02/03/2024
آج گورنمنٹ ننگل انبیاء اسلامیہ ہائی اسکول نمبر 1 ساہیوال میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ساہیوال کے زیر اہتمام نیشنل سائنس ڈے کے حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ تقریب کی صدارت محمد سلیم چوہدری سینیئر ہیڈ نے کی ۔تقریب کا آغاز تلاوت کلام سے ہوا تلاوت کلام پاک کی حافظ عبداللہ اور بعد نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم حافظ عمران نے پیش کی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اساتذہ رہنما ذوالقرنین ملک نے سائنسی ایجادات اور ان کے فوائد اور مثبت استعمال کے حوالے سے گفتگو کی ۔ بچوں کی طرف سے کاشف نے تقریر کی۔ سائنس کے حوالے سے کوئز مقابلہ کا انعقاد کیا گیا اور بچوں کی بھرپور تیاری نے مقابلے کو چار چاند لگا دئیے ۔ اساتذہ کرام محمد فاروق اور صدف عمران نے کوئز پروگرام کے بچوں بھرپور تیاری کرائ اس محنت پر انہیں خوب سراہا گیا ۔ مذہب اور سائنس کے حوالے سے سکول کے معزز استاد حافظ عزیر خالد نے سیر حاصل گفتگو کی اور مذہب اور سائنس کے حوالے سے آگاہی دی ۔ اپنے صدارتی خطاب میں رئیس مدرسہ محمد سلیم چوہدری نے سائنس اور سائنسی ایجادات کے حوالے سے تاریخی گفتگو کی ۔انہوں نے عام فہم مثالوں سے سائنس کی اہمیت و افادیت اجاگر کرنے کی کوشش کی ۔ تقریب کے اختتام پر ایک واک کا اہتمام کیا گیا ۔ واک کا مقصد بھی سائنس کی افادیت و اہمیت کو اجاگر کرنا تھا ۔