Alnoor International Shadab Town Campus Sahiwal

Alnoor International Shadab Town Campus Sahiwal Islamic Education Center. Learn, Practice & Spread Islam

الحمدللہ رب العالمین النور انٹرنیشنل شاداب ٹاؤن کیمپس ساہیوال میں  جشن آزادی کے موقع پر *سمر کورس* کی سرٹیفکٹ سیریمنی من...
14/08/2026

الحمدللہ رب العالمین
النور انٹرنیشنل شاداب ٹاؤن کیمپس ساہیوال میں
جشن آزادی کے موقع پر *سمر کورس* کی سرٹیفکٹ سیریمنی منعقد ہوئی
جس میں طالبات کو سمرکورس مکمل کرنے پر سرٹیفیکیٹ دیئے گئے اور علمی شیرنگ کی گئ طالبات نے اپنی گفتگو میں قرآن مجید کو باقاعدہ سیکھنے کا جذبہ ظاہر کیا الحمدللہ

اللہ تعالیٰ طالبات کو باعمل ،۔با حیاء اور وطن عزیز پاکستان کا نام روشن کرنے والا بنائے آمین ثم امین

جزاکم اللہ خیرا

Summer Course 2026 Shadab Town Campus Sahiwal
17/06/2026

Summer Course 2026 Shadab Town Campus Sahiwal

Al Noor International Presents✨ _*Summer Course*_ ✨_Starting from 15th June 2026_⏰ Class Timings:🔹 Morning: 11:00 AM – 1...
10/06/2026

Al Noor International Presents
✨ _*Summer Course*_ ✨
_Starting from 15th June 2026_

⏰ Class Timings:
🔹 Morning: 11:00 AM – 1:00 PM
🔹 Evening: 4:00 PM – 6:00 PM
🔹 Weekend Evening 4:00PM-6:00PM
📍 Onsite Classes at *Al Noor International Quaid e Azam college shadab Town campus Sahiwal*

النور انٹرنیشنل میں علم کا یہ سفر صرف کتابوں کے صفحات تک محدود نہیں، بلکہ دلوں کی اصلاح، ایمان کی تازگی اور اللّٰه ﷻ سے ...
10/06/2026

النور انٹرنیشنل میں علم کا یہ سفر صرف کتابوں کے صفحات تک محدود نہیں، بلکہ دلوں کی اصلاح، ایمان کی تازگی اور اللّٰه ﷻ سے قربت کا ذریعہ ہے۔
ایک ہی مقصد کے ساتھ اکٹھی ہونے والی یہ خوبصورت مجالسِ علم یاد دلاتی ہیں کہ علمِ نافع کی طلب مومن کے لیے سب سے قیمتی نعمتوں میں سے ایک ہے۔ ہر سبق، ہر نوٹ اور ہر گزرتا لمحہ ہمارے لیے ایک نئی روشنی اور برکت لے کر آتا ہے۔
اللّٰه تعالیٰ ہمارے اس سفرِ علم کو قبول فرمائے، ہمیں سیکھنے، اس پر عمل کرنے اور اسے دوسروں تک پہنچانے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔ ✨

﴿ وَقُلْ رَبِّ زِدْنِي عِلْمًا ﴾
اور دعا کیجیے: اے میرے رب! میرے علم میں اضافہ فرما۔
(طٰہٰ: 114)

21/05/2026

Send a message to learn more

27/04/2026

الحمدللہ مشہور مذہبی اسکالر استاذہ نگہت ہاشمی صاحبہ النور انٹرنیشنل کی گریجویشن سیریمنی کے لئے یکم مئی بروز جمعہ ساہیوال ایم جے ایس مارکی مڈھالی روڈ تشریف لا رہی ہیں۔

رپورٹ برائے حج ورکشاپالنور انٹرنیشنل شاداب ٹاؤن کیمپس، ساہیوال کے زیرِ اہتمام ایک بامقصد اور معلوماتی حج ورکشاپ کا انعقا...
26/04/2026

رپورٹ برائے حج ورکشاپ
النور انٹرنیشنل شاداب ٹاؤن کیمپس، ساہیوال کے زیرِ اہتمام ایک بامقصد اور معلوماتی حج ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔
الحمداللہ
اس ورکشاپ کا مقصد لوگوں کو فریضۂ حج کی اہمیت، فضیلت اور اس کے عملی مراحل سے آگاہ کرنا تھا تاکہ وہ اس عظیم عبادت کو درست طریقے سے ادا کر سکیں۔
ورکشاپ میں حج کے تمام ارکان جیسے احرام باندھنے کا طریقہ، طواف، سعی، وقوفِ عرفات، رمیِ جمرات اور قربانی کے مراحل کو نہایت آسان اور جامع انداز میں بیان کیا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ حج کے دوران پیش آنے والے عملی مسائل اور ان کے حل پر بھی روشنی ڈالی گئی۔
شرکاء نے اس ورکشاپ میں بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا اور مختلف سوالات کے ذریعے اپنی معلومات میں اضافہ کیا۔ اس تربیتی نشست نے شرکاء کے اندر حج کی ادائیگی کا شوق اور جذبہ مزید بڑھا دیا۔الحمداللہ
آخر میں دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ ہم سب کو حج کی سعادت نصیب فرمائے اور اس عبادت کو قبول فرمائے۔ آمین۔

