14/12/2025
ایم پی اے پاکستان پیپلز پارٹی ممتاز چانگ اور سابق چئیر مین عبدالستار چانگ کی والدہ کی وفات پر سرپرستِ اعلیٰ مسلم ٹیچر فیڈریشن چوہدری عبدالشکور نے وفد کے ہمراہ نوازآباد آمد اور مرحومہ کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کیا۔ اس موقع پر مسلم ٹیچر فیڈریشن کے سینیئر نائب صدر چوہدری طارق بھی ان کے ہمراہ تھے۔
08/12/2025
سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد شفیق کے برادرِ نسبتی کے انتقال پر
ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (مردانہ) محمد ریاض حسین،
اے ای او ہیڈکوارٹر بلال ادریس،
سرپرستِ اعلیٰ مسلم ٹیچر فیڈریشن چوہدری عبدالشکور،
جنرل سیکریٹری مسلم ٹیچر فیڈریشن اسامہ ارشد
اور سیکرٹری انفارمیشن احمد محمود نے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی
اور لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔
اس موقع پر چوہدری زیشان ( رہنما مسلم لیگ ن) بھی موجود تھے۔
اللّٰہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے
اور اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل نصیب فرمائے۔ آمین 🤲
01/12/2025
صوبائی رہنما مسلم لیگ ن، چوہدری اظہر شفیق صاحب نے آج اسکول اسٹاف اور اہلِ علاقہ کی خصوصی دعوت پر گورنمنٹ ماڈل ہائی اسکول صادق آباد میں اسپائر پروجیکٹ کے تحت تعمیر ہونے والے نئے کمروں کا افتتاح کیا۔اس موقع پر نئے کمروں اور طلبہ کی بہترین تعلیم و تربیت کے لیے دعاۓ خیر بھی کی گئی۔
بعد ازاں پی ای ٹی، ٹیچر عرشد کلوں صاحب کو شاندار خراجِ تحسین پیش کیا گیا جن کی محنت اور رہنمائی سےکبڈی ٹیم نے ڈویژنل رنر اپ جبکہ فٹبال ٹیم نے ڈویژنل چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔
تقریب میں چوہدری دیشان، سرپرست اعلئ مسلم ٹیچر فیڈریشن چوہدری عبدالشکور، اور جنرل سیکرٹری اسامہ ارشد و دیگر عہدیداران مسلم ٹیچر فیڈریشن بھی موجود تھے۔
23/11/2025
آج مسلم ٹیچر فیڈریشن صادق آباد کا اجلاس منعقد ہوا جس میں فیڈریشن کے تمام کارکنان، سینئر ممبران اور عہدیداران نے بھرپور شرکت کی۔ اجلاس میں محترم امتیاز حسین صاحب (سینئر انگلش ٹیچر، گورنمنٹ ہائی سکول بلاک نمبر 1 صادق آباد) کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا اور ساتھ ہی مسلم ٹیچر فیڈریشن میں نئے شامل ہونے والے ساتھیوں کو خوش آمدید کہا گیا۔
سرپرستِ اعلیٰ مسلم ٹیچر فیڈریشن چوہدری عبدالشکور صاحب نے اپنے خطاب میں امتیاز حسین صاحب کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے امتیاز حسین صاحب کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، ادارے کی بہتری کے لیے ان کی خدمات اور اساتذہ کے حقوق کے لیے ان کی مسلسل جدوجہد کو بھرپور انداز میں سراہا۔
اس موقع پر نئے شامل ہونے والے ممبران کو خوش آمدید کہتے ہوئے بتایا گیا کہ ان کی شمولیت سے نہ صرف ہماری ٹیم مضبوط ہوئی ہے بلکہ اساتذہ کے حقوق کے تحفظ کی جدوجہد کو بھی مزید تقویت ملے گی-
نئے شامل ہونے والے دوستوں میں محمد فیصل شاہ، نوید اقبال، محمد ساجد,عادل جہانگیر، محمد جاوید ،جہانزیب مہر، فاروق شاہ، عادل تحسین، بلال اسماعیل، ناصر صادق،،علی رضا،، حافظ منیب الرحمٰن اورحافظ محمد سلیم ، فیصل امام و دیگرشامل
