17/06/2026
ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن ڈاکٹر سیف اللہ بھٹی نے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ساہیوال کا دورہ کیا۔
اس موقع پر سیکرٹری بورڈ غلام حسین بھٹی اور کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر رانا نوید عظمت بھی ان کے ہمراہ تھے۔
دورے کے دوران انہوں نے بورڈ کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور طلبہ و طالبات کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے سروس ڈیلیوری کے معیار، عوامی سہولت مراکز اور طلبہ کے مسائل کے حل کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا بھی مشاہدہ کیا۔
ڈاکٹر سیف اللہ بھٹی نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ طلبہ و طالبات کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں اور انہیں بروقت اور مؤثر سہولیات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ کو معمولی نوعیت کے معاملات کے لیے بار بار دفتر کے چکر نہ لگانے پڑیں اور ان کے جائز مسائل فوری طور پر نمٹائے جائیں۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ تعلیمی اداروں میں عوامی خدمت کے معیار کو مزید بہتر بنایا جائے گا تاکہ طلبہ اور والدین کو زیادہ سے زیادہ سہولت میسر آ سکے۔
Govt of Punjab
Maryam Nawaz Sharif
Chief Secretary Punjab
Team MNS
17/06/2026
کمشنر و چیئرمین ساہیوال بورڈ ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر آصف طفیل کی زیرصدارت بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ساہیوال کے سروس اسٹرکچر اور ملازمین سے متعلق امور کا جائزہ لینے کے لیے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں سیکرٹری تعلیمی بورڈ غلام حسین بھٹی سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
سیکرٹری بورڈ غلام حسین بھٹی نے تعلیمی بورڈ کے سروس اسٹرکچر، مختلف اسامیوں کی تخلیق، ترقی (پروموشن) اور نان پروموشن پوسٹوں سے متعلق امور پر تفصیلی بریفنگ دی۔
انہوں نے بورڈ میں موجود افرادی قوت، انتظامی ضروریات اور مستقبل کے تقاضوں کے پیش نظر مجوزہ اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔
کمشنر ڈاکٹر آصف طفیل نے کہا کہ اداروں کی بہتر کارکردگی کے لیے مؤثر سروس اسٹرکچر اور میرٹ پر مبنی ترقیوں کا نظام ناگزیر ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ملازمین کے پیشہ ورانہ امور کو قواعد و ضوابط کے مطابق جلد از جلد نمٹانے کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں تاکہ ادارے کی انتظامی استعداد اور عوامی خدمت کے معیار میں مزید بہتری لائی جا سکے۔
Govt of Punjab
Maryam Nawaz Sharif
Chief Secretary Punjab
Team MNS
12/06/2026
کمشنر و چیئرمین ساہیوال بورڈ ڈویژن ڈاکٹر آصف طفیل کی زیرصدارت بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ساہیوال کے سروس اسٹرکچر اور ملازمین سے متعلق امور کا جائزہ لینے کے لیے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں سیکرٹری تعلیمی بورڈ غلام حسین بھٹی سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
سیکرٹری بورڈ غلام حسین بھٹی نے تعلیمی بورڈ کے سروس اسٹرکچر، مختلف اسامیوں کی تخلیق پروموشن اور نان پروموشن پوسٹوں سے متعلق امور پر تفصیلی بریفنگ دی۔
انہوں نے بورڈ میں موجود افرادی قوت، انتظامی ضروریات اور مستقبل کے تقاضوں کے پیش نظر مجوزہ اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔
کمشنر ڈاکٹر آصف طفیل نے کہا کہ اداروں کی بہتر کارکردگی کے لیے مؤثر سروس اسٹرکچر اور میرٹ پر مبنی ترقیوں کا نظام ناگزیر ہے۔
انہوں نے ہدایت کی کہ ملازمین کے پیشہ ورانہ امور کو قواعد و ضوابط کے مطابق جلد از جلد نمٹانے کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں تاکہ ادارے کی انتظامی استعداد اور عوامی خدمت کے معیار میں مزید بہتری لائی جا سکے۔
اجلاس میں تعلیمی بورڈ ساہیوال کے انتظامی ڈھانچے کو مزید مضبوط اور مؤثر بنانے کے لیے مختلف تجاویز کا بھی جائزہ لیا گیا اور متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔
Govt of Punjab
Maryam Nawaz Sharif
Chief Secretary Punjab
Team MNS
09/06/2026
کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر آصف طفیل نے ساہیوال بورڈآف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن میں بینک بوتھ کا افتتاح کر دیا۔
