19/08/2026
الحمدللہ!
آج فرسٹ ٹرم امتحان کا آخری پیپر بھی نہایت کامیابی، بہترین نظم و ضبط اور خوشگوار تعلیمی ماحول میں مکمل ہو گیا۔
ہم اپنے تمام محترم اساتذہ کرام، طلبہ اور معزز والدین کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں جن کے تعاون، محنت اور ذمہ داری کی بدولت امتحانات کا یہ مرحلہ بخوبی پایۂ تکمیل تک پہنچا۔
اللہ تعالیٰ ہمارے تمام طلبہ کو ان کی محنت کا بہترین صلہ عطا فرمائے، شاندار کامیابی نصیب فرمائے اور انہیں علم و عمل کے میدان میں مزید آگے بڑھنے کی توفیق دے۔
منجانب ! نیو المسلم پبلک سکول انتظامیہ ۔