17/06/2026
آج جماعت پنجم کے طلبہ نے اردو کے موضوع “معانیِ لشکر” کے حوالے سے نہایت عمدہ اور معلوماتی پریزنٹیشن پیش کی۔ طلبہ نے موضوع کو پُراعتماد انداز میں بیان کیا اور اس کے مختلف پہلوؤں کو بہترین انداز سے واضح کیا۔ اس سرگرمی کے ذریعے بچوں کو نہ صرف “معانیِ لشکر” کے مفہوم اور استعمال کے بارے میں آگاہی حاصل ہوئی بلکہ ان کی اظہارِ خیال، تحقیق اور پیشکش کی صلاحیتوں میں بھی نمایاں اضافہ ہوا۔
طلبہ کی محنت دلچسپی اور اساتذہ کی رہنمائی قابلِ تحسین ہے۔ ایسی تعلیمی سرگرمیاں بچوں کی علمی استعداد میں اضافہ کرنے اور انہیں عملی طور پر سیکھنے کے مواقع فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔
اللہ تعالیٰ ہمارے بچوں کو علمِ نافع، اعتماد اور مزید کامیابیوں سے نوازے۔ آمین