15/11/2025
کل مورخہ 14–11-2025 گورنمنٹ ہائی اسکول بلاک نمبر 1 صادق آباد میں محترم امتیاز حسین صاحب (سینئر انگلش ٹیچر و سرگرم عہدیدار مسلم ٹیچر فیڈریشن) کی ریٹائرمنٹ کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔
تقریب میں سرپرستِ اعلیٰ مسلم ٹیچر فیڈریشن چوہدری عبدالشکور صاحب، جنرل سیکرٹری اسامہ ارشد صاحب اور سینئر عہدیداران جاوید لنگاہ صاحب، خان محمد چاچر صاحب ،محمد شکیل صاحب (سابقہ انچارج وئیر ہاؤس تحصیل صادق آباد)، گوہر عبدالرؤف صاحب، چوہدری طارق صاحب(انچارج وئیر ہاؤس) اور حامد صاحب نے خصوصی شرکت کی۔
امتیاز حسین صاحب کی خدمات کو بھرپور انداز میں خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ تعلیمی میدان میں ان کی محنت، دیانت، وقت کی پابندی، اور طلبہ کی تربیت و کردار سازی کے لیے ان کی مستقل جدوجہد قابلِ ستائش رہی ہے۔
بطور سرگرم کارکن مسلم ٹیچر فیڈریشن، امتیاز حسین صاحب نے اساتذہ کے مسائل، ان کے حقوق اور فلاح کے لیے جو جدوجہد کی وہ بھی ناقابلِ فراموش ہے۔
ان کی مسلسل کوششوں نے نہ صرف ٹیچرز کو مضبوط آواز دی بلکہ فیڈریشن کی سرگرمیوں میں بھی نمایاں کردار ادا کیا۔
اس موقع پر ان کی بہترین تدریسی خدمات، مثالی شخصیت اور گراں قدر تعلیمی کردار کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔
12/11/2025
الحمدللہ! گورمنٹ بوائز ایلیمنٹری اسکول اولڈ بونترا صادق آباد میں اسپائر پراجیکٹ کے تحت تعمیر ہونے والے دو نئے کمروں کی شاندار افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔
اس پُرمسرت موقع پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (مردانہ) صادق آباد جناب ریاض احمد بھٹہ صاحب اور مسلم ٹیچر فیڈریشن کے سرپرستِ اعلیٰ چوہدری عبدالشکور صاحب نے اپنے وفد کے ہمراہ بطور مہمانِ خصوصی شرکت فرمائی۔
تقریب میں اساتذہ، ہیڈ ٹیچرز اور دیگر معزز مہمانان نے شرکت کی۔
تمام شرکاء نے ہیڈ ماسٹر ضرار صاحب اور اُن کی ٹیم کی مخلصانہ کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کیا، جنہوں نے ایمانداری اور لگن سے اس منصوبے کو پایۂ تکمیل تک پہنچایا۔
اس موقع پر چوہدری بلال ادریس (AEO ہیڈکوارٹر صادق آباد) اور محمد حنیف (AEO) کی شرکت نے تقریب کو مزید وقار بخشا-
11/11/2025
مسلم ٹیچر فیڈریشن کے سرپرستِ اعلیٰ چوہدری عبدالشکور صاحب اور جنرل سیکرٹری اسامہ ارشد صاحب نے گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول اولڈ صادق آباد میں منعقدہ اسپورٹس پرائز ڈسٹری بیوشن تقریب میں بطور مہمانانِ اعزاز شرکت کی۔
مہمانانِ خصوصی نے بچیوں کو کھیلوں کی اہمیت، خوداعتمادی اور تعلیم کے ساتھ کھیلوں میں حصہ لینے کی ترغیب دی۔
نمایاں کارکردگی دکھانے والی طالبات میں انعامات تقسیم کیے گئے اور ان کے اساتذہ کی کاوشوں کو بھی سراہا گیا۔
اس موقع پر صادق آباد کے سابق ممبر صوبائی اسمبلی اور سابق وزیر برائے اسپیشل ایجوکیشن جناب چوہدری محمد شفیق صاحب کی علم دوستی اور تعلیمی خدمات کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا۔
