10/01/2026
عزیز طلباء اسلام علیکم ۔۔ آپ سب کو مطلع کیا جاتا ہے کہ شدید سرد موسم کی وجہ سے گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ سنٹر صادق آباد 12 جنوری سے 18 جنوری تک بند رہے گا۔۔اور ادارہ ہذا انشاءاللہ 19 جنوری بروز پیر سے دربارہ اوپن ہو گا۔۔آپ سب لوگ 19 جنوری سے اپنی حاضری کو یقینی بنائیں۔۔گھر رہیں سرد موسم میں اپنا خیال رکھیں۔۔۔گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ سنٹر صادق آباد نزد رینجرز ہیڈکوارٹر صادق آباد ۔۔
31/12/2025
نیا سال، نئے اہداف، نئی مہارتیں! ✨
اس سال اپنے کیریئر کے مستقبل کی باگ ڈور TEVTA پنجاب کے ساتھ سنبھالیں۔ چاہے ٹیکنالوجی ہو، انجینئرنگ ہو یا کُلنری آرٹس، ہم پنجاب کو آنے والی صنعتوں کے لیے درکار مہارتوں اور صلاحیتوں سے آراستہ کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔
آئیے 2026 کو بااختیار بنانے، ترقی اور کامیابی کا سال بنائیں۔
گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ سنٹر نزد رینجرز ہیڈکوارٹر صادق آباد ۔۔
25/12/2025
قائدِ اعظم ڈے کے موقع ادراہ ہذا کے انچارج جناب عصمت اللہ خان صاحب نے طلباء سے خطاب کیا اور قائدِاعظم محمد علی جناحؒ کی جدوجہد، قیادت اور اصولوں پر روشنی ڈالی۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ قائدِ اعظم محمد علی جناح کی زندگی ہمیں نظم و ضبط، ایمانداری اور مستقل مزاجی کا عملی درس دیتی ہے، جو کسی بھی قوم کی ترقی کے لیے ناگزیر ہیں منیجر صاحب نے قائدِاعظم کا یہ قول پیش کیا:
“ایمان، اتحاد اور نظم و ضبط — یہی کامیابی کی ضمانت ہیں۔”
انہوں نے مزید کہا کہ اگر طلبہ اپنی عملی زندگی میں ان سنہری اصولوں کو اپنائیں تو وہ نہ صرف اپنے ادارے بلکہ ملک و قوم کا نام بھی روشن کر سکتے ہیں۔ انہوں نے طلبہ کو محنت، مثبت سوچ اور قومی ذمہ داری کے احساس کے ساتھ آگے بڑھنے کی تلقین کی۔
یہ خطاب طلبہ کے لیے نہایت حوصلہ افزا اور رہنمائی فراہم کرنے والا ثابت ہوا اور انہیں قائدِاعظم کے وژن کے مطابق ایک باکردار اور ذمہ دار شہری بننے کی ترغیب دی گئی
گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ سنٹر نزد رینجرز ہیڈکوارٹر صادق آباد۔۔۔۔
25/12/2025
On the Occasion of Quaid-e-Azam Day, a tree was planted in the name of Quaid-e-Azam Muhammad Ali Jinnah, in line with the Vision of the Chief Minister Punjab and TEVTA’s dream of a Green Punjab. 🌱🇵🇰
Institute Placement Officer.GTTC Sadiqabad.
گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ سنٹر نزد رینجرز ہیڈکوارٹر صادق آباد ۔۔
آئیں وزٹ کریں اور دیکھیں کہ ہم ٹیکنیکل ایجوکیشن کے لیے کیسے کوشاں ہیں ۔۔
24/12/2025
“Unity, Faith, Discipline — Quaid-e-Azam’s message lives on.
Happy Quaid-e-Azam Day 🇵🇰✨
24/12/2025
آج ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر (ٹیوٹا) رحیم یار خان، جناب راؤ ذوالفقار علی صاحب نے گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ادارہ ہذا کے منیجر صاحب اور تمام متعلقہ اسٹاف بھی موجود تھے۔ انسٹی ٹیوٹ پلیسمنٹ آفیسر نے ادارے کی تعلیمی، تربیتی اور انتظامی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈائریکٹر صاحب نے ادارے کی مجموعی کارکردگی، نظم و ضبط اور تربیتی ماحول کو سراہا اور اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ادارہ بہترین انداز میں اپنے فرائض انجام دے رہا ہے۔ مزید برآں، انہوں نے ادارے میں سیکیورٹی انتظامات، حفاظتی اقدامات اور مجموعی نظم و نسق کے حوالے سے رہنمائی فراہم کی، جبکہ ادارے کی بہتری، معیارِ تربیت میں اضافہ اور مستقبل
کے اہداف کے حصول کے لیے قیمتی اور مفید مشورے بھی دیے۔
TEVTA Rahim Yar Khan TEVTA Careers Rahim Yar Khan Zahid Naeem Muhammad Parveez Akhtar Muhammad Asim Sami Ullah
18/12/2025
محفوظ پنجاب | ٹیوٹا پنجاب
گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر صادق آباد میں طلبہ کو ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے موک ایکسرسائز اور آگاہی تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔
اس موقع پر طلبہ کو مختلف ہنگامی حالات میں محفوظ رہنے کے طریقے، درست ردِعمل، بروقت انخلا (Evacuation) اور حفاظتی اقدامات کے بارے میں عملی طور پر بتایا اور سکھایا گیا۔
اس تربیتی سرگرمی کا مقصد طلبہ میں شعور اجاگر کرنا اور انہیں کسی بھی ناگہانی صورتحال سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے قابل بنانا تھا۔
یہ سرگرمی محفوظ پنجاب پروگرام کے تحت طلبہ کی حفاظت
اور تیاری کو یقینی بنانے کے لیے منعقد کی گئی۔
اس موقع پر ریسکیو 1122صادق آباد کے تعاون کو خصوصی طور پر سراہا جاتا ہے۔
ہم جناب نوید صاحب (SI) اور ان کی پوری ٹیم کے شکر گزار ہیں جنہوں نے اپنی قیمتی خدمات، عملی رہنمائی اور بھرپور تعاون فراہم کیا۔
شکریہ ریسکیو1122 صادق آباد | Thank You Rescue
TEVTA Punjab Asmat Ullah Khan GTTC,Ryk TEVTA Rahim Yar Khan TEVTA Careers Rahim Yar Khan Zahid Naeem Muhammad Asim
Rescue 1122 SADIQ ABAD
17/12/2025
Today, A Campus Recruitment drive was Successfully Conducted at the Government Technical Training Centre, Sadiqabad, in Collaboration with Cool Tech Pvt. Ltd., Rahim Yar Khan. A total of 40 Candidates Participated, out of which 10 were Successfully Selected for job Placement.
گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ سنٹر نزد رینجرز ہیڈکوارٹر صادق آباد ۔۔