30/08/2026
انتہائی افسوسناک خبر — 28 اگست 2026
آج ہمارے ادارے کے لیے ایک نہایت افسوسناک اور دل خراش دن ہے۔ گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی (بوائز)، ساہیوال کے مکینیکل ٹیکنالوجی، تھرڈ ایئر کے طالب علم سیف شاہد (رول نمبر: 24MR305) مورخہ 28 اگست 2026، بروز جمعہ ایک المناک روڈ حادثے کے باعث انتقال کر گئے۔
نوجوان طالب علم کی اچانک وفات پورے کالج کے لیے ایک بہت بڑا نقصان اور ناقابلِ تلافی صدمہ ہے۔ اس افسوسناک خبر سے کالج انتظامیہ، اساتذہ اور طلبہ سوگوار ہیں۔ کالج انتظامیہ نے اس اندوہناک سانحے اور غم کی اس گھڑی میں مرحوم کے اہلِ خانہ کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے کالج بس کے ذریعے اساتذہ اور طلبہ کو مرحوم کے آبائی گاؤں روانہ کیا۔ کالج انتظامیہ، اساتذہ اور طلبہ نے مرحوم سیف شاہد کی نمازِ جنازہ میں شرکت کی اور دلی تعزیت کا اظہار کیا۔
اللہ تعالیٰ مرحوم سیف شاہد کی کامل مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور تمام لواحقین کو یہ عظیم صدمہ صبر و حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
آمین یا رب العالمین۔
إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