چوہدری محمد شفیق کی انتھک کاوشوں سے صادق آباد کے اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے متعدد منصوبوں کے لیے فنڈز اور سہولیات کی منظوری ممکن ہوئی، جو واقعی قابلِ تعریف ہے
آخر میں مسلم ٹیچر فیڈریشن کی جانب سے اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ وہ طالبات کی تعلیم، تربیت اور کھیلوں کے فروغ کے لیے اپنی خدمات آئندہ بھی اسی لگن اور جذبے کے ساتھ جاری رکھے گی-
27/10/2025
آج مسلم ٹیچرز فیڈریشن کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت ہمارے سرپرستِ اعلیٰ جناب عبدالشکور صاحب نے کی۔ اجلاس میں مختلف امور پر تفصیلی غور و فکر کیا گیا۔
اجلاس کے اہم نکات درج ذیل رہے:
1️⃣ سوشیو اکنومک سروے میں اساتذہ کی ڈیوٹیوں کے حوالے سے یہ مطالبہ کیا گیا کہ اساتذہ کے تحفظات دور کیے جائیں، معاوضہ بڑھایا جائے اور انہیں سیکیورٹی فراہم کی جائے۔
مزید اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان کے نام ایک درخواست جمع کرائی گئی ہے اور جلد ہی ان سے اساتذہ کے تحفظات کے حوالے سے ملاقات بھی کی جائے گی۔
2️⃣ مسلم ٹیچرز فیڈریشن نے فی میل اساتذہ کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا جنہیں تحصیل صادق آباد سے تحصیل لیاقت پور ٹرانسفر کیا گیا ہے۔
فیڈریشن نے اس فیصلے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی خواتین اساتذہ کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کرے گی۔
✊ مسلم ٹیچرز فیڈریشن اپنے تمام اساتذہ کے ساتھ ہے اور اساتذہ کے حقوق کے دفاع میں ہر سطح پر کردار ادا کرتی رہے گی۔
26/10/2025
گزشتہ دنوں مسلم ٹیچر فیڈریشن صادق آباد کے سرگرم عہدیدار محترم شکیل احمد صاحب نے عمرہ کی سعادت حاصل کی، سرپرست اعلی چوہدری عبدالشکور صاحب کی اپنے وفد کے ہمراہ مبارک باد کیلۓ محترم شکیل احمد صاحب کے گھر آمد۔
23/10/2025
صوبائی رہنما مسلم لیگ ن چوہدری محمد اظہر شفیق ہمراہ وفد مسلم ٹیچر فیڈریشن چوہدری عبدالشکور اسامہ ارشد، احمد محمود اور چوہدری شفیق آرائیں، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس صادق آباد آمد، جہاں انہوں نے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی، ملک محمد عامر اعوان کی والدہ محترمہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا-
05/10/2025
إنا لله وإنا إليه راجعون
ملک محمد عامر اعوان چیف ایگزیکٹو آفیسرز ڈسٹرک ایجوکیشن اتھارٹی رحیم یار خان ) کی والدہ محترما رضاۓ الہی سے وفات پاگی ہیں۔
ان کی نماز جنازہ آج 05 اکتوبر 2025 بروز اتوار صبح گیارا 11:00 بجے خانپور نارمل سکول کے گراؤنڈ میں ادا کیا جائے گا شرکت فرما کر ثواب دارین حاصل کریں۔
14/08/2025
مسلم ٹیچر فیڈریشن صادق آباد کے سیکرٹری انفارمیشن محمد احمد محمود اعوان کو تحصیل صادق آباد کا بیسٹ ٹیچر انکی محکمہ تعلیم میں تدریسی و غیر تدریسی خدمات کی بنیاد پر نامزد کیا گیا اور سی ای او ایجوکیشن رحیم یار خان ملک محمد عامر اعوان صاحب اور ڈپٹی ڈی ای او صادق آباد ریاض احمد بھٹہ صاحب کی جانب سے تعریفی سرٹیفکیٹ دیا گیا۔