KHATIB SCIENCE & ARTS ACADEMY

KHATIB SCIENCE & ARTS ACADEMY In an effort to achieve the mission, we strive to fulfill the following goals and to assess them on

28/06/2026
ساہیوال درس تدریس سے وابستہ شخصیت جو اس دنیا فانی سے چلی گئی اور مجھ جیسے بہت سے شاگردوں کو سوگوار چھوڑ گئے علامہ احمد خ...
18/04/2026

ساہیوال درس تدریس سے وابستہ شخصیت جو اس دنیا فانی سے چلی گئی اور مجھ جیسے بہت سے شاگردوں کو سوگوار چھوڑ گئے علامہ احمد خان صاحب رح مرحوم امام و خطیب 59 جی ڈی اور بٹالہ سکول سے عربی کے ٹیچر ریٹائرڈ ہوئے مجھے بھی پرائیویٹ کالج میں اسلامیات پڑھنے کا ان سے شرف حاصل ہوا بلکہ مجھ جیسے شاگرد کو اپنے لخت جگر حافظ قاری منظور فریدی کو میری شاگردی میں دیا ایک دفعہ بابا جی حضور قبلہ منظور شاہ صاحب کو لے کر مجھ غریب و نوکر شاگرد کے گھر آئے اور میرا تعارف کروایا مجھ نا چیز کا وہ تعارف بابا جی کے سامنےسن کر میں دنگ رہ گیا ایک عالم دین سے ایسا تعارف آج بھی میرے کانوں میں گونجتا ہے بابا جی منظور شاہ صاحب نے تبرکات دے اور میری اکیڈمی کا نام خطیب اکیڈمی رکھنے پر مجھے اس کی علمی روحانی افادیت سے آگاہ کیا اور دینی طلبہ اور جامعہ فریدیہ طلبہ کے لیے خصوصی محبت اور شفقت کی تائید کی -علامہ احمد خان صاحب کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں اور اللہ تعالیٰ ان کے سب نیک اعمال کو اپنی بارگاہ اعلیٰ میں قبولیت کا شرف حاصل کرتے ہوئے جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے آمین ثم آمین
حافظ قاری نظرالمسعود ایڈووکیٹ اور حافظ قاری منظور فریدی کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین ثم آمین
دعاؤں کا طالب
رانا محمد خلیل اسرار پرنسپل خطیب اکیڈمی محلہ تلیانوالہ ڈاکٹر داؤد چوک کربلا روڈساہیوال
0322-6239680/0314-5754682

05/01/2026

السلام علیکم
بہت سے احباب کے میسجز موصول ہوئے کہ نہم کلاس میں 60 دنوں میں 480 نمبر کی تیاری کیسے کروائی جائے۔
مصروفیات کے باعث ویڈیو بنانا ممکن نہیں رہا البتہ ایک میسیج میں رہنمائی کرنے کی کوشش کر رہا ہوں
پہلی چیز آپ نے اپنے ٹیچرز کی ایک ڈیوٹی لگانی ہے کہ وہ ALP سلیبس کو مکمل طور پر ذہن نشین کریں اور اس کا جامع analysis کریں اور اپنے مضمون کے ہر یونٹ کی weightage نکالیں کہ اس یونٹ سے اس سال کتنے مارکس کا پیپر آنا ہے پھر اس کتاب کی سلیبس division بنائیں مثال کے طور پر فزکس جماعت نہم کا پیپر 60 نمبر کا attempt کرنا ہے تو پوری کتاب کو 60 پر تقسیم کر دیں
یوں 60 دنوں کا سلیبس break up بنے گا اب ہر دن کے سلیبس کو اپنی ٹیچنگ expertise استعمال کرتے ہوئے مزید reduce کریں اس طرح کہ زیادہ سےزیادہ ایک دن میں بچے کو 10 معروضی سوالات اور دو سے تین مختصر سوالات تیار کرنا پڑیں تاکہ ایوریج اور below ایوریج بچہ بھی ساتھ اڑ سکے
اس طرح نا صرف آپ کے ادارہ کےلیے کوئیک revision hand outs بن جائیں گے بلکہ باقاعدہ گیس پیپرز بھی خودبخود بن جائے گا۔
اس پلان کے مطابق ٹیچر روزانہ کلاس میں تیاری کروائے گا اور
ادارہ ایک ٹیسٹ سیریز ترتیب دے گا

اس طرح سبجیکٹ ٹیچر اپنی ٹیچنگ expertise کو استعمال کرکے اپنے مضمون کی اتنی تیاری کروا دے کہ روز بچے کو صرف 1 وہ نمبر پکا کروائے جو ان کو لگے کہ بورڈ میں کنفرم ہے یوں 60 نمبر 60 دن میں کنفرم ہوں گے
ٹوٹل 8 مضامین ہیں تو 60×8=480مارکس کی تیاری
اردو انگلش وغیرہ میں ٹیچر یہی فارمولا پیپر پیٹرن کے مطابق لاگو کریں گے
یہ ٹیسٹ سیریز آپ خطیب اکیڈمی سے بھی لے سکتے ہیں
اور جو بچے کیمپس آ سکتے ہیں ان سے سپیشل ٹیسٹ سیریز مین خطیب اکیڈمی کیمپس لی جا سکتی ہے۔
دعاگو
رانا محمد خلیل اسرار پرنسپل خطیب سائنس و آرٹس اکیڈمی
0322-6239680/0314-5754682

Address

House No 531, BIV, 01 Ansar Gali, Sahiwa
Sahiwal
57000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when KHATIB SCIENCE & ARTS ACADEMY posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to KHATIB SCIENCE & ARTS ACADEMY:

Shortcuts

Share