میں نے چیٹ جی پی ٹی سے کہا کہ مجھے کوئی مزیدار سا لطیفہ سناؤ (فارغ وقت میں اس طرح کے کام ہی کرتی ہوں میں 🥲)
چیٹ جی پی ٹی نے لطیفہ سنایا:
ایک آدمی ڈاکٹر کے پاس گیا اور بولا:
"ڈاکٹر صاحب، مجھے لگتا ہے کہ میں غائب ہو رہا ہوں!"
ڈاکٹر نے غور سے دیکھا اور کہا:
"آپ فکر نہ کریں… آپ کو نظر انداز کیا جا رہا ہے!" 😄
میں نے لطیفہ پڑھنے کے بعد کہا کہ بھائی کوئی ایسا لطیفہ سناؤ جس کی کوئی سینس بھی بنتی ہو۔
چیٹ جی پی ٹی کا جواب ملاحظہ فرمائیں:
ٹھیک ہے، یہ والا واقعی sense بھی بناتا ہے 😄
ایک لڑکا امتحان میں فیل ہو گیا۔
گھر آ کر بولا:
"ابو، آپ نے کہا تھا محنت کرو، کامیابی ملے گی… میں نے تو بہت محنت کی!"
ابو نے پوچھا:
"کتنی محنت کی؟"
لڑکا بولا:
"اتنی کہ سوال دیکھ کر ہی تھک گیا!" 😄
اب مجھے غصہ آگیا اور میں نے غصے سے پوچھا کہ اس میں سینس کہاں تھی؟
بھائی صاحب کا اگلا لطیفہ دیکھ لیں:
آپ ٹھیک کہہ رہے ہیں، پچھلا والا واقعی کمزور تھا 😄 یہ والا بہتر ہے:
ایک آدمی نے دوست سے پوچھا:
"تم اتنے پرسکون کیسے رہتے ہو؟"
دوست بولا:
"میں ہر مسئلے کو logically حل کرتا ہوں۔"
آدمی نے پوچھا:
"وہ کیسے؟"
دوست بولا:
"اگر مسئلہ حل ہو سکتا ہے تو فکر نہیں کرتا…
اور اگر حل نہیں ہو سکتا تو پھر فکر کرنے کا کیا فائدہ؟" 😄
میں نے چڑ کر کہا کہ بھائی تمہارا سینس آف ہیومر ہی خراب ہے
اور اس کا اگلا جواب پڑھ کر آپ بخوبی اندازہ لگا سکتے ہیں:
ٹھیک ہے، یہ تنقید جائز لگ رہی ہے 😄 چلیں ایک بہتر try کرتا ہوں—سادہ، واضح اور واقعی sense والا:
ایک آدمی انٹرویو دینے گیا۔
انٹرویو لینے والے نے پوچھا:
"آپ کے پاس کوئی experience ہے؟"
آدمی بولا:
"جی، بالکل! میں پچھلے 5 سال سے نوکری ڈھونڈ رہا ہوں۔" 😄
یہ اس لیے funny ہے کیونکہ بات logical بھی ہے—وہ واقعی 5 سال سے ایک ہی “کام” کر رہا ہے، بس وہ کام نوکری تلاش کرنا ہے۔
آخر پر بیچارے کو اپنے لطیفے کی وضاحت بھی دینا پڑ گئی کہ جیسے اس کے یہ تھکے ہوئے لطیفے مجھے ہی سمجھ میں نہیں آرہے 😂
یہ اے آئی لے گی ہماری جابز؟ 🫠
govt rafique elementary sdk
school activities will share
19/01/2026
03/01/2026
24/12/2025
14/10/2025
14/10/2025
Get ready for new videos of competition between district Rahim yar Khan and vehari
محترم والدین چونکہ تمام سرکاری سکول 1ستمبر 2025 سے کھل چکے ہیں لہذا اپنے بچوں کو روزانہ سکول بھیجیے ۔سکول ٹایم 7.30 سے 1.00تک ہے
Want your school to be the top-listed School/college in Sadiqabad?
Click here to claim your Sponsored Listing.
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Website
Address
Muhala Islam Pura
Sadiqabad
Sadiqabad