*رپورٹ برائے بک اسٹال*✨ النور انٹرنیشنل شاداب ٹاؤن کیمپس ساہیوال کے زیرِ اہتمام، *ایجوکیٹر کالج* ساہیوال میں النور پبلیک...
23/04/2026

*رپورٹ برائے بک اسٹال*✨

النور انٹرنیشنل شاداب ٹاؤن کیمپس ساہیوال کے زیرِ اہتمام، *ایجوکیٹر کالج* ساہیوال میں النور پبلیکیشنز کے تحت ایک بامقصد اور معلوماتی بک اسٹال کا انعقاد کیا گیا۔الحمداللہ
اس بک اسٹال کا مقصد طالبات میں مطالعہ کا شوق پیدا کرنا، دینی شعور اجاگر کرنا اور مفید کتب تک آسان رسائی فراہم کرنا تھا۔ اسٹال پر مختلف اصلاحی اور تربیتی کتب پیش کی گئیں جن میں والقلم، اصلاح کے سات رنگ، ایمان کا راستہ اور جنت کا راستہ شامل تھیں۔ اس کے علاوہ روزمرہ زندگی میں رہنمائی کے لیے دعاؤں کے خوبصورت کارڈز بھی دستیاب تھے۔الحمداللہ
طالبات نے اس بک اسٹال میں بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا اور کتب کے انتخاب میں خاص شوق دکھایا۔ اس سرگرمی نے نہ صرف ان کے علمی ذوق کو بڑھایا بلکہ دینی اور اخلاقی تربیت میں بھی مثبت کردار ادا کیا۔الحمداللہ
طالبات کو تربیتی کورس کی خصوصی دعوت دی گئی
جس پہ انہوں نے بہت مثبت رویہ ظاہر کیا الحمدللہ
یہ بک اسٹال ایک کامیاب اور بامقصد کاوش ثابت ہوا، جس نے علم اور عمل کی طرف ایک خوبصورت قدم بڑھانے میں مدد فراہم کی۔
اللہ تعالیٰ ہماری اس کاوش کو قبول فرمائے آمین ثم آمین

النور انٹرنیشنل شاداب ٹاؤن کیمپس ساہیوال کی جانب سےگورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی برائے خواتین ساہیوال میں ایک بامقصد اور معل...
13/04/2026

النور انٹرنیشنل شاداب ٹاؤن کیمپس ساہیوال کی جانب سے
گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی برائے خواتین ساہیوال میں ایک بامقصد اور معلوماتی بک اسٹال کا انعقاد کیا گیا۔
اس بک اسٹال کا مقصد طالبات میں مطالعہ کا شوق پیدا کرنا، قرآن سے محبت اجاگر کرنا، اور دینی و تعلیمی کتب سے آگاہی دینا تھا۔ اسٹال پر مختلف موضوعات پر مشتمل کتب پیش کی گئیں جن میں دینی، اخلاقی، اصلاحی اور تعلیمی کتابیں شامل تھیں۔ بالخصوص النور پبلیکیشنز کی معروف کتب “ایمان کا راستہ”، “والقلم” اور “اصلاح کے سات رنگ” کے ساتھ ساتھ مختلف دعاؤں اور اذکار پر مشتمل کارڈز بھی طالبات کی توجہ کا مرکز رہے۔الحمداللہ
طالبات نے بھرپور دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر اساتذہ کرام نے بھی اسٹال کا دورہ کیا اور اس کاوش کو سراہا۔
یہ اقدام نہ صرف علم دوستی کو فروغ دینے کا ذریعہ بنا بلکہ طالبات کے لیے ایک مثبت اور بامقصد سرگرمی بھی ثابت ہوا۔ الحمدللہ
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ اس کوشش کو قبول فرمائے اور اسے علمِ نافع کے پھیلاؤ کا ذریعہ بنائے۔ آمین 🤍

*Dua Takmeel e Dora e Quran Shadab Town Campus Sahiwal*
19/03/2026

*Dua Takmeel e Dora e Quran Shadab Town Campus Sahiwal*

Address

Alnoor International, Quaid E Azam Clg, Shadab Town Sahiwal
Sahiwal

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Alnoor International Shadab Town Campus Sahiwal posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Alnoor International Shadab Town Campus Sahiwal:

Shortcuts

Share

Category