یا نہیں۔*
✅ *کوئی صفحہ یا سوال مسنگ تو نہیں۔*
✅ *Objective کے نمبر ٹوٹل میں شامل ہیں یا نہیں۔*
✅ *آخر میں نمبروں کی دوبارہ گنتی (Retotaling) کی جاتی ہے۔*
*⚠️ یاد رکھیں:*
❌ *پیپر دوبارہ چیک نہیں کیا جاتا۔*
❌ *کسی سوال کے نئے نمبر نہیں لگائے جاتے۔*
❌ *صرف Counting اور Checking کی غلطیوں کو دیکھا جاتا ہے۔*
* رزلٹ کے 15 دن کے اندر متعلقہ بورڈ میں ری چیکنگ کے لیے درخواست دی جا سکتی ہے۔*
* اگر ری چیکنگ کے بعد نمبر بڑھ جائیں تو ری چیکنگ فیس واپس کر دی جاتی ہے۔*
* اگر آپ کو اپنے نمبروں پر شک ہے تو وقت ضائع نہ کریں اور مقررہ مدت کے اندر درخواست ضرور دیں۔*
🤲 اللہ تعالیٰ تمام طلبہ و طالبات کو مزید کامیابیاں عطا فرمائے۔ آمین