Minhaj-ul-Quran Haveli AJK Officical

Minhaj-ul-Quran Haveli AJK Officical تحریک منہاج القرآن ضلع حویلی

27/12/2025

مدینہ منورہ میں شیخُ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی روح پرور حاضری—امتِ مسلمہ کے لیے دعاوں اور خیرات کا ذریعہ۔
بالخصوص تحریکِ منہاجِ القرآن ضلع حویلی کے قائدین و بستگان، کارکنان اور محبان کے لیے شیخُ الاسلام نے خصوصی دعا فرمائی۔
اللہ تعالیٰ ان دعاؤں کو قبول فرمائے اور سب کے لیے خیر، سلامتی اور برکت کا ذریعہ بنائے۔
شکریہ: صاحبزادہ سید ماجد گیلانی
سی ای او، حق کی آواز — ڈسٹرکٹ حویلی

27/12/2025
29/11/2025

برٹش میوزیم کی اسلامک گیلری میں شیخ الاسلام کا ترجمۂ قرآن شامل

لندن کے تاریخی برٹش میوزیم کی اسلامک ورلڈ گیلری میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ کے اردو ترجمۂ قرآن ’عرفان القرآن‘ کا انگریزی ورژن “The Glorious Qur’an” کو شامل کر لیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ 1753 سے قائم اس میوزیم کا شمار تاریخ، فنونِ لطیفہ اور ثقافت کے عظیم ترین عالمی مراکز میں ہوتا ہے۔

میوزیم کی اسلامک کلیکشن میں آٹھویں صدی کے نایاب قرآنی نسخے، عثمانی و فارسی خطاطی، فقہی متون، فلسفہ و سائنس کی کتب اور مختلف خطوں سے اہم مخطوطات موجود ہیں۔

انہی آثار کی نمائش میں ایک معاصر علمی کاوش کے طور پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا انگریزی ترجمۂ قرآن بھی رکھ دیا گیا ہے، جو صدیوں پر محیط قرآنی علم و تحقیق کے تسلسل کی نمائندگی کرتا ہے۔ قدیم مخطوطات کے درمیان اس جدید ترجمے کی نمائش دورِ جدید میں قرآنی علوم کی پیشِ رفت کو اجاگر کرتی ہے۔

29/11/2025

یہ وہ زمانہ آ گیا ہے کہ گھروں کو غار بنا دیں .. آقا علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا : انہی کا دین و ایمان بچےگا جو غاروں میں چلے جائیں گے .. یہاں غار کا یہ مطلب نہیں ہے کہ دنیا اور شہر چھوڑ کے جنگلوں پہاڑوں اور غاروں میں چلے جائیں .. اس کی تعبیر میں یہ کرتا ہوں کہ گھروں کو غار بنا دیں گے کیونکہ گھر میڈیا کے ذریعے بُرائی کا منبہ یا انسٹیٹیوٹ بن گیا ہے اور اس سے ساری بُرائیاں سیکھی جا رہی ہیں، اس سے انسان متاثر ہو کر کہتا ہے کہ یہ رواج ہے ، مگر یہ پردہ ہے، موت آئے گی تو پردہ اُٹھ جائے گا، پھر اس پردے کے اٹھنے کا کیا فائدہ .🎙️.. شیخ الاسلام ڈاکٹر محمدطاہرالقادری
🇭🇺 : Minhaj ul Quran International

29/11/2025

آپ، آقا علیہ السلام کی ساری تعلیمات میں کہیں انتہا پسندی نہیں دیکھیں گے، کہیں جَبر، بنیاد پرستی، دہشتگردی، اشتعال انگیزی، نفرت، ناانصافی نہیں ہے. آپ جس سمت آقا علیہ السلام کی تعلیمات کو دیکھو ہر سمت انسانیت، اخلاق، محبت ، برداشت، کشادگی، رحم اور احسان ہے.
🎙️. شیخ الاسلام ڈاکٹر محمدطاہرالقادری
🇭🇺 : Minhaj ul Quran International

11/11/2025

تحریکِ منہاجُ القرآن ضلع حویلی و بزمِ غوثیہ ضلع حویلی کے زیرِ اہتمام عظیمُ الشان غوثُ الاعظمؒ کانفرنس
علامہ پروفیسر حسن میر قادری صاحب
ڈائریکٹر ادارۂ منہاجُ القرآن فرانس
🎙️ کے خطاب کی ایک خوبصورت و حسین جھلک
جس میں شانِ اولیاء کے رنگ بکھرتے
اور دلوں کو نورِ محبتِ الٰہی سے منور کرتے دکھائی دیتے ہیں۔
Syed Ahmed Husain Gillani
Aftab Qadri
Muhammad Kafeel Qadri Asghar Qadri
ظہیر احمد قادری
Ijaz Ahmad Shaheen

11/11/2025

حویلی سائیں محمد رفیقؒ کے سالانہ عُرس کے موقع پر
علامہ پروفیسر حسن میر قادری صاحب، ڈائریکٹر ادارہ منہاجُ القرآن فرانس کے ایمان افروز خطاب کی ایک مختصر جھلک

04/11/2025

Address

Haveli
Samani
11100

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Minhaj-ul-Quran Haveli AJK Officical posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category