الجامعة الإسلامية، صادق آباد

الجامعة الإسلامية، صادق آباد Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from الجامعة الإسلامية، صادق آباد, Education, Opposite Chungi #12, Near Daewoo Terminal, KLP Road, Sadiqabad.

جامعہ اسلامیہ اہلِ حدیث، صادق آباد، کتاب وسنت کی اشاعت اور معیاری دینی تعلیم کا عظیم مرکز ہے جس میں درسِ نظامی (بنین و بنات)، حفظ وناظرہ، تخصص فی أصول الفقہ، اور دارالافتاء جیسے شعبہ جات سرگرم عمل ہیں۔

علمی و تربیتی مجلس21 اگست 2026
22/08/2026

علمی و تربیتی مجلس
21 اگست 2026

خطبہ جمعہ المبارک مرکز اہل حدیث 106 راوی روڈ لاہور21 اگست 2026
21/08/2026

خطبہ جمعہ المبارک
مرکز اہل حدیث 106 راوی روڈ لاہور
21 اگست 2026

رحلۃ الصحیحین 2026مرکز اہل حدیث 106 راوی روڈ، لاہور میں شاندار علمی نشست کا انعقادالحمد للہ! "رحلۃ الصحیحین" کے علمی سفر...
20/08/2026

رحلۃ الصحیحین 2026
مرکز اہل حدیث 106 راوی روڈ، لاہور میں شاندار علمی نشست کا انعقاد
الحمد للہ! "رحلۃ الصحیحین" کے علمی سفر کا ایک انتہائی باوقار پروگرام مرکزی جمعیت اہلحدیث کے مرکزی دفتر (106 راوی روڈ، لاہور) میں منعقد ہوا، جو علمی و انتظامی ہر لحاظ سے انتہائی بہترین اور کامیاب رہا۔
1️⃣پروگرام میں مختلف دینی مدارس کے جلیل القدر شیوخ الحدیث، علمائے کرام اور طلباء کی کثیر تعداد نے بالخصوص شرکت کی۔
2️⃣شرکاء میں 243 کتاب احادیث الصحیحہ بین الظن والیقین تقسیم کی گئی۔
3️⃣پروگرام میں ایک تعمیری اور جامع سوال وجواب کی نشست کا بھی اہتمام کیا گیا۔
4️⃣:پروگرام کے اختتام پہ پیغام چینل کا مکمل دورہ کیا گیا۔شیخ محترم حفظہ اللہ نے پیغام چینل کی مکمل ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔
🌹اظہارِ تشکر و ممنونیت:
ہم مرکز کے جملہ ذمہ داران، بالخصوص درج ذیل محترم احباب کے تہہ دل سے ممنون و مشکور ہیں جن کی سرپرستی اور بہترین انتظامی کاوشوں کی بدولت یہ پروگرام کامیابی سے ہمکنار ہوا۔
🔹 محترم جناب ڈاکٹر حافظ عبدالکریم حفظہ اللہ (امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان)
🔹 محترم جناب مولانا عبدالرشید حجازی(ناظم اعلیٰ مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان)
🔹 حافظ عبد الغفار مکی صاحب (ناظم میڈیا ٹیم مرکزی جمعیت اہلحدیث)
🔹محترم رفیع اللہ نیازی صاحب (ناظم دفتر)
🔹شیخ محمد حسین سردار (ناظم تعلیم و تربیت مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان)
🔹محترم فیصل افضل شیخ صاحب (ناظم مالیات مرکزیہ پاکستان)
🔹محترم فخر الاسلام صاحب (ڈائریکٹر پروگرامنگ، پیغام ٹی وی)
🔹محترم حافظ یوسف سراج صاحب (ڈائریکٹر ڈیجیٹل میڈیا)
🔹محترم عمران تبسم صاحب (نائب، مرکزی جمعیت اہلحدیث ضلع حافظ آباد)

اللہ رب العزت تمام احباب کی اس پیش رفت اور خدمات کو شرفِ قبولیت سے نوازے اور اس سلسلے کو علمِ حدیث کی اشاعت کا بہترین ذریعہ بنائے۔ آمین!

21 اگست 2026ان شاءاللہ تعالیٰ
20/08/2026

21 اگست 2026
ان شاءاللہ تعالیٰ

رحلة الصحيحين 2026🌿 شعبۂ تعلیم و تربیت مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے زیرِ اہتمام🌿 سلسلۂ علمی و تربیتی مجالس (1) 🌿📚 دف...
19/08/2026

رحلة الصحيحين 2026
🌿 شعبۂ تعلیم و تربیت مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان
کے زیرِ اہتمام

🌿 سلسلۂ علمی و تربیتی مجالس (1) 🌿

📚 دفاع عن السنۃ کے موضوع پر ایک نہایت اہم اور فکر انگیز *علمی محاضرہ*

📖 موضوع:
*الأحاديث الصحيحة بين الظن واليقين*

✦ کے بعض اہم اصولی مباحث کی وضاحت پر مشتمل خصوصی علمی نشست

---
🎙️ مدرسِ ورکشاپ
استاذ العلماء، فقیہ العصر
*فضیلۃ الشیخ حافظ ثناء اللہ زاہدی حفظہ اللہ تعالیٰ رئیس الجامعہ الاسلامیہ صادق آباد*

