13/04/2026
Tariq Bin Ziad Higher Secondary School 8/A, Fateh Sher Colony Sahiwal Tariq Bin Ziad School & College 8/A, Fateh Sher Colony Sahiwal
13/04/2026
09/03/2026
04/02/2026
18/11/2025
طارق بن زیاد ہائر سیکنڈری سکول ساہیوال
سپورٹس ڈے
14 نومبر 2025
کھیل انسانی شخصیت کی تعمیر میں تعلیم کی طرح بنیادی اہمیت رکھتے ہیں۔ تعلیمی اداروں میں ہونے والے کھیلوں کے مقابلے نہ صرف طلباء کی صلاحیتوں کو نکھارتے ہیں بلکہ ان میں خود اعتمادی، ٹیم ورک اور جذبۂ مسابقت بھی پروان چڑھاتے ہیں۔ اسی مقصد کے تحت طارق بن زیاد ہائر سیکنڈری سکول میں سپورٹس ڈے کی رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں طلباء نے جوش و جذبے کے ساتھ حصہ لیا اور شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
تقریب کی رونق میں اضافہ اس وقت ہوا جب سکول کے معزز پرنسپل جناب کریم نواز خان نے اپنی موجودگی سے محفل کو شرف بخشا۔ وہ پوری تقریب کے دوران طلباء کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے نظر آئے، جس سے بچوں کے جذبے کو مزید جلا ملی۔
تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک اور نعتِ رسولِ مقبول ﷺ سے ہوا، جس نے ماحول کو روح پرور بنا دیا۔
ادارے کے قابلِ فخر اُستاذ مکرم جناب توقیر انجم صاحب نے غیر نصابی سرگرمیوں پر ایک جامع اور مدلل رپورٹ پیش کی، جسے حاضرین نے بے حد سراہا۔ اس رپورٹ میں سکول کی گذشتہ سال کے دوران کھیلوں میں نمایاں کامیابیوں اور طلباء کی غیر معمولی کارکردگی پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی۔ جونیئر کیمپس کے طلباء و طالبات نے بھی مختلف کھیلوں میں حصہ لے کر اپنی ذہانت، پھرتی اور محنت کا خوبصورت ثبوت دیا۔
پرنسپل جناب کریم نواز خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ طلباء و طالبات کی صلاحیتیں ہمارے مستقبل کا روشن چراغ ہیں۔ ان کی کارکردگی دل کو مسرور کرتی ہے اور اس بات کا ثبوت ہے کہ محنت، لگن اور بہترین رہنمائی کے ساتھ ہر کامیابی ممکن ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک صحت مند جسم ہی صحت مند دماغ کی ضمانت ہے اور کھیل طلباء کی عملی زندگی پر مثبت اثرات مرتب کرتے ہیں۔ یہ بات خوش آئند ہے کہ ہر سال اس سرگرمی میں طلباء کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے، جو ان کی دلچسپی اور ادارے کے اعلیٰ تربیتی معیار کا ثبوت ہے۔
تقریب کے اختتام پر جیتنے والی ٹیموں کو انعامات اور سرٹیفیکیٹس سے نوازا گیا، جب کہ مد مقابل ٹیموں کی بھی دل کھول کر حوصلہ افزائی کی گئی اور انہیں میڈلز دیے گئے تاکہ وہ آئندہ مزید محنت اور لگن کے ساتھ حصہ لے سکیں۔
آخر میں ادارے کی ترقی، طلباء کی کامیابی اور روشن مستقبل کے لیے دعا کروائی گئی۔
اللہ تعالیٰ سے امید ہے کہ یہ سلسلہ اسی جذبے اور کامیابی کے ساتھ آئندہ بھی جاری رہے گا۔
14/08/2025
25/07/2025
06/02/2025
24/07/2024
Admission Open 2024
07/05/2024
Daily Test