افتتاحی تقریب میں ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اینڈ فنانس شفیق احمد ڈوگر، سیکرٹری بورڈ غلام حسین بھٹی، کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر رانا نوید عظمت نے شرکت کی۔ اس موقع پر کمشنر ڈاکٹر آصف طفیل نے کہا کہ بینک بوتھ کے قیام سے طلبہ و طالبات کو فیسوں کی ادائیگی میں آسانی میسر آئے گی۔
انہوں نے کہا کہ طلبہ و طالبات کو جدید اور آسان سہولیات کی فراہمی ترجیح ہے۔انہوں نے ہدایت کی کہ بینک بوتھ پر تعینات عملہ طلبہ و طالبات سے خوش اخلاقی سے پیش آئے۔
Govt of Punjab
Maryam Nawaz Sharif
Chief Secretary Punjab
Team MNS
09/06/2026
کمشنر ڈاکٹر آصف طفیل نے ساہیوال بورڈآف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ون ونڈو آپریشن سیل، فسیلیٹیشن سینٹر کا بھی دورہ کیا اور سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر نوید عظمت نے طلبہ و طالبات کو فراہم سہولیات بارے بریفنگ دی۔
کمشنر ڈاکٹر آصف طفیل نے کہا کہ طلبہ و طالبات کو درپیش مسائل فوری حل کئے جائیں تاکہ انہیں بار بار دفاتر کے چکر نہ لگانا پڑیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بورڈ آفس میں بینک بوتھ اور دیگر سہولیات مقررہ اوقات میں فعال رکھی جائیں۔
Govt of Punjab
Maryam Nawaz Sharif
Chief Secretary Punjab
Team MNS
03/06/2026
سیکرٹری ہائر ایجوکیشن کی زیرصدارت ویڈیولنک اجلاس میں ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اینڈ فنانس شفیق احمد ڈوگر, سیکرٹری بورڈ غلام حسین بھٹی ,کنٹرولر امتحانات نوید عظمت اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں امتحانی نظام میں بہتری، طلباء کی سہولیات اور تعلیمی اداروں میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔
Govt of Punjab
Maryam Nawaz Sharif
Chief Secretary Punjab
Team MNS
03/06/2026
کمشنر و چیئرمین بورڈ ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر آصف طفیل نے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ساہیوال کے دفتر کا دورہ کیا اور مختلف برانچز کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران نے انہیں ادارے کی کارکردگی اور طلبہ و طالبات کو فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں بریفنگ دی۔
کمشنر ڈاکٹر آصف طفیل نے خصوصی طور پر ون ونڈو آپریشن سیل اور
فیسلیٹیشن کاؤنٹر کا تفصیلی جائزہ لیا۔
انہوں نے سائلین اور طلبہ و طالبات سے فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا اور طلبہ کو درپیش مسائل کے حل کے لیے موقع بر احکامات جاری کیے۔
انہوں نے ون ونڈو آپریشن سیل میں زیر تکمیل بینک بوتھ کے قیام کے کام کو تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ منصوبہ آخری مراحل میں ہے اور اسے جلد فعال کیا جائے تاکہ طلبہ و طالبات کو فیسوں کی ادائیگی میں آسانی میسر آ سکے۔
کمشنر نے ہدایت کی کہ بورڈ دفتر آنے والے طلبہ و طالبات کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں اور انہیں بار بار دفاتر کے چکر لگانے کی بجائے ایک ہی بار میں تمام ممکنہ سہولیات فراہم کی جائیں۔
انہوں نے کہا کہ سرکاری اداروں میں عوام بالخصوص طلبہ و طالبات کو بہترین اور بروقت خدمات کی فراہمی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔
Govt of Punjab
Maryam Nawaz Sharif
Chief Secretary Punjab
Team MNS
23/05/2026
کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر آصف طفیل کی زیرصدارت بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (BISE) ساہیوال کی پروموشن کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری بورڈ غلام حسین بھٹی ،کنٹرولر امتحانات رانا نوید عظمت سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
میرٹ پر پورا اترنے والے بورڈ افسران اور عملے کی اگلے گریڈز میں ترقی کے معاملات کا جائزہ لیا گیا۔
سروس رولز کے مطابق ملازمین کے جائز حقوق اور محکمانہ ترقی کو یقینی بنانا اور تعلیمی بورڈ کے دفتری نظام کو مزید فعال اور مضبوط بنانے جیسے نکات پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
Govt of Punjab
Maryam Nawaz Sharif
Chief Secretary Punjab
Team MNS