آپنی رضا کو اللّٰہ کی رضا کیلئے قربان کر دیناہی قربانی ہے
حضرت واصف علی واصف ؒ
تمام اہل اسلام کو میری طرف عید الاضحٰی مبارک ہو 🌹🫂🫂
"خوش رہیں خوشیاں بانٹیں"
Bab-ul-Ilm Commerce & Science Academy
چراغِ علم جلاؤ بڑا اندھیرا ہے
حج صرف وہاں جا کے کرنے کا نام نہی ہے بلکہ حج کی نیت سے ہی حج شروع ہو گیا، ارادے سے حج شروع ہو گیا۔
حضرت واصف علی واصف رح
31/05/2025
Beshak
"پست خیال انسان آکاس بیل کی طرح خود پھیلتا ہے اور دوسروں کو پھیلنے سے روکتا ہے۔ جبکہ بلند خیال شمع کی طرح جلتا ہے اور دوسروں کو روشنی دیتا ہے۔ بلند خیالی اللہ کی خاص عطا ہے۔"
حضرت واصف علی واصف رح
04/02/2024
معروف مصنفہ بانو قدسیہ کو ہم سے بچھڑے 7 برس بیت گئے۔ بانوقدسیہ نے راجہ گدھ سمیت کئی لازوال تصانیف تخلیق کیں۔ ٹی وی ڈراموں پر بھی انھوں نے کئی ایوارڈز اپنے نام کیے۔
بانوقدسیہ کہانیوں اور ڈراموں کا بے مثال نام ہے۔ 28 نومبر 1928 کو مشرقی پنجاب کے ضلع فیروز پور میں پیدا ہوئیں۔ ان کے والد بدرالزماں سرکاری عہدہ دار تھے۔ بانو قدسیہ نے ابتدائی تعلیم اپنے آبائی قصبہ میں حاصل کی۔ بانو قدسیہ تقسیم ہند کے بعد لاہور آگئیں۔
انھیں بچپن ہی سے کہانیاں لکھنے کا شوق تھا اور پانچویں جماعت سے انھوں نے باقاعدہ لکھنا شروع کر دیا تھا۔ اردو میں ایم اے کرنے کے دوران ہی معروف مصنف اور ادیب اشفاق احمد کی حوصلہ افزائی پر ان کا پہلا افسانہ ”آمادگی شوق“شائع ہوا۔ یہ افسانہ 1950 میں ادبی جریدے "ادبِ لطیف"میں شائع ہوا، یہ اس دور کا سرکردہ جریدہ تھا۔
دسمبر 1956 میں بانو قدسیہ اور اشفاق احمد کی شادی ہو گئی۔ بانو قدسیہ نے افسانوں، ناولوں، ٹی وی اور ریڈیو ڈراموں سمیت نثر کی ہر صنف میں طبع آزمائی کی۔
1981 میں شائع ہونے والا ناول 'راجہ گدھ' بانو قدسیہ کی حقیقی شناخت بنا۔ راجہ گدھ کے علاوہ بازگشت، امر بیل، دوسرا دروازہ، تماثیل، حاصل گھاٹ اور توجہ کی طالب قابل ذکر ہیں۔
حکومتِ پاکستان کی جانب سے انھیں 2003 میں ”ستارہ امتیاز“ اور 2010 میں 'ہلالِ امتیاز' سے نوازا گیا۔
بانو قدسیہ کی وفات 4 فروری 2017 کو لاہور میں ہوئی..
اللہ تعالیٰ جنت الفردوس میں جگہ نصیب عطا فرمائے ۔آمین
31/01/2024
Bab-ul-Ilm Commerce & Science Academy Sahiwal Required female teacher for 2024-2025. Experience or fresh both can apply, demo starts from February 13.
Send your cv to WhatsApp numbers.
0315-6435287 (Sir Ali AsghAr M.com & L.L.B)
0311-6568716 (Sir Ahmad Raza M.phil physics).
25/01/2024
❤️13 رجب ولادتِ مولا علی علیہ اسلام ❤️
کے موقع پر باب العلم کامرس اینڈ سائنس اکیڈمی ساہیوال میں ایک پروگرام منعقد کیا گیا جس میں بچوں کو مولا علی علیہ اسلام کے حساب (math) فزکس، کمسٹری اور بائیولوجی سے متعلق مختلف علمی نقات بتائے گے۔بچوں سے سوالات و جوابات کی نششت بھی رکھی گئی جس میں بچوں نے بھر پور دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔
16/01/2024
تاریخ ولادت ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 15 جنوری 1929
تاریخ وصال ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 18 جنوری 1993
اسم گرامی ۔۔۔۔۔۔۔ حضرت واصف علی واصفؒ
والدِ محترم ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ملک محمد عارف صاحبؒ
مقام پیدائش۔۔۔۔۔۔۔۔ خوشاب۔ محلہ کنڈان
مزار شریف ۔۔۔۔۔۔۔ لاھور ۔ قبرستان میانی صاحب
تصوری جھلکیاں۔ تقریباتِ جشن ولادت باسعادت حضرت واصف علی واصف رحمتہ اللہ علیہ 15جنوری , 2024
باب العلم کامرس اینڈ سائنس اکیڈمی ساہیوال میں زیرِ صدارت احمد رضا صاحب اور علی اصغر صاحب واصف علی واصف کے جشنِ ولادت کو بہت خوب صورت طریقے سے منایا گیا۔
میں آرزوۓ دید کے کِس مرحلے میں ہوں
خود آئینہ ہوں یا میں کِسی آئینے میں ہوں
کلام ؛حضرت واصف علی واصف ر ح
14/01/2024
Recommend
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the school
Telephone
Website
Address
Sahiwal
57000