M Fiaz Ayubi

M  Fiaz Ayubi

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from M Fiaz Ayubi, Education Website, Rawalpindi, Sadiqabad.

18/05/2026

چلو چلو منڈہ گچھہ چلو

اہلیان سرن ویلی سے
پروگرام میں شرکت کی درخواست ھے

05/05/2026

شکریہ ضیا چترالی صاحب

مدتوں رویا کریں گے جام و پیمانہ مجھے…
شہـــــ۔.ــید کے آنگن میں آج پھر ایک لاش خون میں نہائی ہوئی رکھی ہے۔ شیخ حسن جان شہــــ.ـــیدؒ کے داماد بھی شہیـــ.ــد کر دیئے گئے۔ شیخ ادریس بھی اپنے اسلاف کے قافلۂ شہـــ.ــــدا میں شامل۔ انا للہ و انا الیہ راجعون۔
چارسدہ بلکہ پورے صوبے کی فضا سوگوار ہے۔ زبانیں گنگ۔ لب خاموش اور دل یقین کرنے سے قاصر کہ یہ سانحۂ جاں گداز حقیقت بن چکا ہے کہ سفید داڑھی پر سرخی، رنگِ حنا نہیں، لہــــــ.و سے وضو ہے۔ یہ اک عہد کی جدائی ہے۔ اک زمانے کا نوحہ۔ اک ایسی ہستی کی رخصتی جس کی زندگی علم و عمل، صبر و حلم، درس و تدریس اور وعظ و بیان کی روشن مثال تھی۔
شیخ الحدیث مولانا محمد ادریس۔ یہ صرف ایک نام نہیں تھا، بلکہ ایک زندہ روایت، ایک متحرک مکتبِ فکر اور ہزاروں دلوں کی دھڑکن تھا۔ ملـــ.ــعون قــــاتــ.ــل کی سفــ.ــاک گـــ.ــولـــ.ــی نے پورے خطے کو اندھیرے میں دھکیل دیا۔ علم و دانش کی ایک روشن قندیل گل ہو گئی۔ وہ جنہوں نے عمر بھر حدیثِ نبویؐ کے نور سے دلوں کو منور کیا، آج اسی ظلمت کدے میں خود چراغِ راہ بن کر بجھ گئے۔
ان کے لہجے میں نہ شدت تھی، نہ نفرت، نہ تعصب، نہ فرقہ واریت، بلکہ نرمی، حکمت اور دل نشینی کا وہ سوز تھا جو دلوں کو جیت لیتا تھا۔ ہر ایک دل و جان سے ان کا احترام کرتا تھا۔
وہ ادائے دلبری ہو کہ نوائے عاشقانہ
جو دلوں کو فتح کر لے وہی فاتح زمانہ
وہ صرف ایک مدرس نہ تھے، بلکہ مصلح بھی تھے، صرف عالم نہیں، بلکہ عوام کے دلوں میں بسنے والے ایک درد مند واعظ و مربی بھی تھے۔
چند روز قبل انہوں نے قومی مفاد اور وطن کی محبت میں چند جملے کیا کہے کہ جہالت کے سوداگروں نے نفرت کا طوفان برپا کر دیا۔ سوشل میڈیا کی بے مہار دنیا نے کردار کشی، گالم گلوچ اور تضحیک کے ایسے تیر برسائے کہ انسانیت بھی شرمسار ہو جائے۔ مگر انہوں نے جواب میں خاموشی اختیار کی اور آج وہی خاموشی ان کی شہــــ.ــادت کی گواہی بن گئی۔ یہ خاموشی محض سکوت نہ تھی، بلکہ ایک باوقار احتجاج تھا، ایک اعلان کہ اہلِ حق تنہا تو ہو سکتے ہیں، مگر سرنگوں نہیں ہوتے۔ خاموش تو رہ سکتے ہیں، مگر شائستگی کا دامن کبھی ہاتھ سے چھوٹنے نہیں دیتے۔
شیخ صاحب کا یہ مظــ.ــلومانہ قتـــ.ــل ہمارے معاشرے کی بیمار روح کا آئینہ دار ہے۔ ایک ایسا معاشرہ جہاں اختلافِ رائے برداشت کرنے کا حوصلہ دم توڑ چکا ہے، جہاں دلیل کی جگہ گـــ.ــولی نے لے لی ہے اور جہاں نہ عالم محفوظ ہے نہ عامی۔ سوال یہ نہیں کہ قـــ.ــاتل کون ہے، سوال یہ ہے کہ وہ فکر کون سی ہے جو اختلاف کو دشمنی اور دشمنی کو قـــ.ـــتل تک لے جاتی ہے؟
وہ ایک ایسے خانوادے کے چشم و چراغ تھے جس کی بنیادیں علم میں پیوست تھیں۔ ان کے اسلاف علم و دین کے مینار تھے۔ دادا علامہ جمال الدین افــــ.ـــغـ.ـانی کے استاذ۔ انہوں نے بھی اس روایت کو نہ صرف برقرار رکھا بلکہ اسے نئی وسعتوں سے ہمکنار کیا۔ ہزاروں طلبہ ان کے حلقۂ درس سے فیض یاب ہوئے، لاکھوں لوگوں نے ان کے مواعظ سے رہنمائی پائی۔ وہ صرف کتابوں کے عالم نہیں تھے، بلکہ دلوں کے طبیب تھے۔ ان کا خلا محض ایک کمی نہیں، ایک ایسا زخم ہے جو مدتوں نہیں بھرے گا۔
جگرؔ کے الفاظ آج حقیقت کا نوحہ بن کر گونج رہے ہیں:
جان کر من جملۂ خاصانِ مے خانہ مجھے
مدتوں رویا کریں گے جام و پیمانہ مجھے
اللہ تعالیٰ شہـــ.یدِ علم کو قربِ خاص کے اعلیٰ مراتب عطا فرمائے، لواحقین کو صبرِ جمیل نصیب کرے اور اس خونِ ناحق کا حساب لینے والا خود بنے۔ آمین۔

