14/08/2026
اہم اطلاع برائے والدین و عوام 👋
تمام والدین، طلبہ اور معزز عوام کو مطلع کیا جاتا ہے کہ 14 اگست یومِ آزادی کے سلسلے میں آج دوپہر کے بعد ہمارے سکول کے قریب واقع فٹ بال گراؤنڈ میں منعقد ہونے والی تقریب سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر منسوخ کر دی گئی ہے۔
اسی طرح بروز ہفتہ ہمارے سکول میں منعقد ہونے والی یومِ آزادی کی تقریب بھی سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر منسوخ کر دی گئی ہے۔
تمام والدین اور عوام سے گزارش ہے کہ سیکیورٹی صورتحال کے پیشِ نظر مذکورہ تقریبات میں شرکت کے لیے تشریف نہ لائیں۔ طلبہ، والدین اور عوام کی جان و مال کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔
تمام اہلِ وطن کو یومِ آزادی مبارک! 🇵🇰
پاکستان زندہ باد!