اپنی صبحیں، اپنی شامیں، اپنے دن، اپنی راتیں قرآن مجید کی تلاوت سے سجائیں اور زندگی کو قرآن و سنت کے مطابق بنائیں یقین کریں دنیا اور آخرت میں آپ سے زیادہ خوش نصیب کوئی نہیں ہوگا۔
Darul Quran Academy
تجوید القرآن مخارج الحروف ،اصول تجوید، لحن جلی و لحن خفی، ناظرہ
تجوید کے ساتھ قرآن کریم سیکھئے
25/12/2025
آج قرآن کی تلاوت کرتے وقت جب میں اس آیت پر پہنچی تو رک سی گئ `ممکن ہے تم کسی چیز کو برا سمجھو اور وہ تمہارے لے اچھی ہو،اور ممکن ہے تم اچھا سمجھو اور وہ بری ہو` یقیناً رب العالمین کے ہر کام میں بہتری ہوتی ہے۔۔ایک قصہ یاد آیا سوچا آ پ سے شیئر کروں
اللہ تعالٰی کے ہر کام میں حکمت پوشیدہ ہوتی ہے۔
ایک بادشاہ خود کو عقل و دانش کا گہوارہ سمجھتا تھا، خود پسند خوشامد پسند عقلِ کُل کا مالک تھا۔ جب کہ اس کا وزیر با تدبیر پڑھا لکھا تحمل مزاج اور سمجھ دار تھا۔ ایک دن چھری کانٹے کے ساتھ پھل کھاتے ہوئے بادشاہ سلامت کی انگلی زخمی ہو گئی۔ دلیر بادشاہ سلامت اپنی انگلی سے خون بہتا دیکھ کر پریشان ہو گیا۔ وزیر نے کہا: ”ظلِ الٰہی فکر کی کوئی بات نہیں اس میں بھی اللہ تعالٰی کی طرف سے کوئی حکمت پوشیدہ ہو گی“۔
نازک مزاج بادشاہ سلامت چلا اٹھے میری انگلی کٹ گئی اور اسے اس میں کوئی بہتری نظر آ رہی ہے۔ داروغہ۔۔۔۔۔۔داروغہ۔۔۔۔۔۔۔۔ اسے جیل میں ڈال دو۔ وزیر کو جیل میں ڈالنے لگے تو وہ بولا اس میں بھی میری کوئی بہتری ہو گی۔ کچھ دنوں بعد بادشاہ کی انگلی ٹھیک ہو گئی۔ وزیر ابھی تک جیل میں ہی تھا۔
بادشاہ سلامت ایک دن اکیلے ہی جنگل کی طرف نکل گئے۔ واپسی پر راستہ بھٹک گئے اور کسی دوسرے علاقے میں پہنچ گئے۔ وہاں کے وحشی لوگ بادشاہ سلامت کو پکڑ کر اپنے سردار کے پاس لے گئے۔ سردار نے کہا: ”اس کو کمرے میں بند کر دو۔ ہفتے کے دن اس کی قربانی ہو گی“۔ مقررہ دن بادشاہ سلامت کو جب قربانی کے لئے چبوترے کی طرف لے کے جا رہے تھے۔ تو ان کے مذہبی پروہت کی نظر اس کی انگلی پر پڑی جہاں اسے کٹ کا نشان نظر آ رہا تھا۔ پروہت نے جنگلیوں کے سردار کو مخاطب کر کے کہا: سردار! اس کی قربانی نہیں ہو سکتی۔ کیونکہ یہ داغی ہے۔ اس وقت نہ صرف بادشاہ کو آزاد کر دیا گیا۔ بادشاہ کو وہ وحشی لوگ ملک کی سرحد تک چھوڑ گئے۔
جب بادشاہ محل میں پہنچا تو اس نے فوراً وزیرِ با تدبیر کو رہا کر دیا۔ اور کہنے لگا تم ٹھیک کہتے تھے کہ انگلی کے کٹنے میں اللہ کی طرف سے کوئی حکمت پوشیدہ ہو گی۔ زخم کے اس داغ کی وجہ سے میری جان بچ گئی۔ وزیر بولا بادشاہ سلامت آپ کی تو جان بچی انگلی کٹنے سے، میری جان بچی مجھے جیل میں ڈالے جانے سے۔ خدانخواستہ میں آپ کے ساتھ ہوتا تو ان لوگوں نے میری قربانی کر دینی تھی۔ دونوں کی زبان سے بے اختیار نکلا "سچ ہے اللہ تعالٰی کے ہر کام میں حکمت پوشیدہ ہوتی ہے"۔۔۔
فتنوں کے ہنگاموں میں قرآن کی صحبت پناہ اور تسکین ہے۔ اللہ کی کتاب ان لوگوں کے لیے بہترین ساتھی ہے
جن کا کوئی نیک دوست نہیں ہے۔
جس طرح ایک نیک دوست اپنے ساتھی کے لیے شفاعت کرتا ہے، اسی طرح قرآن بھی اپنے ساتھی کی شفاعت کرتا ہے
اور اس پر اس وقت تک برکت اور عزت کرتا رہتا ہے جب تک وہ مطمئن نہ ہو جائے۔
لہٰذا جب تک آپ قرآن کو اپنی صحبت میں رکھیں گے اپنے اردگرد صالحین کو ہی پائیں گے ۔!
فتنوں کے ہنگاموں میں قرآن کی صحبت پناہ اور تسکین ہے۔ اللہ کی کتاب ان لوگوں کے لیے بہترین ساتھی ہے
جن کا کوئی نیک دوست نہیں ہے۔
جس طرح ایک نیک دوست اپنے ساتھی کے لیے شفاعت کرتا ہے، اسی طرح قرآن بھی اپنے ساتھی کی شفاعت کرتا ہے
اور اس پر اس وقت تک برکت اور عزت کرتا رہتا ہے جب تک وہ مطمئن نہ ہو جائے۔
لہٰذا جب تک آپ قرآن کو اپنی صحبت میں رکھیں گے اپنے اردگرد صالحین کو ہی پائیں گے ۔
شیطان نمازوں کو روکنے پر اتنا زور نہیں لگاتا جتنا وہ قرآن نہ پڑھنے پر لگاتا ہے وہ کیوں چاہے گا کہ تم اپنے اللّٰه کا کلام پڑھو اوراللّٰه سے بات کرو
قــرآن صرف الـفـاظ نہیں، یہ تمہارے اللّٰــه کی طرف سے تمہارے لیے ایک محبت بھرا پیـغـام ہے۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Website
Address
Sahiwal
40100