22/04/2026

ہم وفاقی وزیر برائے مذہبی امور، قائدِ حریت سردار محمد یوسف اور ان کی پوری ٹیم کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے جبوڑی کی عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کرتے ہوئے نادرا آفس کے قیام کو ممکن بنایا۔
یہ اقدام علاقے کے عوام کے لیے نہایت اہم اور قابلِ تحسین ہے، جس سے عوام کو شناختی دستاویزات کے حصول میں آسانی میسر آئے گی۔

18/04/2026

اگر کسی کی مسکراہٹ
آپ کی موجودگی سے جڑی ہو،
تو یقین جانیے… آپ واقعی
قابلِ رشک انسان ہیں

17/04/2026

قائد اہلسنت کی جبوڑی آمد کے موقع پر پکچر

17/04/2026

اللہ پاک
تمام علماء کرام کو ہمیشہ خوش رکھے
ہر ایک اپنی جگہ ایک مقام رکھتا ہے

08/04/2026

‏حضرات صحابہ کرامؓ امت مسلمہ کیلئے بلاامتیاز معیارِحق اور اسوہ کی حیثیت رکھتے ہیں کیونکہ وہ نزول قرآن کریم کے عینی شاہد اور رسول اللہ ﷺ کے ارشادات و اعمال کے براہ راست راوی ہیں، ان کے عدل و وثوق پر غیرمشروط اعتماد ہی دین کے اصل مآخذ و روایات کے محفوظ و مامون ہونے کی بنیاد ہے۔

08/04/2026

محنت، صبر اور لگن کامیابی کی کنجیاں ہیں، جو طالب علم مشکل وقت میں بھی ہمت نہیں ہارتا، وہی آخرکار کامیابی کی منزل حاصل کرتا ہے

16/03/2026

ؓ_و_اہلبیتؓ_کانفرنس_جبوڑی

16/03/2026

ؓ_و_اہلبیتؓ_کانفرنس_جبوڑی

16/03/2026
Want your school to be the top-listed School/college in Sadiqabad?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address

Rawalpindi
Sadiqabad
46000