10/01/2015
Salman khan k bad Shahrukh khan ne b Amir khan ki Movie ki hamayat kr di. Mazeed parhye
ممبئی (نیوز ڈیسک) عامر خان کی فلم "PK" نے بھارتی انتہاءپسندوں اور مذہب کے نام پر شعبدہ بازی کرنے والوں کو آگ لگا رکھی ہے لیکن ان کے قریبی دوست سلمان خان کے بعد اب سپرسٹار شاہ رخ خان نے بھی "PK" کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔
فلم کے خلاف زہر اگلنے والوں کو جواب دیتے ہوئے شاہ رخ کا کہنا تھا کہ جب سنسر بورڈ نے فلم پاس کر دی ہے تو اس پر تنقید کرنے اور اسے دیوتاﺅں کی توہین قرار دینے کا کوئی جواز نہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مخالفین کی بے جا باتوں پر توجہ دینے کی قطعاً کوئی ضرورت نہیں۔
عزت ملنے کا سلسلہ جاری ،عامر خان نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا ،جاننے کیلئے کلک کریں
اس سے پہلے عامر خان خود بھی سوالات اٹھانے والوں کو کرارے جواب دے چکے ہیں۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ انہوں نے صرف بتوں، دیوتاﺅں، مندروں اور پجاریوں کا مذاق کیوں اڑایا ہے اور اسلام کو نشانہ کیوں نہیں بنایا تو ان کا کہنا تھا کہ اسلام میں خدا کے بت بنا کر ان کی پوجا نہیں کی جاتی اور اسے لوٹ مار کا ذریعہ نہیں بنایا جاتا اور اسی طرح اسلام میں مسجدیں لوگوں کو لوٹنے کیلئے استعمال نہیں ہوتیں۔ عامر خان کے ان جوابات نے بھارتی انتہاءپسندوں کے زخموں پر نمک چھڑک دیا ہے اور وہ پہلے سے بھی زیادہ تڑپنے لگے ہیں