ایک ایسی علمی نشست جس میں حدیثِ رسول ﷺ سے شغف رکھنے والے احباب، طلبۂ علومِ نبوت، مدرسین اور اہلِ علم کے لیے نہایت اہم اور بنیادی مباحث پیش کیے جائیں گے۔
خصوصاً:
🔹 مدارسِ دینیہ کے اعلیٰ درجات کے طلبہ و مدرسین
🔹 کالجز و یونیورسٹیز کے طلبہ
🔹 اصولِ حدیث و اصولِ فقہ سے دلچسپی رکھنے والے احباب
🔹 حدیثِ رسول ﷺ کے دفاع اور حجیتِ حدیث کے موضوع سے شغف رکھنے والے اہلِ علم
کے لیے یہ نشست انتہائی مفید اور علمی و تحقیقی اعتبار سے اہم ہے۔
---

📅 20 اگست 2026ء، بروز جمعرات
🕰️ بعد از نمازِ ظہر ان شاءاللہ تعالیٰ
📍 مرکزی اہلِ حدیث، 106 راوی روڈ، لاہور

---

🎁 مشارکین کے لیے خصوصی اہتمام

📚 ہر شریکِ محاضرہ کے لیے کتاب بطورِ تحفہ پیش کی جائے گی۔
🍽️ مشارکین کے لیے کھانے کا بھی اہتمام ہوگا۔
❓ سوالات و جوابات کی خصوصی نشست بھی منعقد ہوگی، جس میں شرکاء اپنے علمی سوالات پیش کر سکیں گے۔

* نشستیں محدود ہیں!
اس لیے شرکت کے خواہش مند احباب سے گزارش ہے کہ اپنی رجسٹریشن بروقت ضرور کروائیں تاکہ نشست میں شرکت یقینی بنائی جا سکے۔

رجسٹریشن کے لیے لنک :👇👇👇
https://form.jotform.com/262293473778067

📞 مزید معلومات:👇👇👇
0302-6096109
0335-5574274
0307-0483779
---

🌿 یہ صرف ایک محاضرہ نہیں، بلکہ حدیثِ رسول ﷺ کے فہم، اصولِ تحقیق اور منہجِ علمی سے وابستہ ایک اہم علمی نشست ہے۔
آئیے! علمِ حدیث کے ایک اہم اور بنیادی موضوع کو عصرِ حاضر کے علمی تناظر میں سمجھنے کی اس نشست میں شریک ہوں۔ جزاکم اللّٰہ خیرا

29/07/2026
الحمد للہ! الجامعة الاسلامیة صادق آباد میں طلباء کی علمی، فکری اور تربیتی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے مختلف تعلیمی سرگرمی...
26/07/2026

الحمد للہ! الجامعة الاسلامیة صادق آباد میں طلباء کی علمی، فکری اور تربیتی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے مختلف تعلیمی سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا جن کا بنیادی مقصد طلباء میں خود اعتمادی پیدا کرنا اور علمی رسوخ پیدا کرنا ہے۔

ان علمی سرگرمیوں کی چند اہم جھلکیاں:
1️⃣ تقریری مقابلے:
طلباء کی قوتِ بیان اور خطابت کے جوہر نکھارنے کے لیے تقریری مقابلے منعقد کیے گئے، جن میں 37 طلباء نے بہترین تیاری کے ساتھ حصہ لیا۔

2️⃣علمی کوئز پروگرام (نحو، صرف اور اصولِ حدیث):
علومِ اسلامیہ کی بنیاد یعنی نحو وصرف اور اصولِ حدیث پر مبنی کوئز پروگرام کا انعقاد ہوا، جس میں طلباء کی علمی پختگی اور باہمی مقابلے کا شاندار جذبہ نظر آیا۔

3️⃣حفاظ تربیتی ورکشاپ:
حفظِ قرآن کے ساتھ ساتھ طلباء کی عملی، اخلاقی اور تدریسی صلاحیتوں کو جلا بخشنے کے لیے الثبات انسٹیٹیوٹ رحیم یار خان میں ایک خصوصی "حفاظ ورکشاپ" کا اہتمام کیا گیا، جس سے طلباء کو جدید ومؤثر تربیتی نکات سیکھنے کا موقع ملا۔
مقابلہ جات میں نمایاں مقام حاصل کرنے والے طلباء میں انعامات اور ورکشاپ میں شرکت کرنے والے طلباء میں سرٹیفیکیٹ تقسیم کیے گئے۔
اللہ رب العزت تمام اساتذہ کرام کی محنتوں کو قبول فرمائے اور ان طلباء کو امتِ مسلمہ کیلیے نفع مند بنائے۔ آمین! 🤲

23/07/2026
17/07/2026

خطبہ جمعہ | فضیلۃالشیخ حافظ ثناء الله الزاهدي
رئیس الجامعہ االاسلامیہ، صادق آباد،پاکستان
| July 17, 2026

موضوع : قربِ الٰہی کیسے حاصل کریں؟

بمقام : جامعہ ابی بکر الاسلامیہ ۔کراچی

Address

Opposite Chungi #12, Near Daewoo Terminal, KLP Road
Sadiqabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when الجامعة الإسلامية، صادق آباد posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category